محمداحمد

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد ۔۔۔۔ آج کا دن گزر نہ جائے کہیں۔۔۔ ناصر کاظمی
    محفل کے سیاسی اثرات سے بچنے کے لئے کن کن احباب کو "نظر انداز" کیا جائے؟ مشورہ درکار ہے؟ :)
    جاسمن
    جاسمن
    زیک کی بات پہ بہت ہنسی آئی کہ احمد بھائی کا کیفیت نامہ پڑھتے ہی میرے ذہن میں یہی بات آئی تھی۔ :)
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    غور کریں -جو لوگ ہمیشہ ایک ہی پارٹی اور ایک ہی رہنما کے خلاف بات کرتے ہوں اور ہمیشہ ایک ہی رہنما اور ایک ہی پارٹی کی حمایت کرتے ہوں ،ایسوں کے مراسلے زیادہ نظر انداز کر نے کے قابل ہیں کیونکہ ایسے لوگ حق شناس نہیں محض شخصیت پرست اور متعصب ہیں -
    محمداحمد
    محمداحمد
    دو دن تو ویسے ہی مصروفیت زیادہ رہی ، کچھ بھی نہیں دیکھا محفل پر۔
    :)
    سیاست اور ملحقہ تین زمرے نظر انداز کیے ہوئے چار پانچ دن ہو گئے، لیکن یہ مجھے نظر انداز کرنے پرکسی طرح راضی نہیں ہیں۔
    فرقان احمد
    فرقان احمد
    ہمیں آپ سیاسی لڑیوں میں ہی گھومتے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔۔۔! :)
    محمداحمد
    محمداحمد
    یہی تو!

    کس نے کہا تھا کہ گلاب جامن کو شوگر پیشنٹ کے آگے رکھ دو۔ :)

    ویسے ہل جُل بھی تو وہیں ہو ر ہی ہے۔ :) :)
    زیک
    زیک
    پورٹل سے پرہیز کریں اور جدید مراسلوں کی تلاش کے صفحے سے محفل دیکھا کریں
    وہ چارہ گر بھی اُسے دیر تک سمجھ نہ سکا ۔۔۔ جگر کا زخم تھا، نغموں میں ڈھل گیا میرے ۔۔۔ مصطفٰی زیدی
    محفل ٹاپ ٹرینڈز: پاکستان، ہم سب، پی ٹی آئی، ڈان نیوز، یہودی، اسرئیل، سائنس، خدا، اوئے باز آ جا،****،****، ***، آئی ایم ایف، 5تھ جنریشن،
    کہاں تک ایک ہی تمثیل دیکھوں ۔۔۔بس اب پردہ گرا دو تھک گیا میں۔۔۔ لیاقت علی عاصم
    وہی ہے شہر، اور میں بھی وہی ہوں ۔۔۔ مگر ہر شخص پتھر ہو گیا ہے۔ نوید صادق
    ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکن ۔۔۔ گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے۔۔۔ نا معلوم
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    یہ نامعلوم تو نہیں۔ بہت معروف غزل ہے۔ اور اس شعر کے علاوہ سبھی اشعار جگجیت سنگھ نے گائے بھی ہیں۔ آپ نے شاید سنی ہے۔ پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے۔۔۔ نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے۔۔ جگجیت کی آواز میں یہ معروف غزل ہستی مل ہستی کی ہے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    بالکل معروف ہے بلکہ مقبول بھی ہے۔ شاعر کا نام میں بھول گیا تھا تو نامعلوم لکھ دیا۔ :)
    نیرنگ خیال
    رہتی تھی اس میں آٹھ پہر اک چہل پہل ۔۔۔ رونق میں دل کا شہر کبھی بے مثال تھا! ۔۔۔شبنم شکیل
    میں نے اک اور بھی محفل میں انہیں دیکھا ہے ۔۔۔ یہ جو تیرے نظر آتے ہیں یہ سب تیرے نہیں ۔۔ افتخار عارف
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    کیا ہی خوب غزل ہے یہ۔۔۔ افتخار صاحب کی کیا بات ہے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    بلاشبہ نین بھائی! بڑی لاجواب غزل ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    بہت خوب!
    کدھر ہے غزل؟
    فورم کا مقصد گفتگو ہی ہوا کرتا ہے اگر انسان دل آزاری سے بچتے ہوئے تہذیب کے دائرے میں رہ کر اپنی رائے کا اظہار کرے تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    شدید متفق ۔
    مگر یہاں ایسا ممکن نہیں ہونے دیا جاتا ۔مذہبی تعصب کو مزید اجاگر کیا جاتا ہے جس سےاشتعال پھیلا جاتا ہے اور محفل کا امن سکون بگڑتا ہے ،نفرتیں عام ہوجاتی ہیں ۔
    فلسفی
    فلسفی
    اشتعال انگیزی صرف مذہبی لوگوں کی طرف سے نہیں ہوتی۔ یہاں لبڑل بھی مشتعل ہی ہیں بس ان کا اشتعال شوگر کوٹڈ نظر آتا ہے۔ اس کے لیے لفظ کچھ اور استعمال ہوتا ہے ۔۔۔ جو رہنے دیں آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
    احمد بھائی آپ کو 21000 مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top