سٹار شپ کی تجرباتی پرواز

نبیل

تکنیکی معاون
حال ہی میں امریکی خلائی سفر کی کمپنی سپیس ایکس نے امریکی خلابازوں باب اور ڈگ کو خلائی سپیس سٹیشن پہنچانے اور وہاں سے کامیابی سے واپس لانے کا کارنامہ انجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ لیکن سپیس ایکس اس عظیم کامیابی کے بعد آرام سے نہیں بیٹھ گئی ہے بلکہ سپیس ٹریول کے نئے افق دریافت کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ اس وقت دنیا کے تمام خلائی سفر اور سپیس ایج کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ امریکہ میں ٹیکساس کے ایک چھوٹے سے گاؤں بوکا چیکا کی جانب مرکوز ہے جہاں سپیس ایکس نیکسٹ جنریشن خلائی سفر کی مشینیں سٹار شپ اور فالکن ہیوی تیار کر رہا ہے۔ سٹار شپ اور فالکن ہیوی دیو ہیکل راکٹ سٹیجز ہیں، اور ان کی تیاری کا بنیادی مقصد مریخ کے سفر کو ممکن بنانا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں سٹار شپ کے کئی پروٹوٹائپ تیار کیے گئے اور انہیں سخت قسم کے پریشر ٹیسٹ سے گزارا گیا۔ اس دوران کچھ پروٹوٹائپ ہولناک دھماکے کے ساتھ پھٹ بھی گئے۔ کل یعنی 5 اگست کو بالآخر سٹار شپ کو صرف ایک انجن کی مدد سے کچھ سو میٹر فضا میں بلند کیا گیا اور حفاظت سے اسے واپس لینڈ کیا گیا۔ اور یوں سٹارشپ کی ڈیویلپمنٹ کا ایک اہم سنگ میل یعنی ٹیسٹ ہاپ یا تجرباتی پرواز طے کر لیا۔ ذیل کی ویڈیو میں سٹاشپ کی ٹیسٹ پرواز دیکھی جا سکتی ہے۔

 
Top