مائیکروسوفٹ نے نوانس کو 16 بلین ڈالر میں خرید لیا

نبیل

تکنیکی معاون
خبروں کے مطابق مائیکروسوفٹ نے سپیچ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کمپنی نُوانس (Nuance) کو 16 بلین ڈالر میں خرید لیا ہے۔
ماخذ
مجھے اس خبر میں دلچسپی محسوس ہوئی کیونکہ اس فورم پر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ سوفٹویر کا اکثر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ سوفٹویر نوانس کمپنی کی پراڈکٹ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے خیال میں ایک ایکویزیشن سے نہ صرف مائیکروسوفٹ کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی، بلکہ اس طرح اسے ہیلتھ کئیر سیکٹر میں بھی اپنے قدم جمانے کا موقع مل جائے گا جہاں ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ کے مطابق19 بلین ڈالر بنے گا جس میں نوانس کا قرضہ بھی شامل ہے ۔
 
خبروں کے مطابق مائیکروسوفٹ نے سپیچ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کمپنی نُوانس (Nuance) کو 16 بلین ڈالر میں خرید لیا ہے۔
ماخذ
مجھے اس خبر میں دلچسپی محسوس ہوئی کیونکہ اس فورم پر ڈریگن نیچرلی سپیکنگ سوفٹویر کا اکثر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ سوفٹویر نوانس کمپنی کی پراڈکٹ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے خیال میں ایک ایکویزیشن سے نہ صرف مائیکروسوفٹ کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی، بلکہ اس طرح اسے ہیلتھ کئیر سیکٹر میں بھی اپنے قدم جمانے کا موقع مل جائے گا جہاں ڈریگن نیچرلی سپیکنگ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ہائیں یہ کب ہوا؟ ہم تو سکے جوڑتے رہ گئے، اس نئے سکے ( بِٹ کوائن) نے تو عقل ہی خبط کردی!!!
 
Top