آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

Gulmaily

محفلین
نہیں بھئی ، اس پر ہنسی نہیں آئی ۔ ایسا کہنا تو ٹھیک ہے اور عام گفتگو کا حصہ ہے ۔
جنوری کے مہینے میں ، رمضان کے مہینے میں ، اتوار کے روز یا اتوار کے دن ، عید کے دن ، وغیرہ سب درست ہیں ۔
جو درست نہیں ہیں وہ یہ ہیں: بروز پیر کے دن ، ماہِ رمضان کے مہینے میں ، شبِ برات کی رات کو ، وغیرہ وغیرہ

از: برادرم ظہیر بھائی
آپ برائے مہربانی کرکے تشریح فرمائیں۔ میری عقل برائے فروخت کیلئے نہیں ہے۔
 

Gulmaily

محفلین
"بیگم سے اپنی گھر میں ہی بنوا کے کھائیے"
حلوہ جو اُن سے مانگا تو یہ مشورہ ملا
یعنی کہ اس جواب سے ظاہر ہوا ظہیرؔ
حلوہ ملا ، نہ حلوے کا کچھ آسرا ملا
:D

آپ کی سرگوشی میں کام چور کے بجائے کنجوس مکھی چوس وغیرہ وغیرہ کا محل ہے۔:grin:

اور ہاں ، میری سرگوشی کو جوابی حملے کے بجائے لسانیات کا ایک اصلاحی نکتہ سمجھا جائے۔:D
بابو : پیاری بجیا
تھک تھک تھک تھک
کیا تھکتا ہے ہانڈی میں ؟

باجی : بابو اپنی کچی نیت
کیوں رکھتا ہے ہانڈی میں

بابو : زردہ
حلوہ
یا بریانی
کچھ پکتا ہے ہانڈی میں

باجی : چولہا ٹھنڈا برتن خالی
کیا تکتا ہے ہانڈی میں

بابو : پھر تو کوئی نٹ کھٹ چوہا
ہو سکتا ہے
ہانڈی میں !
OIG.lr5Qz3ApLevAwl01SS1l
 

Gulmaily

محفلین
سانڈ کی قربانی میں 21 حصے ہوتے ہیں۔ تین حصے تو صرف شتربان کے اپنے ہوتے ہیں، باقی میں سب حدی خوان شریک ہوتے ہیں،۔
 

Gulmaily

محفلین
بالکل بہتر ہے ۔ لیکن اتوار کے دن کہنا غلط نہیں ہے ۔ اس کا چلن عام ہے ۔
خواہرم ، زبان عجیب و غریب چیز ہے ۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیسے بنتی ہے اور اسے کون بناتا ہے ۔ بس بن جاتی ہے۔ روزمرہ کی زبان میں حشو و زوائد کا استعمال عام بات ہے۔ اور بعض اوقات اسے تاکید و تشدید کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ولیمہ مسرت و شادمانی کا موقع ہوتا ہے ۔ دولہا ہنستا مسکراتا کھلکھلاتا پھر رہا ہے ۔ دلہن پر رنج و غم کی کیفیت طاری ہے ۔ بریانی لذیذ اور ذائقے دار ہے ۔ کھانے والے بڑی مستعدی اور پھرتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ باورچی کو داد و تحسین مل رہی ہے ۔ وغیرہ وغیرہ
لو کرلو گل بات۔ :)
بہت خوب اور یہ جملہ تو کمال کا ہے کہ زبان عجیب و غریب چیز ہے ۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیسے بنتی ہے اور اسے کون بناتا ہے ۔ بس بن جاتی ہے۔
 
Top