1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

سٹار شپ سیریل 8 کی متوقع ٹیسٹ پرواز

نبیل نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 9, 2020

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,847
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    خلائی سفر کی کمپنی سپیس ایکس کے نیکسٹ جنریشن راکٹ سٹارشپ کی ٹیسٹ پرواز کل متوقع تھی جس میں سٹارشپ کے سیریل 8 پروٹوٹائپ کو 12 اعشاریہ 5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرکے حفاظت سے واپس لینڈ کرنے کا پروگرام تھا، لیکن عین آخری سیکنڈ میں سٹارشپ کے انجن نے ابارٹ سگنل جاری کر دیا اور یوں یہ مشن تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ یوٹیوب کے کچھ چینل ابھی بھی اس امید میں لائیو سٹریم چلا رہے ہیں کہ شاید سپیس ایکس دوبارہ ٹیسٹ پرواز کی تیاری کرنے والی ہے۔ لیکن کسی جگہ سے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سٹارشپ اب تک تاریخ کی سب سے طاقتور خلائی سفر کی مشین ہے اور اس کی کامیابی پر سپیس ایکسپلوریشن کے نئے دور کے آغاز کا انحصار بھی ہے۔ اسی لیے تمام دنیا کی توجہ اس ٹیسٹ پرواز کی جانب ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 4
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,847
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اطلاعات کے مطابق سٹارشپ کی ٹیسٹ پرواز بڑی حد تک کامیاب رہی ہے۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ سٹارپ سیریل 8 نے کامیابی سے مطلوبہ بلندی تک پرواز کی اور اس کے بعد لانچنگ پیڈ پر واپسی کا سفر بھی درست نشانے کے ساتھ طے کیا۔ لیکن جب واپسی کے تمام مراحل طے ہو گئے تو یکبارگی دھماکے کی آواز آئی اور سٹاشپ شعلوں میں گھر گئی۔ دھول کچھ صاف ہوئی تو سٹارشپ گری نظر آئی۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ پرواز کا یہ مشن 95 فیصد کامیاب رہا ہے۔ امید ہے کہ اگلی ٹیسٹ پروازیں اس سے بھی زیادہ کامیاب رہیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نبیل بھائی اس کی کوئی ویڈیو ہو تو شیئر کریں۔
     
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,847
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    سپیس ایکس کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں اسے ایک گھنٹہ 48 منٹ آگے کر دیکھا جا سکتا ہے:



    مختصر ورژن کے لیے یہ ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے:

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر