پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

آج پاکستان میں عام انتخابات کا دن ہے۔ اس لڑی میں ہم دن بھر کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور نتائج بھی جیسے جیسے معلوم ہوتے جائیں گے، پوسٹ کرتے رہیں گے۔
آپ کیمپس، ووٹنگ، ماحول وغیرہ کی تصاویر بھی یہاں شئر کر سکتے ہیں۔

اپنا پولنگ سٹیشن جاننے کے لیے آپ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیے، تو تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔

تمام حلقہ جات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست یہاں موجود ہے۔
 
میری زندگی کا پہلا ووٹ ہے. مجھے لگتا نہیں تھا کہ اتنی ایکسائٹمنٹ ہوگی، جتنی ہو رہی ہے! (چاند رات سی لگ رہی ہے آج!)
میں پی ٹی آئی اور متحدہ مجلس عمل کی سپورٹر ہوں تاہم آج رات دعا کسی بھی پارٹی کے جیتنے کے متعلق نہیں کی بلکہ نہایت خلوص سے صرف ملک عزیز کے لیے بہترین فیصلے کی کی ہے. اللہ تعالی رحم فرمائیں! آمین! :)
 
آپ احباب ووٹ کس وقت کاسٹ کرنے جائیں گے؟

میں پچھلی دفعہ چار بجے کے بعد گیا تھا- ضمنی میں بھی یہی طریقہ اپنایا- اور اب چونکہ پولنگ ٹائم 6 بجے تک ہے تو 5 بجے کے بعد جاؤں گا-

فائدہ: رش ہوتا ہی نہیں- گرمی کم ہو چُکی ہوگی- آپکو کوئی جاننے والا اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہیں کرتا- استاد جی کہتے ہیں جا یار موبائل سمیت ای ووٹ پا آ- وغیرہ وغیرہ
 
میں نے کیمپ پر کچھ دیر ڈیوٹی دینی ہو گی۔ تو اس لیے صبح صبح ہی کاسٹ کروں گا۔ اس وقت بھی رش کم ہوتا ہے۔ دس بجے کے بعد رش شروع ہوتا ہے۔ خاص طور پر یہاں اسلام آباد میں۔
اور ہم خود کھینچنے والوں میں ہوتے ہیں۔ :p
 
جان

محفلین
میری زندگی کا پہلا ووٹ ہے. مجھے لگتا نہیں تھا کہ اتنی ایکسائٹمنٹ ہوگی، جتنی ہو رہی ہے! (چاند رات سی لگ رہی ہے آج!)
میں پی ٹی آئی اور متحدہ مجلس عمل کی سپورٹر ہوں تاہم آج رات دعا کسی بھی پارٹی کے جیتنے کے متعلق نہیں کی بلکہ نہایت خلوص سے صرف ملک عزیز کے لیے بہترین فیصلے کی کی ہے. اللہ تعالی رحم فرمائیں! آمین! :)
ووٹ دینے ضرور جائیے گا۔ پچھلی دفعہ بھی انصافی برادری فیسبک پہ خان صاحب کو وزیراعظم بنا کے خوش ہوتی رہی اور ووٹ کاسٹ کرنے نہیں گئی۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میری بھی صبح 7:30 سے ڈیوٹی شروع ہو جائے گی اس لیے صبح ہی ووٹ کاسٹ کروں گی انشاءاللہ!
اللہ تعالی عافیت کا سورج طلوع کریں اور سب خیریت رہے آمین!
 
زیک

مسافر
ووٹنگ کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہے؟

کیا ہر پولنگ سٹیشن پر نتائج کی فہرست شام کو لگائی جاتی ہے؟
 
زیک

مسافر
کیا پاکستان میں اب زیادہ تر لوگ جہاں رہائش ہے وہیں ووٹ ڈالتے ہیں یا آبائی علاقے ہی میں ووٹ رکھتے ہیں؟
 
کیا پاکستان میں اب زیادہ تر لوگ جہاں رہائش ہے وہیں ووٹ ڈالتے ہیں یا آبائی علاقے ہی میں ووٹ رکھتے ہیں؟
اگر تو شناختی کارڈ پر عارضی پتہ رہائشی علاقہ کا ہے، تو ووٹ وہیں کا بنوا سکتے ہیں۔ عارضی یا مستقل پتہ، دونوں میں سے کسی بھی ایک جگہ کا ووٹ بن سکتا ہے۔
جن علاقوں میں برادری ووٹ کی اہمیت ہے، وہ اکثر آبائی علاقہ میں ہی ووٹ رکھتے ہیں۔
 
ووٹنگ کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہے؟

کیا ہر پولنگ سٹیشن پر نتائج کی فہرست شام کو لگائی جاتی ہے؟
پہلے 5 بجے تک ہوتا تھا، اس بار بڑھا کر 8 بجے صبح سے شام 6 بجے تک کر دیا ہے۔
نتائج ہر پولنگ سٹیشن پر پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔
 
Top