آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
خدا نہ خواستہ ایسا نہیں ہوا احمد
فراز اب بھی ہمارے دلوں میں‌زندہ ہے

(جواب آں) معذرت کے ساتھ
 

حسن علوی

محفلین
نہ حریفِ جاں، نہ شریکِ غم، شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسی بزمِ شوق میں لائیں ہم، دلِ بےقرار کوئی تو ہو

(فراز)
 

فرخ منظور

لائبریرین
فراز اب کوئی سودا نہیں جنوں بھی نہیں
مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں

لب و دہن بھی ملا گفتگو کا فن بھی ملا
مگر جو دل پہ گزرتی ہے کہہ سکوں بھی نہیں

نہ جانے کیوں میری آنکھیں برسنے لگتی ہیں
جو سچ کہوں تو کچھ ایسا اداس ہوں بھی نہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
فراز اب کوئی سودا نہیں جنوں بھی نہیں
مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں

لب و دہن بھی ملا گفتگو کا فن بھی ملا
مگر جو دل پہ گزرتی ہے کہہ سکوں بھی نہیں

نہ جانے کیوں میری آنکھیں برسنے لگتی ہیں
جو سچ کہوں تو کچھ ایسا اداس ہوں بھی نہیں

بہت خوب فرخ بھائی !
 

جیا راؤ

محفلین
انہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا ترا ہمسفر کہاں ہے

ڈاکٹر بشیر بدر
 

جیا راؤ

محفلین
وہ اور ہونگے کہ جن کو امجد نئے مناظر کی چاہ ہوگی
میں اس کے چہرے کو دیکھتا تھا، میں اس کے چہرے کو دیکھتا ہوں !
 

حسن علوی

محفلین
خوشی کی رُت ہو کہ غم کا موسم، نظر اسے ڈھونڈتی ھے ہر دم
وہ بوئے گُل تھا کہ نغمہ جاں، میرے تو دل میں‌ اُتر گیا وہ

(ناصر کاظمی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top