آج کا شعر۔۔۔۔(2)

مغزل

محفلین
فرازِ دار پہ چلنا اسی کو آتا تھا
وہ اک چراغ تھا جلنا اسی کو آتا تھا۔

نسیم ساگری
 

فاروقی

معطل
وہ راہیں ذہن میں گھومتی ہیں جن راہوں سے آج آیا ہوں
کتنی امید سے پہنچا تھا، کتنی مایوسی لایا ہوں!
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

اردو محفل کی روایت ہے کہ 1000 پوسٹس مکمل ہونے پر موضوع مقفل کر دیا جاتا ہے سو بادلِ ناخواستہ اس موضوع کو مقفل کر رہا ہوں۔

'آج کا شعر' محفلِ ادب کا خوبصورت اور پسندیدہ سلسلہ ہے، سب سے پہلے اسے محترمہ فرحت کیانی نے شروع کیا تھا، 'آج کا شعر - 3' کے عنوان سے کوئی بھی دوست اسے پھر سے شروع کر سکتے ہیں، صلائے عام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top