فرقان احمد

محفلین
یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سرِ بزمِ یار چلے گئے ۔۔۔۔۔!


(فیض احمد فیض)
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
جس کی فطرت ہو بے تابی
ایسی قوم کہیں تھمتی ہے

اے آسائش کے متوالو
موج پہ کائی کب جمتی ہے

شادؔ عارفی
 
میرے حجرے میں نہیں، اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو ؟ لے آؤ، زمیں پر رکھ دو

اب کہاں ڈھونڈنے جاؤ گے ہمارے قاتل
آپ تو قتل کا الزام ہمِیں پر رکھ دو

میں نے اُس طاق میں کُچھ ٹوٹے دئیے رکھے ہیں
چاند سورج کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو

راحت اندوری
 
محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والا
یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں

خموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

علامہ اقبال
 

جاسمن

لائبریرین
بیٹھے بیٹھے پھینک دیا ہے آتش دان میں کیا کیا کچھ
موسم اتنا سرد نہیں تھا _______جتنی آگ جلا لی ہے


ذوالفقار عادل
واہ!
سوچنے پہ مجبور کرتا شعر ہے۔
جتنی آگ جلا لی ہے۔۔۔۔آہ!
بیٹھے بیٹھے پھینک دیا ہے جلتی آگ میں کیا کیا کچھ
واہ!
 
Top