تنہا رہنے سے زیادہ بہتر حل بے لوث ہو جانا ہے۔ جب آپ کی جانب سے رشتوں کی بنیاد بے لوثی پر ہو گی، دوسروں سے توقعات ہی نہیں ہوں گی، تو تعلقات پر فرق نہیں پڑےگا۔ :)
بے لوثی اور مروت کا مظاہرہ کرنے پر بھی آپ کو مسلسل احمق اور بے وقوف بنایا جاتا رہے تو پھر آپ کیا اقدام کریں گے ؟
 
بے لوثی میں آپ کو اس سے غرض ہی نہیں ہوتی۔
احمق اور بے وقوف بننے کو کس نے کہا ہے؟
مسئلہ تو یہی ہے نا کہ لوگوں نے اتنہا کردی ہے خود غرضی کی ۔بے لوث ہونے کا مقصد اب یہ بھی نہیں کہ جوتوں کے ساتھ آنکھوں میں گھوسے چلے جائیں ۔شرم و حیاء بھی تو اخلاقیات کاجز ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
زندگی میں بہت سے رشتے داروں کی مثال اُن ٹائروں جیسی ہے جو ساتھ تو ہوتے ہیں پر وقت پڑھنے پر کام نہیں آتے ،اگر جیب میں ذرا سا چھید ہوجائے تو سکوں سے زیادہ رشتے سرک جاتے ہیں ۔لالچ اور مطلب پر استور رشتوں سے تو انسان کا تنہا رہنا بہتر ہے ۔

بے لوثی اور مروت کا مظاہرہ کرنے پر بھی آپ کو مسلسل احمق اور بے وقوف بنایا جاتا رہے تو پھر آپ کیا اقدام کریں گے ؟

مسئلہ تو یہی ہے نا کہ لوگوں نے اتنہا کردی ہے خود غرضی کی ۔بے لوث ہونے کا مقصد اب یہ بھی نہیں کہ جوتوں کے ساتھ آنکھوں میں گھوسے چلے جائیں ۔شرم و حیاء بھی تو اخلاقیات کاجز ہے۔
یہ کونسے "رشتے دار" ہیں جن کو اتنی کھری کھری سنا رہے ہیں؟:question::p
عدنان بھائی کو پانی شانی پلائیں۔۔ بی پی ہائی لگ رہا۔۔:praying:
 
فاخر رضا

محفلین
جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے پھپھیاں اچھی ہوتی جاتی ہیں. مائیں اپنی نندوں سے تعلقات اچھے کرنا شروع کردیتی ہیں اور پھر ماؤں کے بچے پھوپھیوں کو اچھا سمجھنے لگتے ہیں
خالائیں جتنی بری شروع میں ہوتی ہیں آخر تک اتنی ہی بری رہتی ہیں
 
م حمزہ

میری ایک پھوپھی اور دو خالائیں ہیں۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے وہ ہم سب بھائی بہنوں سے حد درجہ محبت کرتی ہیں ۔ اور مزید یہ کہ ہم سب کزنز ایک دوسرے کو سگے بھائی بہنوں کی طرح عزیز رکھتے ہیں ۔ الحمدلله
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
بر صغیر کے آدھے مسلمان تو فرسٹ کزن سے شادیاں کرتے ہیں اور آپ سب کو بہن بھائی بنا رہے ہیں؟
میری شادی بھی فرسٹ کزن سے ہی ہوئی تھی۔

اور میری بہن کی شادی بھی پھوپھیرے ہھائی سے ہوئی ہے۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ سب کو ایک دوسرے سے بہت لگاؤ ہے۔ اگر مجھے کہنا نہیں آیا تھا تو آپ تو سمجھدار ہیں ۔ آپ کو تو پتا ہے میری اردو۔۔
 
Top