بدلتے الفاظ

ہادیہ

محفلین
ہمارے گاؤں میں صحن کو "ویہڑا" کہتے تھے۔ لیکن اب صحن ہی کہتے ہیں۔۔
سردی کو اب بھی اکثر لوگ "پالا" کہتے ہیں۔
اور بہت سے لفظ اب سکول میں بچوں سے بھی سنے ہیں۔۔۔
جیسے بخار کو "تاپ" ۔۔
لیکن ہمارے اپنے گھر کا ماحول بہت بدل چکا ہے۔
پنجابی ضرور بولتے ہیں۔ مگر اصل اور خالص پنجابی کا صرف نشان ہی باقی ہے۔۔
 

زیک

مسافر
یہ لڑی پڑھ کر احساس ہو رہا ہے کہ میرے جیسا انگلش میڈیم بھی آج کل کے پاکستان سے زیادہ اردو اور پنجابی سے واقف ہے۔ یا حیرت!
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ لڑی پڑھ کر احساس ہو رہا ہے کہ میرے جیسا انگلش میڈیم بھی آج کل کے پاکستان سے زیادہ اردو اور پنجابی سے واقف ہے۔ یا حیرت!

بات انگریزی میڈیم کی نہیں ہے بلکہ بات یہ ہےکہ آپ بھی اُس دور سے وابستہ رہے ہیں جب یہ سب اصطلاحیں مستعمل تھیں، جنہیں آج "مس" کیا جا رہا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
حسن اتفاق سے آج ہی یہ لڑی دیکھنے کا موقع ملا اور اس سے متعلقہ ایک فیس بکی پوسٹ بھی۔
1381223_642830109095593_727044073_n.jpg
@ محمد احمد
براہ کرم ان الفاظ کا سندھی متبادل لکھ دیجیے۔ ناجانے کیوں شک سا ہے کہ کچھ الفاظ سندھی میں بھی ایسے ہی بولے جاتے ہیں ؟
 
میں اپنے گھر میں چارپائی پہ بچھانے والی رلی ورک کی چادر کو بچھونی کہتی ہوں۔ چھوٹے بچوں کے نیچے بچھانے والے تہہ دار کپڑے کو بھی۔
ہمارے ہاں تو ابھی بھی بچھونی ہی کہتے ہیں، میں خود بھی بچھونی یا وشونی بولتی ہوں
 

سید عمران

محفلین

عثمان

محفلین
چنگیری ہمارے گھر میں پلاسٹک کی گول گہری ٹوکری کو کہتے تھے جو فروٹ رکھنے ،سبزی کاٹتے ہوئے استعمال میں آتی تھی ۔وقت کے ساتھ ساتھ ٹرے کا استعمال شروع ہوا تو چنگیری کا استعمال محدود ہوتا گیا ۔
چنگیری کے بڑے بھائی چنگیر میں روٹی رکھی جاتی ہے۔ اور چنگیر خود ٹرے میں۔
 
Top