آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

صابرہ امین

لائبریرین
واہ! یہ ہوتا ہے مٹی کے تیل کا صحیح استعمال!
احمد بھائی دوبارہ زندہ باد!
:grin:
اماں ( ہماری دادی، اللہ ان کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند کریں۔ آمین) کہا کرتی تھیں کہ اللہ بڑا بادشاہ ہے۔ تنکے میں جان ڈال دیتا ہے۔ فقیر کو بادشاہ کر دیتا ہے۔ تو دیکھیے کا وہ دن بھی آئے گا کہ احمد بھائی بھی ہمارے اشعار کیفیت ناموں پر لگایا کریں گے۔ کسے خبر!!
آپ ہی سے شاعری سیکھ کر آپ ہی سے قیامت کی چال چلنے کا پکا ارادہ ہے۔لوگ زیادہ خوش نہ ہوں۔ ۔ :D
 
سید عمران

محفلین
معلوم نہیں ۔ لیکن بعض لوگوں سے سنا ہے کہ دایاں کان لمبا ہوجاتا ہے ۔ آپ ذرا چیک کرکے تصدیق کیجیے ۔ :D
حسد کا تو معلوم نہیں پر سوتروں کے انوسار ایسا سننے میں آیا ہے کہ صابرہ بٹیا آج کل دائیں کان کو کارپٹ کی جگہ استعمال کررہی ہیں!!!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہم "منگل والے دن/ٹیوز ڈے کے دن" آئیں گے۔
"بدھ کے دن" ایسا کر لیں۔
آپ "اتوار کے دن/سنڈے کے دن" یہ کام کر لیا کریں۔
نہیں بھئی ، اس پر ہنسی نہیں آئی ۔ ایسا کہنا تو ٹھیک ہے اور عام گفتگو کا حصہ ہے ۔
جنوری کے مہینے میں ، رمضان کے مہینے میں ، اتوار کے روز یا اتوار کے دن ، عید کے دن ، وغیرہ سب درست ہیں ۔
جو درست نہیں ہیں وہ یہ ہیں: بروز پیر کے دن ، ماہِ رمضان کے مہینے میں ، شبِ برات کی رات کو ، وغیرہ وغیرہ

از: برادرم ظہیر بھائی
 
جاسمن

لیکن اتوار کو آئیں گے۔ ہفتہ کو ایسا ہوا تھا۔ وغیرہ کہنا زیادہ بہتر نہیں ہے؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لیکن اتوار کو آئیں گے۔ ہفتہ کو ایسا ہوا تھا۔ وغیرہ کہنا زیادہ بہتر نہیں ہے؟
بالکل بہتر ہے ۔ لیکن اتوار کے دن کہنا غلط نہیں ہے ۔ اس کا چلن عام ہے ۔
خواہرم ، زبان عجیب و غریب چیز ہے ۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیسے بنتی ہے اور اسے کون بناتا ہے ۔ بس بن جاتی ہے۔ روزمرہ کی زبان میں حشو و زوائد کا استعمال عام بات ہے۔ اور بعض اوقات اسے تاکید و تشدید کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ولیمہ مسرت و شادمانی کا موقع ہوتا ہے ۔ دولہا ہنستا مسکراتا کھلکھلاتا پھر رہا ہے ۔ دلہن پر رنج و غم کی کیفیت طاری ہے ۔ بریانی لذیذ اور ذائقے دار ہے ۔ کھانے والے بڑی مستعدی اور پھرتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ باورچی کو داد و تحسین مل رہی ہے ۔ وغیرہ وغیرہ
لو کرلو گل بات۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کل تک تو کافی لمبا لگ رہا تھا ۔ ۔ پر آج ٹھیک لگ رہا ہے۔ اللہ ہی جانے کیا بھید ہے؟ :D
ہا ہا ہا ہا !!!۔۔۔۔۔۔۔ مجال ہے جو آپ کا کروز میزائل نشانے سے ذرا بھی ادھر ادھر ہوجائے۔ :D

ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ بایاں کان بھی لمبا ہو گیا ہو اور اب دونوں برابر ہوکر ٹھیک لگ رہے ہوں۔ اس لیے احتیاطاً بایاں کان بھی چیک کرہی لیں ۔:unsure:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اماں ( ہماری دادی، اللہ ان کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند کریں۔ آمین) کہا کرتی تھیں کہ اللہ بڑا بادشاہ ہے۔ تنکے میں جان ڈال دیتا ہے۔ فقیر کو بادشاہ کر دیتا ہے۔ تو دیکھیے کا وہ دن بھی آئے گا کہ احمد بھائی بھی ہمارے اشعار کیفیت ناموں پر لگایا کریں گے۔ کسے خبر!!
آپ ہی سے شاعری سیکھ کر آپ ہی سے قیامت کی چال چلنے کا پکا ارادہ ہے۔لوگ زیادہ خوش نہ ہوں۔ ۔ :D
"اللہ بڑا بادشاہ ہے " بالکل یہی جملہ میرے سسر مرحوم کا تکیہ کلام تھا ! اللہ کریم ان کی بھی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند کریں ۔ آمین ۔
کیا بات ہوا کرتی تھی ان بزرگوں کی ۔ نجانے کہاں چلے گئے یہ سارے سایہ دار درخت!

