اردو محفل فورم

محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
دنیا میں آج تک کر لیں تب بھی درست ہے۔
یاز
یاز
ہم بھی یہی کہتے ہیں بھائی۔ خوش رہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
دنیا کی بات نہیں کر سکتا۔ کہ میں خود بہت سی باتوں پر لوگوں کو قائل کر بھی چکا ہوں اور لوگوں کی باتوں سے متاثر ہو کر قائل ہو بھی چکا ہوں۔ :)
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
دھواں دھار بحث میں تو ایسا ممکن نہیں۔ عام بات چیت میں ہوسکتا ہے۔
عثمان
عثمان
یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایک بھی شخص قائل نہیں ہوا ؟
آپ یہ بیان زیادہ سے زیادہ اپنے متعلق دے سکتے ہیں۔ بلکہ عین ممکن ہے کہ آپ بھی کئی مباحث میں کئی مراسلوں سے قائل ہوئے ہوں۔ آپ کسی کے مراسلے پر اپنی پسندیدہ یا متفق کی ریٹنگ دیکھ کر اندازہ کر سکتے ہیں۔
جاسمن
جاسمن
میں آپ کی اس بات سے قائل نہیں ہوئی۔ ہاہاہا۔
ابھی راحیل کے دھاگے میں آپ کی سب باتوں پہ قائل ہوئی ہوں۔ بہت سود مند بحث۔ بہت کچھ حاصل ہوا۔
محمداحمد
محمداحمد
کسی پوسٹ پر متفق ہونے اور بحث و تمحیص بقول ریحان صاحب دھواں دار بحث کے بعد اپنے موقف سے رجوع کر لینے میں بہت فرق ہوتا ہے۔
Top