آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

صابرہ امین

لائبریرین
سیدھا سیدھا کہا جائے تو کچھ ایسا جواب ہوتا ہوگا۔

دیکھ نہیں رہے آپ میں کتنی مصروف ہوں۔ :) :)
ایسا سیدھا سادہ دفتری زبان میں جواب دیا تو دوبارہ کبھی نہیں پوچھیں گے۔ اس کا جواب تو اس طرح کا ہوتا ہے یا ہونا چاہئے ،

جی کام ہی کوئی نہیں ہے۔ چائے کے ساتھ پکوڑے اور کھیر بھی بنا دوں۔؟
یا
کچھ نہیں مکھیا ں ماری جا رہی ہیں۔ کافی زیادہ ہو گئی تھیں۔ وغیرہ وغیرہ

چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد :D
 
Gulmaily

محفلین

چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد
نوحۂ غم ہی سہی، نغمۂ شادی نہ سہی
 
Gulmaily

محفلین
ایسا سیدھا سادہ دفتری زبان میں جواب دیا تو دوبارہ کبھی نہیں پوچھیں گے۔ اس کا جواب تو اس طرح کا ہوتا ہے یا ہونا چاہئے ،

جی کام ہی کوئی نہیں ہے۔ چائے کے ساتھ پکوڑے اور کھیر بھی بنا دوں۔؟
یا
کچھ نہیں مکھیا ں ماری جا رہی ہیں۔ کافی زیادہ ہو گئی تھیں۔ وغیرہ وغیرہ

چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد :D
صابرہ جی، اس طرح کے جواب تو بہادر شاہ ظفر کے دور کے دفتروں میں دیئے جاتے تھے، آج کل تو دفتروں میں اس طرح کے جوابات سننے کو ملیں گے
دیکھ نہیں رہے، کام کر کر کے مری جا رہی ہوں، تم سے اتنا نہیں ہوسکتا کہ دوڑ کر دوکان سے دودھ لےآؤ اور دو گھونٹ چائے ہی بنا کر پلا دو۔❤️
 
Gulmaily

محفلین
میں آفس کے فون سے کال کرتا ہوں تو سب سے پہلے پوچھا جاتا ہے ۔۔۔آپ پہنچ گئے آفس۔۔۔۔:laugh:
گھر واپس جاتا ہو ں تو پھر سننے کو ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔آپ آگئے ۔ ۔ ۔ :laughing:
جب جانے کے لیے دروازے تک پہنچتا ہو ں تو ۔۔۔آواز آتی ہے آپ جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ :LOL:
بے چاری جوجہ 😁
 
Gulmaily

محفلین
  • "I believe in an America where millions of Americans believe in an America that's the America millions of Americans believe in. That's the America I love. - Mitt Romney​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی شوہرانہ مطلب ماہرانہ رائے کا شکریہ۔ اس معاملے کا عقدہ اب سمجھ میں آیا ہے۔ :D
حالانکہ یہ عقدہ عقد کے فوراً بعد کچھ ہی دنوں میں حل ہوجانا چاہیے تھا ۔ دن بھر مغز ماری کرنے کے بعد بیچارہ مظلوم صاحب جب تھکا ہارا شام کو گھر پہنچتا ہے تو اسے ایک گھنٹے تک چائے کے ایک بڑے سے کپ کے علاوہ کچھ دکھائی اور سجھائی نہیں دیتا ۔
بعض روایات میں آتا ہے کہ چائے ملنے تک بیوی بھی اسے ایک بڑی سی بھاپ دیتی ہوئی کیتلی کی طرح نظر آتی ہے۔:unsure:

:censored::skywalker:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
Gulmaily
پہلی معذرت تو یہ کہ مجھے آپ کا نام کا علم نہیں ۔ غالباً آپ کا نام گل میلی یا گل مائلی ہے ۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔ گزارش آپ سے یہ ہے کہ اردو محفل پر انگریزی نام اچھا نہیں لگتا ۔ آپ اپنے مراسلات اردو میں لکھ ہی رہی ہیں سو بہتر ہوگا کہ آپ اپنا نام بھی اردو میں لکھیں ۔ مدیر صاحبان تبدیلیِ نام سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔ ان کو ٹیگ کردیجیے۔

دوسری گزارش یہ ہے کہ یہ دھاگا چونکہ اردو میں ہے اس لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اس میں مراسلات بھی اردو میں لکھے ہوں ۔ انگریزی مراسلات کا باقاعدہ سلسلہ تو ٹھیک نہیں ہے۔ اکا دکا اور کبھی کبھار کی بات اور ہے۔ امید ہے آپ اس دخل درمعقولات پر مجھے معاف فرمائیں گی ۔ اگر کوئی بات گراں گزری ہو تو میں بہت معذررت خواہ ہوں ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
یا حیرت ۔۔۔جی جی احمد بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہماری ہی آپ بیتی ہے جو ہم نے بہ کی بورڈ (بقلم کا متبادل) خود رقم طراز کی ہے ۔۔۔آپ کا استعجاب سمجھ سے بالا تر ہے کچھ نیچے لائیں تا کہ سمجھ پائیں۔۔۔ :nailbiting:
 
ابن جوزی نے ایک کتاب بعنوان کتاب الاذکیاء بھی لکھی تھی جس میں دانا اور عقلمند لوگوں کے لطیف واقعات بیان کیے تھے ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "لطائفِ علمیہ" کے نام سے کئی دہائیوں پہلے کراچی سے شائع ہوا تھا اور ایک عرصے تک میرے پاس رہا ۔
کیا اخبار الحمقٰی والمغفّلین کا ردو ترجمہ کیا جاچکا ہے ؟ اگر اب تک نہیں ہوا تو یہ کتاب عربی دان حضرات کی توجہ کی مستحق ہے۔
جی ظہیر بھائی اس کتاب کے ایک سے زائد تراجم موجود ہیں۔ ایک تو علی وقار بھائی نے بتایا، دوسرا شاید اس سے قدیم ہے: احمقوں کی دنیا۔
 
Gulmaily

محفلین
Gulmaily
پہلی معذرت تو یہ کہ مجھے آپ کا نام کا علم نہیں ۔ غالباً آپ کا نام گل میلی یا گل مائلی ہے ۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔ گزارش آپ سے یہ ہے کہ اردو محفل پر انگریزی نام اچھا نہیں لگتا ۔ آپ اپنے مراسلات اردو میں لکھ ہی رہی ہیں سو بہتر ہوگا کہ آپ اپنا نام بھی اردو میں لکھیں ۔ مدیر صاحبان تبدیلیِ نام سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔ ان کو ٹیگ کردیجیے۔

دوسری گزارش یہ ہے کہ یہ دھاگا چونکہ اردو میں ہے اس لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اس میں مراسلات بھی اردو میں لکھے ہوں ۔ انگریزی مراسلات کا باقاعدہ سلسلہ تو ٹھیک نہیں ہے۔ اکا دکا اور کبھی کبھار کی بات اور ہے۔ امید ہے آپ اس دخل درمعقولات پر مجھے معاف فرمائیں گی ۔ اگر کوئی بات گراں گزری ہو تو میں بہت معذررت خواہ ہوں ۔
ارے معذرت کی بالکل ضرورت نہیں ہے ظاظ بھیا۔ ہمیں کون سا انگلش آتی ہے 😁(ٓتی تو اردو بھی نہیں، یہیں آکے پتا چلا) وہ تو میری سہیلی ہے ناں چیٹ چٹ پٹی، اور اس کےبڑے بھائی بنگو جی۔ بس وہی پھونکتے رہتے ہیں میرے کانوں میں۔ آگے سے خیال رکھوں گی۔ آپ کو چیٹ چٹ پٹی کی وجہ سے جو کوفٹ ہوئی، اس کیلئے میری طرف سے حقیر سی معذرت قبول فرمائیں تو نوازش ہوگی۔ غلطی میری ہی تھی، اردو محفل کے نام سے بھی عقل نہ آئی۔آخر کو حب الوطنی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
شکر خدا کا۔ مجھے لڑی کا مطلب تو سمجھ آیا۔ اصل میں لڑی … لڑنا … سے مؤنث کا پاسٹ بھی ہے۔لیکن محفل میں شاید یہ ڈی۔ این۔ اے یا نیکلیس جیسی چیز کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
نیکلیس تو نہیں ، لیکن جس دھاگے میں نیکلیس پرویا جاتا ہے اسے لڑی کہتے ہیں۔
ڈی این اے کاصحیح پتہ اسوقت چلتا ہے جب کسی لڑی میں لڑائی ہو۔ جن کا شجرہ ہلاکو خان سے جا ملتا ہے انہیں زیادہ تر محفل بدر کر دیا جاتا ہے۔ :)
 