کیفیت نامے پر آپ کے اشعار تو میں بھی لگانےکو تیار ہوں لیکن پہلے کیفیت پیدا کرنے کا کوئی سامان تو ہو ۔ مثلاً گاجر کا حلوہ ، شامی کباب ، کھیر ، یخنی پلاؤ ، تندوری نان ، وغیرہ۔ :D
یہ رشوتِ لذیذہ جائز ہے اور دینے والے کو ثواب ملتا ہے ۔ :grin:
 
اللہ پاک آپ کے سسر مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین!
سر یہ لوگ اب بھی موجود ہیں سایہ دار درخت کی طرح ۔جیسا کہ آپ خود اور دوسرے تمام سینئرز۔ کل کے پودے آج کے درخت بن گئے ہیں سر۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اماں ( ہماری دادی، اللہ ان کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند کریں۔ آمین) کہا کرتی تھیں کہ اللہ بڑا بادشاہ ہے۔ تنکے میں جان ڈال دیتا ہے۔ فقیر کو بادشاہ کر دیتا ہے۔ تو دیکھیے کا وہ دن بھی آئے گا کہ احمد بھائی بھی ہمارے اشعار کیفیت ناموں پر لگایا کریں گے۔ کسے خبر!!
آپ ہی سے شاعری سیکھ کر آپ ہی سے قیامت کی چال چلنے کا پکا ارادہ ہے۔لوگ زیادہ خوش نہ ہوں۔ ۔ :D
ارے! بس اتنی سی بات!

آپ ہمیں اپنے سات اچھے اچھے اشعار ارسال کریں۔ ہم روزانہ ایک کیفیت نامے میں لگایا کریں گے۔ :) :)

ویسے آپ کی شاعری ہم نے پڑھی ہے۔ اُس میں سے یقیناً بہت سے اشعار ایسے ہیں کہ اُنہیں کیفیت نامے پر لگایا جا سکتا ہے۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
کیفیت نامے پر آپ کے اشعار تو میں بھی لگانےکو تیار ہوں لیکن پہلے کیفیت پیدا کرنے کا کوئی سامان تو ہو ۔ مثلاً گاجر کا حلوہ ، شامی کباب ، کھیر ، یخنی پلاؤ ، تندوری نان ، وغیرہ۔ :D
یہ رشوتِ لذیذہ جائز ہے اور دینے والے کو ثواب ملتا ہے ۔ :grin:
ٰاس کے لیے تو آپ کو غریب خانے پر تشریف لانا پڑے گی۔ امین اور میں آپ کی خاطر تواضع کی مقدور بھر کوشش کریں گے۔ مگر اتنا وقت، پیسہ اور توانائی خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ سب تو بغیر تردد کے آپ کو میسر آ سکتا ہے۔ یہیں کہیں دیکھا تھا کہ محترمی زیک نے آپ کو گاجر کا حلوہ آفر کیا تھا جو بہت ہی انوکھی بات ہے۔ حلوہ تو وہاں سے پکڑیں۔ کھانے پکوانے کے لئے بیگم کو اچھی اچھی غزلیں سنائیں۔ غزلیں ذرا احتیاط سے منتخب کیجیے گا یہ نہ ہو کہ فاقہ کرنا پڑ جائے۔ ہاں
اور یہ تو ہرگز نہ سمجھیے گا ہم کام چور ہیں۔ یا زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ :D
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
حسد کا تو معلوم نہیں پر سوتروں کے انوسار ایسا سننے میں آیا ہے کہ صابرہ بٹیا آج کل دائیں کان کو کارپٹ کی جگہ استعمال کررہی ہیں!!!
آپ کی بزرگی کا خیال کسی وقت بھی دم توڑ سکتا ہے بابا جی۔ دھیرج۔۔ :LOL:
ورنہ جوابی وار کے لیے تیار رہیں۔ :p
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ارے! بس اتنی سی بات!

