فاخر رضا

محفلین
میٹرک تک سمجھ نہیں آتا تھا کہ جذبات کیا ہوتے ہیں اور جذباتیت کیا ہوتی ہے
میڈیکل کالج میں پہنچ کر پتہ چلا کہ یہ سمجھ کیمیکل کا لوچا ہے. کچھ ہارمون اوپر نیچے ہوتے ہیں اور کوئی اچھا لگنے لگتا ہے، پھر وہی عجیب سا لگنے لگتا ہے اور پھر وہی زہر لگتا ہے
ایک وقت آتا ہے کہ سب ہارمون stable ہوجاتے ہیں اور پھر امن ہی امن.
ہاں اگر اپنے دماغ کو زیادہ تحریک میں رکھیں تو یہ لوچا زیادہ عرصے بھی چل سکتا ہے
بچپن میں سنا تھا کہ بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، میرے خیال میں اس طرح انسان میں کچھ stability بھی آتی ہے
ذرا سوچئے
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک وقت آتا ہے کہ سب ہارمون stable ہوجاتے ہیں اور پھر امن ہی امن.
بچپن میں سنا تھا کہ بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، میرے خیال میں اس طرح انسان میں کچھ stability بھی آتی ہے
ڈاکٹر صاحب ان دو جملوں کو مربوط کریں تو کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے ہارمونز stable ہوتے ہیں؟
 
نفسیات کے ماہرین کے مطابق ہمارے زیادہ تر رویے عادت سے تشکیل پاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہم دن میں 40 فیصد کام اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنی عادت کے مطابق کرتے ہیں۔ عادتیں ہر کامیابی کی کنجی ہیں ، جن لوگوں کی عادتیں اچھی ہوتی ہیں ان میں ترقی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔
عادت کے سبب لوگ جتنے کام کرتے ہیں ، اتنے ضمیر کی وجہ سے نہیں کرتے ، انگریزی کہاوت
کسی شخص میں ایک بری عادت پڑتی ہے تو پھر وہ بیج کے طور پر بری عادتوں کا درخت پیدا کر دیتی ہے ۔شیطان کے بیٹے کو گھر پر مدعو کرو گے تو اسکا پورا خاندان چلا آتا ہے ۔ مارک
عادات کا سلسلہ دیکھنے میں تو ہلکا سا محسوس ہوتا ہے مگر جب اسے توڑنا یا ختم کرنا چاہو گے تو یہ بہت بھاری ہو جاتا ہے ۔ وارن بفٹ
پہلے ہم اپنی عادتوں کو بناتے ہیں اور پھر ہماری عادتیں ہمیں بناتی ہیں ۔جون انگریز شاعر
 
فاخر رضا

محفلین
ڈاکٹر صاحب ان دو جملوں کو مربوط کریں تو کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے ہارمونز stable ہوتے ہیں؟
السلام علیکم
سر بات یہ ہے کہ pituitary gland ہمارے دماغ کی extension ہے. اس کے ایک حصہ کا براہ راست تعلق دماغ سے ہے اور دوسرا حصہ anterior pituitary ہارمونز کے ذریعے دماغ کے کنٹرول میں ہے. جب ہم کچھ دیکھتے، سنتے یا چکھتے ہیں تو دماغ تک یہ سگنل جاتے ہیں اور اس کے بعد دماغ براہ راست یا ہارمونز کے ذریعے pituitary gland کو حکم جاری کرتا ہے جو منٹوں میں پورے جسم میں تبدیلیاں لے آتا ہے
بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے دماغ تک وہ سگنل ( دیکھنا، سننا اور چکھنا) نہیں پہنچتے اور انسان ایک پرسکون حالت میں رہتا ہے
ایک exception ہے کہ آپ کسی ٹھرکی بڈھے کے ساتھ نہ بیٹھ جائیں
 
فاخر رضا

محفلین
فہیم بھائی کل میں ایک رضویہ میں ملک شیک پینے گیا تو ایک دوست ساتھ تھا. اسنے پوچھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے یہ لڑکے یہاں کیوں بیٹھے ہیں میں نے کہا پتہ نہیں. کہنے لگا ابھی برابر والے ٹیوشن سینٹر کی چھٹی ہونے والی ہے. یہ کیفیت لوگ خود پر خود ہی طاری کرلیتے ہیں. اس سے بچنا چاہیے
 
اے خان

استغفراللہ
 
زندگی میں بہت سے رشتے داروں کی مثال اُن ٹائروں جیسی ہے جو ساتھ تو ہوتے ہیں پر وقت پڑھنے پر کام نہیں آتے ،اگر جیب میں ذرا سا چھید ہوجائے تو سکوں سے زیادہ رشتے سرک جاتے ہیں ۔لالچ اور مطلب پر استور رشتوں سے تو انسان کا تنہا رہنا بہتر ہے ۔
 
تنہا رہنے سے زیادہ بہتر حل بے لوث ہو جانا ہے۔ جب آپ کی جانب سے رشتوں کی بنیاد بے لوثی پر ہو گی، دوسروں سے توقعات ہی نہیں ہوں گی، تو تعلقات پر فرق نہیں پڑےگا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
سر بات یہ ہے کہ pituitary gland ہمارے دماغ کی extension ہے. اس کے ایک حصہ کا براہ راست تعلق دماغ سے ہے اور دوسرا حصہ anterior pituitary ہارمونز کے ذریعے دماغ کے کنٹرول میں ہے. جب ہم کچھ دیکھتے، سنتے یا چکھتے ہیں تو دماغ تک یہ سگنل جاتے ہیں اور اس کے بعد دماغ براہ راست یا ہارمونز کے ذریعے pituitary gland کو حکم جاری کرتا ہے جو منٹوں میں پورے جسم میں تبدیلیاں لے آتا ہے
بزرگوں کے پاس بیٹھنے سے دماغ تک وہ سگنل ( دیکھنا، سننا اور چکھنا) نہیں پہنچتے اور انسان ایک پرسکون حالت میں رہتا ہے
ایک exception ہے کہ آپ کسی ٹھرکی بڈھے کے ساتھ نہ بیٹھ جائیں
مطلب یہ کہ سارا سیاپا سوڈیم پوٹاشیم کا ہی ہے! :)
 
Top