نتائج تلاش

  1. نبیل

    ہم ہیں آپ کے تکنیکی معاون

    السلام علیکم، محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے...
  2. نبیل

    محفل فورم کی واپسی

    السلام علیکم، یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔ محفل فورم تکنیکی مسائل کے باعث آف لائن رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حالات رہے ہیں اور ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں فی الحال یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود...
  3. نبیل

    سولھویں سالگرہ محفل فورم کی سولھویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز محفلین، السلام علیکم۔ آپ سب کو محفل فورم کی سولھویں سالگرہ(قدرے تاخیر سے) بہت مبارک ہو۔ عام طور پر فورم کی سالگرہ کے موقعے پر میری کوشش ہوتی ہے کہ جلد ہی اپنی خصوصی تحریر پیش کرسکوں، لیکن اس مرتبہ ذاتی مصروفیات کے باعث دیر ہوتی رہی ہے۔ اب فورم کی سالگرہ کا آغاز ہوئے کئی ہفتے ہو چکے ہیں...
  4. نبیل

    ریاض مہریز اور جذباتی عربی کمنٹری

    کچھ عرصہ قبل میں نے محمد صلاح اور جذباتی عربی کمنٹری کے عنوان سے ایک لڑی شروع کی تھی۔ اب مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض مہریز کے بارے میں علم ہوا ہے۔ ریاض مہریز کا تعلق الجیریریا سے ہے اور مانچسٹر سٹی کو اس مرتبہ چیمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل...
  5. نبیل

    ناسا نے سپیس ایکس کو اگلے چاند مشن کے لیے منتخب کر لیا

    سپیس ٹیکنالوجی کی ایک بریکنگ نیوز، جو کہ چند روز پرانی بھی ہو چکی ہے، یہ ہے کہ امریکی خلائی تحقیق کی ایجنسی ناسا نے چاند پر اگلی مرتبہ لینڈنگ کے لیے خلائی کمپنی سپیس ایکس کو منتخب کر لیا ہے جس کی خلائی گاڑی سٹار شپ 2024 میں چاند پر دو امریکی خلا نوردوں کو لے جانے کے لیے استعمال ہوگی۔ سٹارشپ فی...
  6. نبیل

    مائیکروسوفٹ نے نوانس کو 16 بلین ڈالر میں خرید لیا

    خبروں کے مطابق مائیکروسوفٹ نے سپیچ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کمپنی نُوانس (Nuance) کو 16 بلین ڈالر میں خرید لیا ہے۔ ماخذ مجھے اس خبر میں دلچسپی محسوس ہوئی کیونکہ اس فورم پر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ سوفٹویر کا اکثر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ سوفٹویر نوانس کمپنی کی پراڈکٹ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے خیال میں ایک ایکویزیشن...
  7. نبیل

    پاکستان ميں ’دم توڑتی ہوئی‘ فارسی زبان

    گزشتہ روز ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا جسے ذیل میں شئیر کر رہا ہوں۔ اس ویڈیو میں پشاور یونیورسٹی کے فارسی ڈیپارٹمنٹ کی زبوں حالی کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن باقی ملک میں بھی صورتحال کچھ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ پروفیسر صاحب کا آفس دیکھ کر مجھے ایم اے او کالج لاہور میں اپنے والد صاحب کا آفس...
  8. نبیل

    لتا گوری گوری ۔۔او بانکی چھوری

    نیٹ فلکس پر ایک ڈرامہ دیکھتے ہوئے ماضی کے ایک اور لاجواب گانے کا پتا چلا۔ ذیل میں اس کی ویڈیو اور اس کے بول ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ گورے گورے او بانکے چھورے، کبھی میری گلی آیا کرو گوری گوری او بانکی چھوری، چاہے روز بلایا کرو روز روز ملاقات اچھی نہیں پیار میں ایسی بات اچھی نہیں تھوڑا...
  9. نبیل

    زندگی دھوپ ۔۔ تم گھنا سایہ

    تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا زندگی دھوپ تم گھنا سایہ آج پھر دل نے اک تمنا کی آج پھر دل کو ہم نے سمجھایا تم چلے جاؤ گے تو سوچیں گے ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا ہم جسے گنگنا نہیں سکتے وقت نے ایسا گیت کیوں گایا جاوید اختر - تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
  10. نبیل

    دل نادان تجھے ہوا کیا ہے۔۔

    آج نیٹ فلکس پر ایک سیریز اے سوٹیبل بوائے میں غالب کی غزل اے دل نادان کا کچھ حصہ سننے کا اتفاق ہوا۔ اور واقعی اس گائیگی نے مجھے دم بخود کر دیا۔ نیٹ پر تلاش کرنے پر صرف اسی سیریز کا ہی آڈیو کلپ ملا ہے۔ گلوکارہ کویتا سیٹھ ہیں، جوکہ میرے لیے ایک نیا نام ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ان کی آواز میں یہ غزل سنی...
  11. نبیل

