پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

محمد تابش صدیقی نے 'سیاست' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2018

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,117
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آج پاکستان میں عام انتخابات کا دن ہے۔ اس لڑی میں ہم دن بھر کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور نتائج بھی جیسے جیسے معلوم ہوتے جائیں گے، پوسٹ کرتے رہیں گے۔
    آپ کیمپس، ووٹنگ، ماحول وغیرہ کی تصاویر بھی یہاں شئر کر سکتے ہیں۔

    اپنا پولنگ سٹیشن جاننے کے لیے آپ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیے، تو تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔

    تمام حلقہ جات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست یہاں موجود ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 3
  2. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    این اے 122
    پی پی 143

    ممکنہ نتیجہ
    این اے تحریک انصاف علی سلیمان
    پی پی آزاد اُمید سرفراز ڈوگر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  3. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    3,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    میری زندگی کا پہلا ووٹ ہے. مجھے لگتا نہیں تھا کہ اتنی ایکسائٹمنٹ ہوگی، جتنی ہو رہی ہے! (چاند رات سی لگ رہی ہے آج!)
    میں پی ٹی آئی اور متحدہ مجلس عمل کی سپورٹر ہوں تاہم آج رات دعا کسی بھی پارٹی کے جیتنے کے متعلق نہیں کی بلکہ نہایت خلوص سے صرف ملک عزیز کے لیے بہترین فیصلے کی کی ہے. اللہ تعالی رحم فرمائیں! آمین! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • زبردست زبردست × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,117
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ احباب ووٹ کس وقت کاسٹ کرنے جائیں گے؟

    میں پچھلی دفعہ چار بجے کے بعد گیا تھا- ضمنی میں بھی یہی طریقہ اپنایا- اور اب چونکہ پولنگ ٹائم 6 بجے تک ہے تو 5 بجے کے بعد جاؤں گا-

    فائدہ: رش ہوتا ہی نہیں- گرمی کم ہو چُکی ہوگی- آپکو کوئی جاننے والا اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہیں کرتا- استاد جی کہتے ہیں جا یار موبائل سمیت ای ووٹ پا آ- وغیرہ وغیرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,117
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں نے کیمپ پر کچھ دیر ڈیوٹی دینی ہو گی۔ تو اس لیے صبح صبح ہی کاسٹ کروں گا۔ اس وقت بھی رش کم ہوتا ہے۔ دس بجے کے بعد رش شروع ہوتا ہے۔ خاص طور پر یہاں اسلام آباد میں۔
    اور ہم خود کھینچنے والوں میں ہوتے ہیں۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  7. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    620
    ووٹ دینے ضرور جائیے گا۔ پچھلی دفعہ بھی انصافی برادری فیسبک پہ خان صاحب کو وزیراعظم بنا کے خوش ہوتی رہی اور ووٹ کاسٹ کرنے نہیں گئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  8. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,629
    موڈ:
    Lurking
    میری بھی صبح 7:30 سے ڈیوٹی شروع ہو جائے گی اس لیے صبح ہی ووٹ کاسٹ کروں گی انشاءاللہ!
    اللہ تعالی عافیت کا سورج طلوع کریں اور سب خیریت رہے آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  9. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    لیکن آپ نے تو بیلٹ باکس کا استعمال نہیں کرنا تھا کیا؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,629
    موڈ:
    Lurking
    بیلٹ باکس کا استعمال؟ یعنی؟
     
  11. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    پہلے تو غلطی کی درستی کہ بیلٹ باکس نہیں، "پوسٹل بیلٹ"-
    جو کہ سرکاری ملازمین استعمال کرتے بالخصوص جنکی الیکشن کے روز ڈیوٹی ہوتی ہے-
     
  12. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,629
    موڈ:
    Lurking
    بھئی میں سرکاری ملازم نہیں ہوں :)
     
  13. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    تو آپکی ڈیوٹی؟ کیونکر؟
     
  14. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,629
    موڈ:
    Lurking
    رضاکارانہ طور پر جماعت اسلامی کی طرف سے ڈیوٹی ہے بھیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  15. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    7,845
    جھنڈا:
    Pakistan
    اوہ اچھا یعنی محفل سے ہی جماعت کے دو رضا کار- خوب -
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    33,358
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    InLove
    ووٹنگ کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہے؟

    کیا ہر پولنگ سٹیشن پر نتائج کی فہرست شام کو لگائی جاتی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    33,358
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    InLove
    کیا پاکستان میں اب زیادہ تر لوگ جہاں رہائش ہے وہیں ووٹ ڈالتے ہیں یا آبائی علاقے ہی میں ووٹ رکھتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,117
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اگر تو شناختی کارڈ پر عارضی پتہ رہائشی علاقہ کا ہے، تو ووٹ وہیں کا بنوا سکتے ہیں۔ عارضی یا مستقل پتہ، دونوں میں سے کسی بھی ایک جگہ کا ووٹ بن سکتا ہے۔
    جن علاقوں میں برادری ووٹ کی اہمیت ہے، وہ اکثر آبائی علاقہ میں ہی ووٹ رکھتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    3,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    میرا تو آبائی علاقے میں ہی ہے! ووٹ کے لیے کافی suffer کر کے جانا پڑتا/پڑ رہا ہے. :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,117
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پہلے 5 بجے تک ہوتا تھا، اس بار بڑھا کر 8 بجے صبح سے شام 6 بجے تک کر دیا ہے۔
    نتائج ہر پولنگ سٹیشن پر پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر