زیرک

محفلین
خواہشیں توڑ نہ ڈالیں ترے سینے کا قفس
اتنے شہ زور پرندوں کو گرفتار نہ رکھ
عرفان صدیقی
 

زیرک

محفلین
تُو نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافر
اُس کی مُٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے
عامر امیر
 

زیرک

محفلین
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمہارا
عامر امیر
 

زیرک

محفلین
خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھی
میں بھی برباد ہو گیا، تُو بھی

جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
ہائے صدقے! اسے کہاں رکھوں ؟
اس نے بھیجی ہے اوقات تحفے میں
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
ہم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ہمیں
دوزخ کا کیا گناہ کے دوزخ کو ہم ملے؟
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
بات کوئی امید کی مجھ سے نہیں کہی گئی
سو میرے خواب بھی گئے سو میری نیند بھی گئی
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
مجھ سے اکتائے ہوئے لوگوں میں
میں نے اپنا بھی نام دیکھا ہے
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
تجھ سے مجھ کو نجات مل جائے
تُو دعا کر کہ ہو بھلا میرا
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواں
سخت بیمار ہے دعا کیجے
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
یہ تیری آنکھیں دعا صِفت آنکھیں
ان میں کیا درد پالتی ہو تم؟
آج جون ایلیا کی برسی ہے
 
Top