آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
جو اس کے چہرے پہ رنگِ حیا ٹھہر جائے
تو سانس، وقت ، سمندر، ہوا ٹھہر جائے
وہ مسکرائے تو ہنس ہنس پڑیں کئی موسم
وہ گنگنائے تو بادِ صبا ٹھہر جائے
 

محمد وارث

لائبریرین
جل رہا ہے ہر نَفَس اب اپنے غم کی آنچ سے
سانس لینے میں کبھی محسن یہ دشواری نہ تھی

(محسن احسان)
 

زونی

محفلین
ھے یہ بازار جھوٹ کا بازار
پھر یہی جنس کیوں نہ تولیں ہم
کر کے اک دوسرے سے عہدِ وفا
آؤ کچھ دیر جھوٹ بولیں ہم


(جون ایلیا)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا
پھر آسماں کا سورج زمیں سے نکلے گا
مری زمیں مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا
 

مغزل

محفلین
آج اس نے پھول مجھے بے حساب بیجھے ہیں
سو مجھ کو تنگیء داماں سے بات کرنی ہے
اختر عبدالرزاق
 

مغزل

محفلین
پیاسوں کو اس نے کھولتا پانی دیا نسیم
اور وہ بھی ایک موم کے برتن میں ڈال کر
نسیم عباسی (ہری پور ہزارہ)
 

محمداحمد

لائبریرین
ریت سے بت نہ بنا اے مرے اچھے فن کار
ایک لمحے کو ٹہھر میں تجھے پتھر لا دوں

احمد ندیم قاسمی
 

مغزل

محفلین
میرے جانے کا فیصلہ سن کر
اُس نے سسکار کر کہا ، اور میں ؟

شاہد ذکی (فیصل آباد)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top