پاکستان ميں ’دم توڑتی ہوئی‘ فارسی زبان

نبیل

تکنیکی معاون
گزشتہ روز ڈوئچے ویلے کی ایک رپورٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا جسے ذیل میں شئیر کر رہا ہوں۔ اس ویڈیو میں پشاور یونیورسٹی کے فارسی ڈیپارٹمنٹ کی زبوں حالی کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن باقی ملک میں بھی صورتحال کچھ زیادہ بہتر نہیں ہے۔ پروفیسر صاحب کا آفس دیکھ کر مجھے ایم اے او کالج لاہور میں اپنے والد صاحب کا آفس یاد آگیا۔ اس ویڈیو میں گلستان اور بوستان کے اردو تراجم کے ٹائٹل دکھائے گئے ہیں جو کہ خواجہ عبدالحمید یزدانی کے مرتب کردہ ہیں۔ یزدانی صاحب میرے والد صاحب کے پرانے دوست تھے۔

 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
زندہ زبان کے طور پر پاکستان میں فارسی کافی عرصہ پہلے مر چکی تھی لیکن یونیورسٹی میں فارسی اہم ہے کہ اس کے بغیر اس علاقے کی تاریخ اور ادب وغیرہ پر تحقیق ناممکن ہے۔
 
Top