آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

جاسمن

لائبریرین
ٰحماقت اور اس کے شکار ٰ کے نام سے ترجمہ ہو چکا ہے ظہیر بھائی۔ ربط حاضر ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ کاپی رائٹ کا ایشو بنتا ہے یا نہیں، اگر ایسا کوئی ایشو ہے تو مدیران اس ربط کو حذف کر دیں۔ شکریہ۔

علی وقار کے لیے کوئی زبردست لقب تجویز کریں۔ یہ علمی معلومات تلاش کرنے میں بہت ماہر ہیں۔ :):):)
 
علی وقار

محفلین
علی وقار کے لیے کوئی زبردست لقب تجویز کریں۔ یہ علمی معلومات تلاش کرنے میں بہت ماہر ہیں۔ :):):)
اس لت کی بھی ایک وجہ ہے۔ دراصل میرے پاس انٹرنیٹ نہیں ہوتا تھا انیس سو ننانوے کے لگ بھگ سو اس زمانے کے فیشن کے حساب سے نیٹ کلب جانا پڑتا تھا اور مجھے کچھ نوٹس تیار کرنا ہوتے تھے سو میں مقررہ وقت میں تیزی سے دستیاب سرچ انجنز کی مدد سے مطلوبہ مواد تلاش کرتا تھا۔ وہیں سے ایسی لت پڑی کہ آج تک جان نہ چھوٹ پائی۔
 
زبردست پہ ہزاروں زبریں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
گردش ایام کا ہیر پھیر ہے سب...
محمد عدنان اکبری نقیبی جیسے طول و عرض پر جگہ گھیرنے والے نام کو معان کہہ کر اسی گز کے کوارٹر تک محدود کرنے کا تمغہ...
ظہیر احمد ظہیر...
ظاظ...
اوپر سے بھیا کہہ کر خود سے جونئیربھی بنادیا...
ویسے محتر مہ گل بکاؤلی صاحبہ کی عمر عزیز خیر سے کیا رہی ہوگی!!!
بھئی بے تکلفی پر پابندی ہے کیا محفل میں؟ اپنے کام سے کام رکھنے کے کافی فائدے ہیں ۔ ۔ سچی :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
حالانکہ یہ عقدہ عقد کے فوراً بعد کچھ ہی دنوں میں حل ہوجانا چاہیے تھا ۔ دن بھر مغز ماری کرنے کے بعد بیچارہ مظلوم صاحب جب تھکا ہارا شام کو گھر پہنچتا ہے تو اسے ایک گھنٹے تک چائے کے ایک بڑے سے کپ کے علاوہ کچھ دکھائی اور سجھائی نہیں دیتا ۔
بعض روایات میں آتا ہے کہ چائے ملنے تک بیوی بھی اسے ایک بڑی سی بھاپ دیتی ہوئی کیتلی کی طرح نظر آتی ہے۔:unsure:

:censored::skywalker:
وللہ آپ شوہریات پر ایک کتاب کیوں نہیں لکھ مارتے؟؟!! ہم جیسی معصوم بیگمات کو صاحبوں کو سمجھنے میں کتنی آسانی ہو گی۔ ہاں اس کا اجر تو آپ کو اوپر والا ہی دے گا۔ :battingeyelashes:
 
صابرہ امین

لائبریرین
کاش اس وقت آپ کے عزیزوں کی فہرست میں شامل ہوتے! :eek:
کوئی بھی شعر، غزل کچھ سنبھال رکھا نہیں
کہ حانی پاس تھا جتنا کمال، بانٹ دیا
اوہ تو ٰٰعزیزوں کی فہرست ٰٰ بھی بنا رکھی ہے!! ا
ایک تو یہ تجسس کہ اللہ کون کون ہے اس میں ؟ دوسرا اب کیا کیا بچ گیا ہے اور ظہیراحمدظہیر بھائی کب بانٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں!!

کاش ہمیں بھی کوئی چھوٹی موٹی اسپاٹ مل جائے اس فہرست میں۔۔۔:praying:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ٰحماقت اور اس کے شکار ٰ کے نام سے ترجمہ ہو چکا ہے ظہیر بھائی۔ ربط حاضر ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ کاپی رائٹ کا ایشو بنتا ہے یا نہیں، اگر ایسا کوئی ایشو ہے تو مدیران اس ربط کو حذف کر دیں۔ شکریہ۔
بہت بہت شکریہ ، علی بھائی ۔ فرصت ملتے ہی نیچے لادتا ہوں اس کتاب کو۔ :)
 
Top