    وال سٹریٹ کے انویسٹر ریڈٹ کے باغیوں کے شکنجے میں

    گزشتہ چند روز سے امریکہ کی سٹاک مارکیٹ میں تاریخی نوعیت کے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ لالچی اور کرپٹ ہیج فنڈ منیجر ہر کچھ سال بعد کسی معاشی بحران کا باعث بنتے ہیں جو اکثر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ ستم ظریقی یہ ہے کہ ان معاشی بحرانوں کا نشانہ عام عوام ہی بنتے ہیں جبکہ بڑے فنانشل...
  12. نبیل

    زین فورو 2.2 پر مائیگریشن کی پلاننگ

    السلام علیکم، محفل فورم پر زیر استعمال زین فورو کا ورژن 1.5 اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے اور اس کی مزید اپڈیٹس جاری نہیں ہوں گی۔ اسی لیے ضروری ہے کہ فورم کو موجودہ ورژن 2.2 پر اپگریڈ کیا جائے۔ اب تک ایسا کرنے میں ہچکچاہت کی وجہ بریکنگ چینجز تھیں۔ اردو ترجمہ پر نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور...
  13. نبیل

    سٹار شپ سیریل 8 کی متوقع ٹیسٹ پرواز

    خلائی سفر کی کمپنی سپیس ایکس کے نیکسٹ جنریشن راکٹ سٹارشپ کی ٹیسٹ پرواز کل متوقع تھی جس میں سٹارشپ کے سیریل 8 پروٹوٹائپ کو 12 اعشاریہ 5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرکے حفاظت سے واپس لینڈ کرنے کا پروگرام تھا، لیکن عین آخری سیکنڈ میں سٹارشپ کے انجن نے ابارٹ سگنل جاری کر دیا اور یوں یہ مشن تکمیل کو...
  14. نبیل

    اردو لائبریری پراجیکٹ اور ورک فلو منیجمنٹ

    حالیہ چند روز میں اردو لائبریری پراجیکٹ پر کام میں خاطر خواہ سرگرمی نظر آئی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ ہمیشہ اردو ویب کا ایک اہم پراجیکٹ رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ اس پر کام کی رفتار آہستہ ہوتی گئی تھی۔ اب جبکہ محب علوی اور محمد شعیب کی کوششوں سے اس پراجیکٹ میں پھر سے...
  15. نبیل

    سٹار شپ کی تجرباتی پرواز

    حال ہی میں امریکی خلائی سفر کی کمپنی سپیس ایکس نے امریکی خلابازوں باب اور ڈگ کو خلائی سپیس سٹیشن پہنچانے اور وہاں سے کامیابی سے واپس لانے کا کارنامہ انجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ لیکن سپیس ایکس اس عظیم کامیابی کے بعد آرام سے نہیں بیٹھ گئی ہے بلکہ سپیس ٹریول کے نئے افق دریافت کرنے کی...
  16. نبیل

    اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ پر تجربات

    گوگل کلاؤڈ اے پی آئی کی بدولت اردو او سی آر اور اردو سپیچ ریکگنیشن کسی حد تک ممکن ہو گئی ہے، اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج بہتری بھی نظر آتی ہے۔ لیکن ابھی تک اردو سپیچ سنتھسز (Urdu Speech Synthesis) یعنی متن سے آواز کی تشکیل کی کمی کی وجہ سے تشنگی محسوس ہوتی ہے۔ گوگل، ایمیزون اور...
  17. نبیل

    اردو ٹو ہندی ٹرانسلٹریشن سے متعلق معلومات درکار

    السلام علیکم، اس پوسٹ کا مقصد دریافت کرنا ہے کہ کیا اردو متن کو خودکار انداز میں بعینہ ہندی متن میں تبدیل کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کس سوفٹویر یا ویب سائٹ کے ذریعے؟ والسلام
  18. نبیل

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    سالگرہ کی تقریبات نے ابھی تک رنگ نہیں پکڑا ہے۔ چلیں ایک پرانا آئٹم شروع کرتے ہیں۔ سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔ :) سب سے پہلے برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے: محفل پہ تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں...
  19. نبیل

    پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز محفلین، آپ سب کو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اس سطور کو لکھنے کے وقت یہاں جون اور جولائی کے درمیان کی رات ہے۔ آج سے پورے پندرہ سال قبل بالکل اسی وقت محفل فورم معرض وجود میں آئی تھی۔ پندرہ سال آج کے زمانے میں نوری سالوں کی مسافت کے مترادف ہیں۔سال 2005 میں سوشل میڈیا کے بارے...
  20. نبیل

    لیورپول انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین

    انگلش فٹ بال کلب کوچ یرگن کلاپ اور فٹ بالر محمد صلاح کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے۔ گزشتہ سال لیورپول نے چیمپینز لیگ جیتی تھی، لیکن انگلش پریمیر لیگ میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی سے پیچھے رہ گیا۔ اس سال لیورپول چیمپینز لیگ کی دوڑ سے تو باہر ہو گیا ہے لیکن گزشتہ روز چیلسی کی مانچسٹر سٹی کے...
Top