آپ ہمیں اپنے سات اچھے اچھے اشعار ارسال کریں۔ ہم روزانہ ایک کیفیت نامے میں لگایا کریں گے۔ :) :)

ویسے آپ کی شاعری ہم نے پڑھی ہے۔ اُس میں سے یقیناً بہت سے اشعار ایسے ہیں کہ اُنہیں کیفیت نامے پر لگایا جا سکتا ہے۔ :)

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آئی گئی!! تو لوگوں کو اشعار کیفیت ناموں پر لگانے کے لیے بھجوائے جاتے ہیں!! تبھی تو ہم بھی سوچتے ہیں کہ آخر اتنے دیوانے کیسے پیدا ہو سکتے ہیں!!!
بھئی ہم تو سیدھے سیدھے، مٹی کے مادھو ہیں ۔ یہ چالاکیاں ہمیں تو نہیں آتیں ۔۔اس طرح ہر کوئی تو نہیں کر سکتا نا۔
😂😂😂😂
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آخر کار بلی تھیلے سے باہر آئی گئی!! تو لوگوں کو اشعار کیفیت ناموں پر لگانے کے لیے بھجوائے جاتے ہیں!! تبھی تو ہم بھی سوچتے ہیں کہ آخر اتنے دیوانے کیسے پیدا ہو سکتے ہیں!!!
:shock:
بھئی ہم تو سیدھے سیدھے، مٹی کے مادھو ہیں ۔ یہ چالاکیاں ہمیں تو نہیں آتیں ۔۔اس طرح ہر کوئی تو نہیں کر سکتا نا۔

ع ۔ اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ٰاس کے لیے تو آپ کو غریب خانے پر تشریف لانا پڑے گی۔ امین اور میں آپ کی خاطر تواضع کی مقدور بھر کوشش کریں گے۔ مگر اتنا وقت، پیسہ اور توانائی خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ سب تو بغیر تردد کے آپ کو میسر آ سکتا ہے۔ یہیں کہیں دیکھا تھا کہ محترمی زیک نے آپ کو گاجر کا حلوہ آفر کیا تھا جو بہت ہی انوکھی بات ہے۔ حلوہ تو وہاں سے پکڑیں۔ کھانے پکوانے کے لئے بیگم کو اچھی اچھی غزلیں سنائیں۔ غزلیں ذرا احتیاط سے منتخب کیجیے گا یہ نہ ہو کہ فاقہ کرنا پڑ جائے۔ ہاں
اور یہ تو ہرگز نہ سمجھیے گا ہم کام چور ہیں۔ یا زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ :D
"بیگم سے اپنی گھر میں ہی بنوا کے کھائیے"
حلوہ جو اُن سے مانگا تو یہ مشورہ ملا
یعنی کہ اس جواب سے ظاہر ہوا ظہیرؔ
حلوہ ملا ، نہ حلوے کا کچھ آسرا ملا
:D

آپ کی سرگوشی میں کام چور کے بجائے کنجوس مکھی چوس وغیرہ وغیرہ کا محل ہے۔:grin:

اور ہاں ، میری سرگوشی کو جوابی حملے کے بجائے لسانیات کا ایک اصلاحی نکتہ سمجھا جائے۔:D
 
صابرہ امین

لائبریرین
شدید معلوماتی! :censored:
نمعلوم اب اس دنیا میں اور کیا کیا دیکھنا اور سننا پڑے گا ۔ 🫢:grin:
اس شدید معلوماتی پوسٹ کو پڑھ کر مارے حیرت کے پچھلے پچیس منٹ سے بھوک اور نیند اڑ گئی ہے۔ :grin:
یہ آپ اپنے محمداحمد بھائی کو بتائیے کہ کسی کی اشعار خود چن کر لگائے جاتے ہیں۔ بھلا اپنے اشعار دے کر لگوانے سے بہتر ہے کہ ہم اپنی پروفائل پر خود ہی لگا لیں۔ :grin:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ آپ اپنے محمداحمد بھائی کو بتائیے کہ کسی کی اشعار خود چن کر لگائے جاتے ہیں۔ بھلا اپنے اشعار دے کر لگوانے سے بہتر ہے کہ ہم اپنی پروفائل پر خود ہی لگا لیں۔ :grin:
ٹھیک ہے ، ٹھیک ہے ۔ ہم احمد بھائی کو سمجھا دیں گے کہ بھئی اپنی پسند کے اشعار چن کر لگائیں ۔ لیکن اگر انہوں نے اس دفعہ پھر کسی ظہیراحمدظہیر وغیرہ نامی شاعر کے اشعار چن کر لگادیے تو آپ پھر اعتراض کریں گی ۔ اب اس کا علاج تو یہی تھا کہ آپ ان کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتیں اور پانچ سات اشعار بھیج دیتیں انہیں ۔لیکن آپ اپنی غزل پر آپ کلہاڑی ماررہی ہیں ۔ اب بھی وقت ہے آپ کچھ اشعار مع شامی کباب و زعفرانی زردہ انہیں بھجوادیجیے ۔ اللہ بھلی کرے گا۔ :giggle:
 
Top