بدلتے الفاظ

یاز

محفلین
مقفل کرنے سے پہلے بھیڑا گیا تھا یا بند کیا گیا تھا اس بارے میں شاعر خاموش ہے۔
کھٹ سے پٹ ملایا گیا تھا بس۔
یوں سمجھیں اس عمل سے دونوں کواڑوں کے درمیان کوویلنٹ بانڈ سا بن گیا تھا۔ اب چاہے اس عمل کو بھیڑنا کہہ لیں یا بند کرنا۔
 

یاز

محفلین
معذرت چاہوں گا، روڈ رولر پڑھ کر میں مزید الجھ گیا ہوں۔
دموسا compaction کے لیے استعمال ہوتا ہے یا level کرنے کے لیے؟ روڈ رولر (ویل اور نیومیٹک ٹائیر) عموماً لیولنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
لوہے کے پہیوں والا روڈ رولر تو شاید دونوں کام ہی کر دیتا ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
پہلے لاہور میں صحن بھی پایا جاتا تھا جو شاید اب کہیں پایا جاتا ہو اسے ویہڑا کہتے تھے اب صرف "صحن" کہتے ہیں ایک دفعہ قبلہ محمد یعقوب آسی صاحب نے بتایا تھا کہ لاہور کی پنجابی میں اردو بہت سرایت کر گئی یہ شاید اسی کے اثرات ہیں۔
ورانڈا، برآمدہ
 

فاخر رضا

محفلین
چوڑیاں اردو میں اور ونگاں پنجابی میں میں کہتے ہیں۔
ہمارے ہاں شادی بیاہ میں دیگر گانوں کے ساتھ یہ گانا بھی گایا جاتا ہے۔
پھابو مینوں تیری سوں ونگاں والا آ نی گیا۔
(بھابھی مجھے آپ کی قسم چوڑیاں بیچنے والا آگیا ہے)
کچ دیاں ونگاں
یہ کافی مشکل پنجابی میں ہے
 

عثمان

محفلین
معذرت چاہوں گا، روڈ رولر پڑھ کر میں مزید الجھ گیا ہوں۔
دموسا compaction کے لیے استعمال ہوتا ہے یا level کرنے کے لیے؟ روڈ رولر (ویل اور نیومیٹک ٹائیر) عموماً لیولنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اوپر مراسلے میں کچھ تدوین کر دی تھی۔
فرش پر کنکریٹ وغیرہ ڈالنے سے پہلے پتھروں کی روڑی کوٹ کر ڈالی جاتی ہے۔ دموسا اس روڑی کو دبانے اور ہموار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری طرف روڈ رولر سٹرک کی تکمیل کے دوران اور بعد دو دفعہ استعمال کیا جاتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
پنجابی میں سوں قسم کو کہتے ہیں۔
مینوں تیری سوں۔
مجھے تمہاری قسم
اس لفظ کا استعمال اب سننے کو نہیں ملتا۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپ کون سی جماعت میں ہیں؟
کا مطلب سیاسی جماعت ہوسکتا ہے۔
اب تعلیمی لحاظ سےجماعت کی جگہ کلاس بولا جاتا ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
بچپن سے لیکر اب تک پنجابی زبان کے کئی الفاظ جو ہم بولا اور سنا کرتے تھے اب تقریبا روز مرہ کے معمول سے غائب ہی ہوتے جا رہے ہیں لیکن وہ الفاظ اب اگر سننے کو مل جائیں تو کانوں کو بھلے لگتے ہیں۔ جیسے بچپن میں غباروں کو "پکانا" کہتے تھے، دروازے کو "بوا" اور سیڑھی کو پوڑیاں۔
احباب سے گزارش ہے کہ ایسے الفاظ جو اب ان کے روز مرہ کے معمول سے غائب ہوتے جارہے ہیں یا غائب ہوچکے ہیں وہ شریک کریں اور اظہار خیال کریں ۔
میں نے لڑی کا مکمل مطالعہ کیا۔
ہندکو اور وسطی پنجاب کی پنجابی کا اہلِ زبان ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ مختلف علاقوں میں مختلف الفاظ رائج ہیں۔ اگر آپ کاشک، پچھی، مسیر، ملیر ، سُتھن، وَت( بمعنی پھر) ، کنھ (کِ۔ن۔ھ) (بمعنی لو، پنڈی گھیب وغیرہ میں (گِھن))، جیسے الفاظ نہیں سنتے تو ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ مختلف علاقوں میں رائج ہیں۔ ہندکو میں آج بھی شلوار کو سُتھُنڑ(سُ۔تھُ۔ں۔ڑ) اور چکوال والے سُتھن بولتے ہیں، جبکہ میں نے یہ الفاظ وسطی پنجابی میں نہیں سنے۔ بہت معلوماتی ہو گا کہ احباب پنجابی کے الفاظ بتاتے ہوئے ساتھ میں علاقہ یا لہجہ بھی بتاتے جائیں تاکہ بہتر معلومات ہوں۔
 
Top