1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

آج کا شعر۔۔۔۔(2)

زینب نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 1, 2008

لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
  1. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    راتوں سے گھنی رلفوں سے مر مر سے سبک ان ہاتھوں میں
    آنچل ہیں سرکتے جاتے ہیں گجرا ہیں مہکتے جاتے ہیں
     
  2. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question

    جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئے
    اور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا ۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آنے کوکہہ گئے تھے نہ آئیں خدا کرے
    کیا لطف آرہا ہے مجھے انتظار میں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,762
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    موسمِ یاس کا کوئی جھونکا، اب جو گزرے تھماری خلوت سے
    سوچ لینا ہمارے بارے میں ، پر ہمارا ملال مت کرنا
    رتجگے کی رتیں تو خیر یوں ہی، آتی جاتی ہیں پر خیال رہے
    جاگنا بھی تو اس سلیقے سے، اپنی آنکھوں کو لال مت کرنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    وہ حرف گیر عجب ہے کہ خود مرے ہاتھوں
    مرے مسوّدے برباد کرتا رہتا ہے

    لیاقت علی عاصم
     
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,762
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑی
    اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہم باوفا تھے اس لیے نظروں سے گر گئے
    تلاش شائد تمھیں کسی بے وفا کی تھی
     
  8. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,028
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹہھرا
    تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بددعا دے گیا کیوں سرِ انجمن ، کوئی درویشِ فن
    سلب سب ہوگیا میرا علم و ہنر ، شعر کیسے لکھوں

    (احمد امتیاز)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غیرتِ مہر، رشکِ ماہ ہو تم
    خوبصورت ہو، بادشاہ ہو تم


    کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤ
    کیسے خوش چشم، خوش نگاہ ہو تم


    (آتش)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یادِ غزال چشماں، ذکرِ ثمن عذاراں
    جب چاہا کرلیا ہے کنجِ‌قفس بہاراں
    فیض
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,647
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    گلِ نرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا
    جو آنکھیں ہی دکھانا تھیں تو خود آکے دکھا جاتے
     
  13. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    تا عمر اپنی ذات سے باہر نہ جاسکے
    اہلِ خرد سے ان کی خودی چال چل گئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    زہر ایجاد کرو اور یہ پیہم سوچو
    زندگی ہے کہ نہیں دوسرے سیاروں میں


    ۔۔انور مسعود
     
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق
    یعنی ہنوز منّتِ طِفلاں اٹھایئے

    (غالب)
     
  16. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive



    میں جو کہہ نہیں سکتا اسے میں فرض کرتا ہوں
    چلو میں فرض کرتا ہوں مجھے تم سے محبت ہے
     
  17. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    چاہتوں کی بساط پر محسن
    دل بڑی مشکلوں سے ہارا ہے
     
  18. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    قاصد جو تھا بہار کا نا معتبر ہوا
    گلشن میں بندوبست برنگِ شگر ہوا
     
  19. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    جب تلک درد اک تجسس تھا مرے ہمراہ تھے
    کیوں خبر لیتے نہیں درد آشنا ہونے کے بعد
     
  20. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    رنگ حیا کا جو چہرے پر نکھرتا ہو گا
    بھولنے والا مجھے یاد تو کرتا ہوگا
    زلف اب تیرے ماتھے مچلتی ہوگی
    تجھ سے بالوں کا وہ جھرمٹ نہ سنورتا ہو گا
     
لڑی کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اس صفحے کی تشہیر