قصہ ” فاتح“ سے ” مفتوح “ کی پہلی ملاقات کا

زینب

محفلین
میں تو خود انتہائی خوف زدہ ہوں کہ نہ جانے تقدیر نے مغل صاحب سے گل چیں‌کے ہاتھوں کیا کیا گل افشانی کروانی ہے کہ حضرت نے خطرے کی گھنٹی تو عین عنوان کی گردن میں باندھ رکھی ہے "(مفتوح کی وضاحت آگے چل کر ہوگی)" لیکن فی الحال وہ قوسین کی زلف گرہ گیر کی اسیر ہے۔۔۔ کیا خبر کب مغل صاحب اسے پروانۂ آزادی عطا فرما دیں‌اور اس جرس کے نالے ہمارے نالوں‌میں روح پھونک دیں۔

دل کو تھام کر صوفے پے پاؤں اوپر کر کے بیٹھ جایئں فاتح بھائی ۔۔۔۔۔مغل بھائی آپ کے نالوں‌میں روح پھونکنے کے لیے تیار ہیں :rollingonthefloor:
 

ساجد

محفلین
دل کو تھام کر صوفے پے پاؤں اوپر کر کے بیٹھ جایئں فاتح بھائی ۔۔۔۔۔مغل بھائی آپ کے نالوں‌میں روح پھونکنے کے لیے تیار ہیں :rollingonthefloor:
فاتح بھائی ، کتنی بری بات ہے کہ آپ نے 'نالوں' کا کاروبار شروع کیا اور ہمیں بتایا تک نہیں کہ مبادا مٹھائی کھلانی پڑ جائے:grin:۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھے ساجد صاحب۔ مجھے یاد آگیا کہ ایک بار میں نے ایک فکاہیہ مضمون لکھا تھا جس میں غالب کے ایک شعر کی کچھ یوں تشریح کی تھی۔
غلطی ہائے مضامین مت پوچھ
لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں

یعنی شاعر کہتا ہے کہ میں اپنے مضامین میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ نالہ باندھا کریں ۔ لیکن لوگ نالے کی بجائے ہمیشہ رسے کا استعمال کرتے ہیں اور نالے کی جگہ ہمیشہ رسّا باندھتے ہیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
ساجد بھائی ، میرے ہاتھ کی انگلی ٹھیک ہوجائے تو پیش کرتا ہوں ، کل ایک اور ’’ ملاقات ‘‘ ہوئی فاتح صاحب سے ۔ اس کا احوال بھی پیش کروں گا۔
والسلام
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی ، میرے ہاتھ کی انگلی ٹھیک ہوجائے تو پیش کرتا ہوں ، کل ایک اور ’’ ملاقات ‘‘ ہوئی فاتح صاحب سے ۔ اس کا احوال بھی پیش کروں گا۔
والسلام
حضور ، ہم ہمہ تن گوش ہیں ۔ آپ نے جس رفتار سے فاتح بھائی سے اپنی ملاقاتوں کا احوال بیان کیا ہے لگتا ہے کہ ہم "قصہ چہار درویش" سن رہے ہیں اور اب دوسرے درویش کی کہانی شروع ہونے والی ہے۔ برائے مہربانی اسے مرزا رجب علی بیگ سرور کے "امراؤ جان ادا" کی رفتار دیجئیے کہ لطف کا تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔
 

زینب

محفلین
ہااا ہائے۔۔لگتا ہے یہ اگلی قسط والا کیس کسی پاکستانی عدالت کے ہتھے چڑھ گیا ہے اب کتنا ٹائم لگے گا جانتے ہی ہوں‌گے سب لوگ
 

مغزل

محفلین
آج کل جناب (فاتح) اسلام آباد یاترا پر ہیں ،کراچی آنے پر ملاقات ہوگی انشا اللہ
 

زینب

محفلین
انہوں نےا ب کراچی انا ہی نہیں ہے آپ کی غزلوں‌کے‌ڈر سے۔۔۔۔ انہوں نے کل ہی مجھے بتایا ایم ایس این پر قسمے پا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
انہوں نےا ب کراچی انا ہی نہیں ہے آپ کی غزلوں‌کے‌ڈر سے۔۔۔۔ انہوں نے کل ہی مجھے بتایا ایم ایس این پر قسمے پا جی۔۔۔۔

ارے بھئی وہ اپنے کام میں مصروف ہیں آج کل ، میری غزلوں میں کانٹے تو ہوتے نہیں جو ڈر کر کراچی نہ آئیں ۔ تم بھی نا ۔ بس ایویں‌ہی ہو :rollingonthefloor:
 

گرائیں

محفلین
ہا ہا ہا

میبل اور میں۔
خوب کہا،
خیال آتا ہے کیا فاتح صاحب نے میبل اور میں پڑھ رکھی ہوگی؟

ویسے میبل اور میں کی اصطلاح میرے کورس کی کتابوں پر خوب جچتی ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ ڈاکٹر منیر عباسی صاحب، بڑی محبت ، عبداللہ صاحب ، ممکن ہے ایسا ہو مگر میں کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتا ۔:)
 
Top