• آپ اس سے تلوار بنائیں اور ہم اس سے ڈھال ۔۔۔ کون بتائے کس کے باعث لوہے کا ہے کال۔۔۔ ارشد کاکوی
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    اکمل زیدی صاحب متفق ہوں آپ سے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    بجا فرمایا۔

    اور دفاع کا خرچ، جارح قوتوں کی وجہ سے ہی اُٹھانا پڑتا ہے۔ اگر طاقت کی بھوکی قوتیں اتنا اسلحہ نہ بنائیں تو ترقی پذیر ممالک کا بیشتر بجٹ دفاع کے بجائے عوامی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    بہت مشکل سوال ہے بھئی.
    أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ۔ وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ۔ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ۔۔۔۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ۔ وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ۔ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ۔ وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ۔ فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ۔ سورة الغاشية 17- 21
    محمداحمد
    محمداحمد
    پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں۔ اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں۔ اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے۔ پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں ۔
    سورة الغاشية 17- 21
    جاسمن
    جاسمن
    بے شک!
    کشتیاں کیوں بناتے رہتے ہو ۔۔۔ کون دریا کے پار رہتا ہے۔ (شاعر : نامعلوم)
    محمداحمد
    محمداحمد
    ہاہاہاہا

    ہم اس لئے نہیں بھولتے کہ ہمیں ایک ہائیکو یاد ہے۔ آپ بھی سنیے:

    دنیا ہار گئی
    کچے مٹکے پر سوہنی
    دریا پار گئی

    :)
    محمداحمد
    محمداحمد
    لگے ہاتھ خاکسار کا شعر بھی سُن لیجے: :)

    محبت بھی وہی، دنیا وہی تھی ۔۔۔۔ وہی دریا، وہی کچے گھڑے تھے
    جاسمن
    جاسمن
    بہت خوب!
    مجھے بھی یاد تھا۔ بلکہ ابھی چند دن پہلے ایک پروگرام کیا تھا سوہنی ماہیوال پہ۔۔۔۔
    احمد بھائی ، السلام علیکم ۔ بہت دنوں بعد بات ہورہی ہے آپ سے۔ جس کی واحد وجہ میری ہی غیر حاضری ہے ۔
    ۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آجکل آپ چیف آف فائر بریگیڈ بنے ہوئے ہیں ۔ صد شکر کہ یہ فرضِ کفایہ کسی نے ادا کیا ۔ خدا آپ کو ہر آگ اور دھویں سے محفوظ رکھے۔ آمین
    محمداحمد
    محمداحمد
    زہے نصیب کہ بات ہوئی۔ :)

    اچھی بات تو ہے لیکن آگ بجھانےکے ساتھ ساتھ کبھی کبھی بم ڈیفیوز کرنے کا کام بھی مل جاتا ہے۔ :) سو ڈر بھی لگتا ہے۔ :)

