ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس غزل میں بھی میرا تذکرہ کر دیا ہے ظہیراحمدظہیر بھائی نے۔۔۔ دوسرے مصرعے میں دیکھے تو میرے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں
ملنے والوں سے ترے ہم نے بھی مل کر دیکھا
بس وہی عام سی باتیں ہیں وہی عام سے لوگ
احمد بھائی ، یہ دیکھیے گا ۔ یہ حضرت پھر سے عام لوگوں میں بیٹھ کر چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کیا خیال ہے بیٹھنے دیا جائے یا اٹھا کر تختِ خاص پر بٹھایا جائے؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت ہی عمدہ اور اعلی غزل ہے ظہیر بھائی۔۔۔ شاندار۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ نئے دنوں پر پرانے دنوں کا شکریہ بہت خوب لکھا آپ نے۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اور ایسا لکھا کہ نئے دنوں کا نوحہ بھی بیاں ہوگیا۔۔۔ الہم زد فزد





یہ دو اشعار حد سے سوا پسند آئے۔۔۔ کیسے سندر ہیں۔۔۔ اعلی
محبت ہے آپ کی، نین بھائی ۔ بہت شکریہ ، بہت نوازش! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی تحریر سیکرٹ فرینڈ پڑھ کر ہی یہ غزل یاد آئی کہ بہت دنوں سے قطار میں لگی انتظار کررہی تھی۔ آپ کا شکریہ کہ اس کو باری دلوادی۔ :)
 
ا
جانے کیوں تم کو عزیز اس قدر آخر ہیں ظہیرؔ
ٹوٹے پھوٹے سے ، یہ مجبور سے ، ناکام سے لوگ

بالکل ، بیشک! یہ شعر آپ ہی کا ہے اور آپ ہی کے لیے ہے ، معان بھائی ۔
بیشک آپ بہت محبتی آدمی ہیں ۔ آپ میرے پسندیدہ ترین محفلین میں سے ہیں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ۔ ہر قدم آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین
اللہ کریم روز آخر آپ کی محبتوں کا آپ کو بہترین اجر عطا فرمائیں۔آمین
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ ، بہت نوازش ، خواہر صابرہ! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے، ذوق سلامت رکھے۔
جب حسد پوری طرح ہوجائے تو مطلع فرمائیے گا ۔ ناک سے تین انچ دور تیز مرچوں کی دُھونی دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ دھواں دھوں دُھونی کے لیے ہیاں ہُواں دیکھنے کے بجائے اس خاکسار کو حکم دیجے گا ۔
ہوئے آپ دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو!! :noxxx::noxxx::noxxx:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہوئے آپ دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو!! :noxxx::noxxx::noxxx:
دھلائی کا ۔۔۔۔ معاف کیجیے بھلائی کا زمانہ ہی نہیں ہے ۔ میں تو خلوصِ دل سے آپ کی مدد کرنے کی کوشش کررہا تھا اور آپ ہیں کہ دشمنی آسمان تک پہنچادی۔
میں اپنی دھونی واپس لیتا ہوں ۔ ویسے بھی مرچیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہائے ئے ئے ئے ئے ئے ئے ئے ئے !!!!!!
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔ اتنی پیاری غزل۔
ہر شعر ایک قصہ بیان کرتا ہے۔ ہر شعر پہ یادوں کی پٹاری کھلنے کے لیے بے تاب ہوتی ہے۔
کمال اشعار ہیں۔
اور کمال شاعر ہیں آپ!
اللہ کی رحمتیں ہوں آپ اور آپ کے گھرانے پہ۔ اللہ راضی رہے آپ لوگوں سے۔ آمین!
ثم آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
محبت ہے آپ کی، نین بھائی ۔ بہت شکریہ ، بہت نوازش! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی تحریر سیکرٹ فرینڈ پڑھ کر ہی یہ غزل یاد آئی کہ بہت دنوں سے قطار میں لگی انتظار کررہی تھی۔ آپ کا شکریہ کہ اس کو باری دلوادی۔ :)
بس میں ہوں ہی ایسا اچھا آدمی۔۔۔ ہوہوہوہوہہو
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہائے ئے ئے ئے ئے ئے ئے ئے ئے !!!!!!
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔ اتنی پیاری غزل۔
ہر شعر ایک قصہ بیان کرتا ہے۔ ہر شعر پہ یادوں کی پٹاری کھلنے کے لیے بے تاب ہوتی ہے۔
کمال اشعار ہیں۔
اور کمال شاعر ہیں آپ!
اللہ کی رحمتیں ہوں آپ اور آپ کے گھرانے پہ۔ اللہ راضی رہے آپ لوگوں سے۔ آمین!
ثم آمین!
بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش!
آپ ہمیشہ اس درجہ قدرافزائی کرتی ہیں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے۔ جو دعائیں آپ دیتی ہیں وہ آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے! آمین۔
بہت ممنون ہوں ۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
احبابِ کرام ، ایک سال اور قصۂ پارینہ ہوا ۔ کتابِ ماضی کی ضخامت کچھ اور سوا ہوئی ۔ آگے دیکھنے والے آگے کی طرف نئے سال کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ماضی پر نظر ڈالے بغیر مستقبل کا راستہ نہیں کھلتا۔ آگے کی طرف رہنمائی نہیں ہوتی۔ یہ ایک پرانی غزل ماضی میں جھانکنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ اشعار ایامِ حاضر کا شکوہ نہیں بلکہ ایامِ گزشتہ کا شکریہ ہے۔


