پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

*کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات*

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکا اس وقت ہوا جب پولنگ کا عمل جاری تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ، تاہم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
IMG20180725104154.jpg
ووٹ کسے دیا تابش بھائی؟؟ آج ہر طرف خوب گہما گہمی ہے۔
 
یاز

محفلین
*کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات*

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکا اس وقت ہوا جب پولنگ کا عمل جاری تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ، تاہم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
محرم کی طرح آج کے دن بھی ایسی خبریں ابھی نہیں پھیلانی چاہییں تھیں۔
 
والدہ کو وہیل چئیر پر لیجا کر ووٹ ڈلوا آیا ہوں-

بھابھی نے آزاد اُمیدوار جیپ (پنجاب اسمبلی) اور بلے(قومی اسمبلی) پر مہر لگائی اپنی اور والدہ دونوں کی-
 
سید عمران

محفلین
آج پاکستان میں عام انتخابات کا دن ہے۔ اس لڑی میں ہم دن بھر کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور نتائج بھی جیسے جیسے معلوم ہوتے جائیں گے، پوسٹ کرتے رہیں گے۔
آپ کیمپس، ووٹنگ، ماحول وغیرہ کی تصاویر بھی یہاں شئر کر سکتے ہیں۔

اپنا پولنگ سٹیشن جاننے کے لیے آپ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیے، تو تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔

تمام حلقہ جات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست یہاں موجود ہے۔
پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے 8300 پر کئے گئے ہمارے کسی میسج کا جواب نہیں آرہا...
یہ ہمادے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، ہماری مرضی کی حکومت نہیں بننے دی جارہی!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے 8300 پر کئے گئے ہمارے کسی میسج کا جواب نہیں آرہا...
یہ ہمادے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، ہماری مرضی کی حکومت نہیں بننے دی جارہی!!!
آپ نے اتنی جلدی یہ اہم معلومات طلب کر لیں ؟
 
یاز

محفلین
پولنگ اسٹیشن کی معلومات کے لیے 8300 پر کئے گئے ہمارے کسی میسج کا جواب نہیں آرہا...
یہ ہمادے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، ہماری مرضی کی حکومت نہیں بننے دی جارہی!!!
اوہ اچھا اس نمبر یعنی 8300 پہ میسج کرنا تھا۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی نے تو کہیں سے پرانا نوکیا 8300 موبائل ڈھونڈا ہے اور اس پہ 15 والوں کو میسج کیا ہے۔ تبھی وہ بھی دھاندلی کا ذکر کر رہے تھے۔
 
Top