زیک

مسافر
میری شادی بھی فرسٹ کزن سے ہی ہوئی تھی۔

اور میری بہن کی شادی بھی پھوپھیرے ہھائی سے ہوئی ہے۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ سب کو ایک دوسرے سے بہت لگاؤ ہے۔ اگر مجھے کہنا نہیں آیا تھا تو آپ تو سمجھدار ہیں ۔ آپ کو تو پتا ہے میری اردو۔۔
ثابت ہوا کہ بہن بھائی نہیں سمجھتے
 
محبت اورعزت انسان کو رنگوں میں رنگ دیتی ہے خوشی و اطمینان ہو جاتا ہے اور یہ نہ ہو تو انسان زرد پتے کی طرح خشک اور زندگی بے رنگ ہو جاتی ہے ۔کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے ہوتے ہیں جن سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہوتا پر پھر بھی وہ ہمیں اچھے لگتے ہیں تکبر سے پاک گفتگو , مفاد سے پاک رشتہ , خلوص دل سے دی گئی دعا بغیر کسی فائدے کے سچے رشتے کی پہچان ہے , خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں ۔
 
ایک سچی حقیقت !
اگر مرد کے لباس میں نفاست ہو تو یقینا اس کے گھر کی عورت سلیقہ شعار ہوں گی اور اگر عورت کے لباس میں شرم حیاء ملے تو سمجھ جاؤ کہ اس کا تعلق ایک غیرت مند گھرانے سے ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک سچی حقیقت !
اگر مرد کے لباس میں نفاست ہو تو یقینا اس کے گھر کی عورت سلیقہ شعار ہوں گی اور اگر عورت کے لباس میں شرم حیاء ملے تو سمجھ جاؤ کہ اس کا تعلق ایک غیرت مند گھرانے سے ہے ۔
اگر عورت کے لباس میں شرم حیاء ملے تو سمجھ جاؤ کہ اس کا تعلق ایک غیرت مند گھرانے سے ہے ۔
تو سمجھ جاؤ کہ ان کے گھر کے مرد غیرت مند ہیں۔
 
تو سمجھ جاؤ کہ ان کے گھر کے مرد غیرت مند ہیں۔
آپا میں نے غیرت مند گھرانے کے الفاظ اس حوالے سے استعمال کیے ہیں کہ غیرت صرف مرد ذات تک منسوب نہیں ہوتی ۔غیرت مند گھرانے کی بزرگ خواتین کا بھی اس مسئلے میں بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔مرد تو تلاش رزق کی جدوجہد میں صبح سے رات تک کے لیے گھر سے دور ہوتا ہے ۔گھر کی بزرگ خواتین ہی ہیں جو اپنے پیاروں کی عزت کی دن بھر حفاظت کرتی ہیں ۔زمانے کی اونچ نیچ سے خبردار کرتی ہیں ۔
 
آپ نے بھی درست کہا۔
اور یہ بھی درست ہے کہ بھائی، باپ ، شوہر اور باقی محرم رشتہ دار مرد جب اپنی محرم خواتین کو باہر لے کے جاتے ہیں تو کیا ان کی نزدیک کی نظر کمزور ہوتی ہے!
عدنان بھائی! اپنے ذاتی مشاہدات کی روشنی میں یہ بات کہہ رہی ہوں۔
 
آپا یہ بھی ایک بہت تلخ حقیقت ہے ۔ہم اپنے گریبان میں جھانکنے سے پہلے باہر جھانکتے ہیں ۔کہاوت تو یہ کہی گئی تھی کہ آنکھوں دیکھی مکھی کو نہیں نگل سکتا مگر آج کے وقت میں اس کہاوت کے برعکس ہوتا نظر آرہا ہوتا ہے ۔ہماری بھی نظر اکثر ایسے مناظر سے جا لڑتی ہے جن کو دیکھ کر ہم اپنے آپ سےشرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔کھلے ذہین کے حامل لوگ ہمارے لیے سوالیہ نشان ہیں ، کیا ان کے نزدیک کھلے ذہین کہ معنی مادر پدر آزادی اور ہولناک ملبوسات ہیں ۔
 
Top