افتخار عارف بارھواں کھلاڑی

فرحت کیانی

لائبریرین
خوشگوار موسم میں
اَن گنت تماشائی
اپنی اپنی ٹیموں کو
داد دینے آتے ہیں۔
اپنے اپنے پیاروں کا
حوصلہ بڑھاتے ہیں۔
میں الگ تھلگ سب سے
بارہویں کھلاڑی کو
نوٹ کرتا رہتا ہوں۔

بارہواں کھلاڑی بھی
کیا عجب کھلاڑی ہے!
کھیل ہوتا رہتا ہے
شور مچتا رہتا ہے
داد پڑتی رہتی ہے۔
اور وہ الگ سب سے
انتظار کرتا ہے۔۔۔
ایک ایسی ساعت کا
ایک ایسے لمحے کا
جس میں سانحہ ہو جائے
پھر وہ کھیلنے نکلے
تالیوں کے جُھرمٹ میں۔
ایک جملہء خوش کُن
ایک نعرہء تحسین
اس کے نام پر ہو جائے۔
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتبر ہو جائے۔
پر یہ کم ہی ہوتا ہے۔
پر یہ لوگ کہتے ہیں
کھلاڑی سے کھیل کا
عمر بھر کا رشتہ ہے۔

عمر بھر کا یہ رشتہ
چُھوٹ بھی تو سکتا ہے۔
آخری وِسل کے ساتھ
ڈوب جانے والا دل
ٹوٹ بھی تو سکتا ہے۔

تُم بھی افتخار عارف!
بارہویں کھلاڑی ہو۔
انتظار کرتے ہو،
ایک ایسی ساعت کا
جس میں حادثہ ہو جائے
جس میں سانحہ ہو جائے۔

تُم بھی افتحار عارف!
تُم بھی ڈُوب جاؤ گے
تُم بھی ٹُوٹ جاؤ گے۔
 

زونی

محفلین
بارہواں کھلاڑی (افتخار عارف)

بارہواں کھلاڑی



خوشگوار موسم میں
ان گنت تماشائی
اپنی اپنی ٹیموں کو
داد دینے آتے ہیں
اپنے اپنے پیاروں کا
حوصلہ بڑھاتے ہیں
میں الگ تھلگ سب سے
بارہویں کھلاڑی کو
ہوٹ کرتا رہتا ہوں
بارہواں کھلاڑی بھی
کیا عجب کھلاڑی ھے
کھیل ہوتا رہتا ھے
شور مچتا رہتا ھے
داد پڑتی رہتی ھے
اور وہ الگ سب سے
انتظار کرتا ھے
ایک ایسی ساعت کا
ایک ایسے لمحے کا
جس میں سانحہ ہو جائے
پھر وہ کھیلنے نکلے
تالیوں کے جھرمٹ میں
ایک جملہء خوش کن
ایک نعرہء تحسین
اس کے نام پر ہو جائے
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتبر ہو جائے
پر یہ کم ہی ہوتا ھے
پھر بھی لوگ کہتے ہیں
کھیل سے کھلاڑی کا
عمر بھر کا رشتہ ھے
عمر بھر کا یہ رشتہ
چھوٹ بھی تو سکتا ھے
آخری وسل کے ساتھ
ڈوب جانے والا دل
ٹوٹ بھی تو سکتا ھے
تم بھی افتخار عارف
بارہویں کھلاڑی ہو
انتظار کرتے ہو
ایک ایسے لمحے کا
اک ایسی ساعت کا
جس میں حادثہ ہو جائے
جس میں سانحہ ہو جائے
تم بھی افتخار عارف
تم بھی ڈوب جاؤ گے
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے


(افتخار عارف)
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت انتخاب ارسال کرنے پر آپ کا بہت شکریہ زونی صاحب یا صاحبہ۔
یہ میری پسندیدہ ترین نظموں میں سے ایک ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
افتخار عارف کی یہ نظم بہت خوب ہے آج افتخار عارف یاد آئے تو تلاش کے
دوران یہ نظم ملی۔

بہت شکریہ فرحت کیانی صاحبہ۔آپ کے اعلٰی ادبی ذوق کی داد تو ہم ہمیشہ ہی دیا کرتے ہیں۔

خوش رہیے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
خوشگوار موسم میں
اَن گنت تماشائی
اپنی اپنی ٹیموں کو
داد دینے آتے ہیں
اپنے اپنے پیاروں کا
حوصلہ بڑھاتے ہیں
میں الگ تھلگ سب سے
بارہویں کھلاڑی کو
نوٹ کرتا رہتا ہوں

بارہواں کھلاڑی بھی
کیا عجب کھلاڑی ہے!
کھیل ہوتا رہتا ہے
شور مچتا رہتا ہے
داد پڑتی رہتی ہے
اور وہ الگ سب سے
انتظار کرتا ہے۔۔۔
ایک ایسی ساعت کا
ایک ایسے لمحے کا
جس میں سانحہ ہو جائے
پھر وہ کھیلنے نکلے
تالیوں کے جُھرمٹ میں
ایک جملۂ خوش کُن
ایک نعرۂ تحسین
اس کے نام پر ہو جائے
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتبر ہو جائے
پر یہ کم ہی ہوتا ہے
پر یہ لوگ کہتے ہیں
کھلاڑی سے کھیل کا
عمر بھر کا رشتہ ہے۔

عمر بھر کا یہ رشتہ
چُھوٹ بھی تو سکتا ہے
آخری وِسل کے ساتھ
ڈوب جانے والا دل
ٹوٹ بھی تو سکتا ہے

تُم بھی افتخار عارف!
بارہویں کھلاڑی ہو
انتظار کرتے ہو،
ایک ایسی ساعت کا
جس میں حادثہ ہو جائے
جس میں سانحہ ہو جائے۔

تُم بھی افتحار عارف!
تُم بھی ڈُوب جاؤ گے
تُم بھی ٹُوٹ جاؤ گے۔
 

فاتح

لائبریرین
افتخار عارف کی یہی نظم غلط تلفظ کے ساتھ کسی منچلے کی آواز میں
 
آخری تدوین:
Top