    آپ کی دعا کا بہت شکریہ۔ :)
    محفل میں آج تک جتنی بھی بحث و مباحثے ہوئے ہیں اُن سے آج تک ایک بھی شخص قائل نہیں ہوا۔ سب بے سود اور سب لا حاصل۔
    عثمان
    عثمان
    کسی پوسٹ پر متفق ہونے کا مطلب ہے کہ آپ بحث میں کسی ایک نکتہ یا پہلو پر متفق ہیں یا قائل ہوگئے ہیں۔
    اپنے موقف سے رجوع کرنا بہت بعد کا مرحلہ ہے جو بتدریج وقت کے ساتھ ساتھ رونما ہوتا ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    عثمان بھائی نے بالکل درست کہا۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    یوں تو پوسٹس پر متفق کی ریٹنگز زیادہ تر ہم خیال لوگوں کی طرف سے ملا کرتی ہیں اور مخالفوں کی پوسٹس سے متفق ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی انا آڑے آ جاتی ہے چہ جائیکہ اپنے دیرینہ موقف سے رجوع کیا جائے۔ تاہم آپ کی بتدریج تبدیلی آنے والی بات سے میں متفق ہوں۔
    اگرچہ بے خانماں ہیں لیکن، ہمارا ملنا نہیں ہے مشکل ۔۔ ادھر ہی صحرا میں دوڑ پڑنا، جدھر سے اُٹھتا غبار دیکھو ۔شکیب جلالی ۔ بشکریہ فلک شیر بھائی
    موت سے کس کی "رشتہ داری" ہے ۔۔۔ آج ہم، کل تمہاری باری ہے۔ (معروف شعر، عوامی اصلاح کے بعد)۔ بشکریہ رکشہ ۔ :)
    آئنہ ہمیں اپنا ظاہر نکھارنے پر اُکساتا ہے اور ضمیر باطن۔
    یاز
    یاز
    بالکل درست بات ہے بھائی۔
    عبدالقیوم چوہدری
    عبدالقیوم چوہدری
    کیا خوب بات کہی ہے۔ ویسے ہم نے کچھ ملتا جلتا سوچ کر ہی گذشتہ 20 سال سے ایک بهی آئینہ نہیں خرید کیا
    محمداحمد
    محمداحمد
    آئنوں سے نظر چرائیں تو کسی دن اچانک سامنے آ جاتے ہیں اور راہِ فرار باقی نہیں چھوڑتے۔ دونوں ہی قسم کے آئنے۔
    بہت ویران ہوتا جا رہا ہوں ۔۔۔۔۔ بلوچستان ہوتا جا رہا ہوں۔ بشکریہ شعیب تنویر بھائی
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    نونوں کی ایک نشانی حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ پڑھنا بھی ہے۔۔۔۔ :ڈی
    محمداحمد
    محمداحمد
    یہاں تک کہ حلوائی کی دوکان پر شیِرے کا بھی کال پڑ گیا ہے۔

    سارا شِیرا ، شَیرا پی گیا ہے۔ :)
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ہاہاہاہااااا۔۔۔۔ رائج فیشن کے مطابق۔۔۔ شیرستان۔۔۔۔
    اب گیت گیا، سنگیت گیا، ہاں شعر کا موسم بیت گیا، اب پت جھڑ آئی پات گریں، کچھ صبح گریں کچھ رات گریں۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    ارے بھائی ! نیند میں بھی ہاں کہہ دوں تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ :)

    یہ ابن انشاء کی معروف نظم "اب عمر کی نقدی ختم ہوئی" سے لیا گیا ہے۔ :)
    راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    ہم نیند میں سوال کر سکتے ہیں اور آپ ہاں بھی نہیں کہہ سکتے؟
    محمداحمد
    محمداحمد
    ہاہاہاہا۔۔۔ ! انشاءجی کو کسی نے 3 ماہ بھی اُدھار نہیں دیے۔ چلیے کوئی بات نہیں جو ہوا سو ہوا :)۔ لیکن اب اُن کی روح کو تکلیف پہنچانے کا تو ہم نیند میں بھی نہیں سوچ سکتے۔ :)
    ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے ۔۔۔ غیر کو تجھ سے محبت ہی سہی
    اور وه شخص بهی محرومِ سماعت نکلا ۔۔۔ ہم نے رو رو کے جِسے درد سُنائے اپنے ( شاعر: نا معلوم)
    محمداحمد
    محمداحمد
    یہ بھی اچھا نکتہ ہے۔ :)

    یعنی خاکسار کا یہ شعر بھی اسی سلسلے کا ہے :)

    حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل ۔۔۔۔ اور یہ خفت اُٹھانی بھی نہیں
    ص
    صائمہ شاہ
    بات کہہ کر بات گنوانے کا دکھ بہت بڑا ہے ، محروم سماعت بہتر آپشن ہے عزت نفس کے لیے :)
    محمداحمد
    محمداحمد
    سچ کہا۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top