بہت شکریہ علامہ باجی۔ تو بدر محفل کون ٹھہرتا ہے؟
 
Gulmaily

محفلین
Gulmaily
پہلی معذرت تو یہ کہ مجھے آپ کا نام کا علم نہیں ۔ غالباً آپ کا نام گل میلی یا گل مائلی ہے ۔ اگر میں غلط سمجھا ہوں تو پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔ گزارش آپ سے یہ ہے کہ اردو محفل پر انگریزی نام اچھا نہیں لگتا ۔ آپ اپنے مراسلات اردو میں لکھ ہی رہی ہیں سو بہتر ہوگا کہ آپ اپنا نام بھی اردو میں لکھیں ۔ مدیر صاحبان تبدیلیِ نام سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔ ان کو ٹیگ کردیجیے۔

دوسری گزارش یہ ہے کہ یہ دھاگا چونکہ اردو میں ہے اس لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اس میں مراسلات بھی اردو میں لکھے ہوں ۔ انگریزی مراسلات کا باقاعدہ سلسلہ تو ٹھیک نہیں ہے۔ اکا دکا اور کبھی کبھار کی بات اور ہے۔ امید ہے آپ اس دخل درمعقولات پر مجھے معاف فرمائیں گی ۔ اگر کوئی بات گراں گزری ہو تو میں بہت معذررت خواہ ہوں ۔
ظاظ بھیا! یہ گزارش آپ نے علامہ باجی سے بھی کی ہے؟ ان کے نام میں بھی سارے حروف بدیسی ہیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ظاظ بھیا! یہ گزارش آپ نے علامہ باجی سے بھی کی ہے؟ ان کے نام میں بھی سارے حروف بدیسی ہیں۔
گل مائیلی ظہیر بھائی کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا نام اردو رسم الخط میں لکھوا لیجیے۔ اس کے لیے آپ انتظامیہ سے درخواست کر سکتی ہیں۔ میں نے بھی شروع میں اپنا نام اکاؤنٹ بناتے ہوئے انگریزی میں لکھا تھا، مگر ظہیر بھائی کے کہنے پر شائد خلیل بھائی یا شائد تابش بھائی سے کہہ کر اردو رسم الخط میں لکھوا لیا ہے۔ یہاں بدیسی نام نہیں رسم الخط کی بات ہو رہی ہے۔ امید ہے بات واضح ہو گئی ہو گی۔
 
صابرہ باجی، اتنی سمجھدار ہوتی تو احمقانہ باتوں کا سلسلہ کیوں شروع کرتی؟ میں نے آپ کا تو ذکر ہی نہیں کیا تھا، علامہ باجی کا حوالہ دیا تھا۔ اگر آپ لوگ میری وجہ سے کہیں ان ایزی فیل کر رہے ہیں تو میں معذرت چاہتی ہوں۔ شاید میں نے بھی بدیسی نام کی بات نہیں تھی۔ خوش رہیئے۔ آپ سب سے، اور بالخصوص سیما باجی سے مل کر بہت اچھا لگا۔ شاید اتنی زیادہ اردو ابھی مجھے ہضم نہیں ہو پارہی ❤️ظاظ بھیا جواب دیتے تو زیادہ اچھا تھا۔ میں نے کبھی وکالت نہیں پڑھی۔ خطرناک مضمون ہے۔​
445031-1590586102.jpg
 
آخری تدوین:
Top