زارا آریان

محفلین
دل میں ہے عشقِ صنم نامِ خُدا ہونٹوں پر
میں ہوں وہ رند کہ کہتے ہیں مسلماں مجھ کو

فتح الدولہ بہادر
کتاب ۔ کُلیاتِ برق
 

زارا آریان

محفلین
بُت تو کیا ہیں جو بنوں کافر حر بھی مل کر
خلد دوزخ ہو جو بیزار خُدا مجھ سے ہو

فتح الدولہ بہادر
کتاب ۔ کُلیاتِ برق
 

زیرک

محفلین
غم گلے پڑ گیا، زندگی بجھ گئی، عقل جاتی رہی
عشق کے کھیل میں کیا تمہارا گیا، میں تو مارا گیا
فرتاش سید
 

زیرک

محفلین
عجب قصہ کہانی ہے، نہ راجہ ہے نہ رانی ہے
نہ تُو نے بات مانی ہے، نہ میں نے ہار مانی ہے
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدن
دوستو! مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو
راحت اندوری
 
Top