***

اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ
اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ

اک زمانہ تھا کہ خوش باش نظر آتے تھے
ہر طرف جادۂ دیروز پہ خوش گام سے لوگ

شاملِ قال تھا اک حرفِ تشکّر دن رات
مشکلوں میں بھی گزر کرتے تھے آرام سے لوگ

ہر طرف سکۂ اخلاص و وفا رائج تھا
سب کو ملتے تھے برابر کئی انعام سے لوگ

شاملِ حال بہر حال رہا کرتے تھے
مل کے لڑتے تھے کبھی گردشِ ایام سے لوگ

سچ کہا کرتے تھے خائف نہ تھے آئینوں سے
کم ڈرا کرتے تھے اندیشۂ انجام سے لوگ

اک تبسم پہ ہوا کرتے تھے سودے دل کے
دستِ الفت پہ بِکا کرتے تھے بے دام سے لوگ

آنکھ میں شرم تھی اور دل میں حیا ہوتی تھی
خود نمائی سے بہت دور تھے زر فام سے لوگ

سرخیِ رنگِ حیا پر تھی وفا کی شبنم
تروتازہ نظر آتے تھے گل اندام سے لوگ

۔ق۔

ملنے والوں سے ترے ہم نے بھی مل کر دیکھا
بس وہی عام سی باتیں ہیں وہی عام سے لوگ

جانے کیوں تم کو عزیز اس قدر آخر ہیں ظہیرؔ
ٹوٹے پھوٹے سے ، یہ مجبور سے ، ناکام سے لوگ

***
ظہیرؔاحمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2020​
خوبصورت ۔۔۔!
لفظ لفظ شبنم ہے ، بات بات موتی ہے ۔۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوبصورت ۔۔۔!
لفظ لفظ شبنم ہے ، بات بات موتی ہے ۔۔۔۔
بہت شکریہ ، مومن فرحین! بہت نوازش!
اچھا تبصرہ لکھا آپ نے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ قدم قدم ترقی نصیب فرمائے ۔ مومن فرحین ، آپ داکٹر بن گئیں یا ابھی تعلیم جاری ہے؟!
 

مومن فرحین

لائبریرین
بہت شکریہ ، مومن فرحین! بہت نوازش!
اچھا تبصرہ لکھا آپ نے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ قدم قدم ترقی نصیب فرمائے ۔ مومن فرحین ، آپ داکٹر بن گئیں یا ابھی تعلیم جاری ہے؟!
میرا completion تو 2020 میں ہی ہوگیا تھا الحمدللہ ۔۔۔ میں اکثر آپ کے تعلق سے سوچتی ہُوں کہ مجھے جلدی سے آپ جتنا تجربہ حاصل ہو جائے اور میں بھی ایک اچھے ڈاکٹر میں شمار کی جا سکوں ۔ انشاء اللہ
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرا completion تو 2020 میں ہی ہوگیا تھا الحمدللہ ۔۔۔ میں اکثر آپ کے تعلق سے سوچتی ہُوں کہ مجھے جلدی سے آپ جتنا تجربہ حاصل ہو جائے اور میں بھی ایک اچھے ڈاکٹر میں شمار کی جا سکوں ۔ انشاء اللہ
ماشاء اللّٰہ! یہ تو اچھی خبر ہے ۔ بہت مبارک ہو آپ کو ڈاکٹر فرحین!
وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے معلوم ہی نہیں ہوتا ۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آج کل آپ ہاؤس جاب یا انٹرن شپ وغیرہ ختم کررہی ہوں گی ، بیٹا ۔ اللّٰہ کریم قدم قدم مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے ۔ اچھا انسان اور بہترین کامیاب معالج بنائے۔ آمین
ان شاء اللّٰہ تجربہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ آتا جائے گا ۔ اچھے انسٹیٹیوٹ اور قابل لوگوں کے زیرِ سایہ کام کرنے سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ کوشش کیجیے کہ جتنی ٹریننگ اور اعلیٰ تعلیم ابھی حاصل کرسکتی ہیں کرلیں ۔ بعد میں فیملی کی ذمہ داریوں کے ساتھ مشکل ہوجاتا ہے خواتین کے لیے۔ ایک ٹِپ جو میں آپ کو دوں گا وہ یہ کہ کبھی بھی طب کے پیشے کو کام یا بزنس سمجھ کر مت کیجیے گا ۔ اسے اللّٰہ کی طرف سے بھلائی کا ایک موقع سمجھ کر ایک معاشرتی ذمہ داری کے طور پر لیجیے گا۔ آپ زندگی بھر بہت مطمئن اور کامیاب رہیں گی۔
آپ کے لیے بہت ساری دعائیں اور نیک خواہشات!
 
Top