خالد احمد

  1. فرقان احمد

    خالد احمد تصویر میں رنگوں کا سمندر نظر آیا

    ---------------------------------------------- اُبھری نہ کوئی شکل نہ پیکر نظر آیا تصویر میں رنگوں کا سمندر نظر آیا اے دوست ترا شہر بھی ہے شہر طلسمات چھوکر جسے دیکھا وہی پتھر نظر آیا ہر شخص حقائق کی کڑی دھوپ کے ڈر سے تانے ہوئے اوہام کی چادر نظر آیا ہر شخص نیا شخص تھا جب غور سے دیکھا...
  2. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے

    غزل وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے کہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے وہ مصرع تھا کہ اِک گل رنگ چہرہ ابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے ہم اُن آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیں یہ ہاتھ ، اُس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے یقینی ہے اَب اِس دل کی تباہی یہ قریہ ، راہ سے بھٹکا ہوا ہے گلوں کے قہقہے ہیں، چہچہے ہیں چمن میں اِک...
  3. نوید صادق

    خالد احمد نعت ۔۔۔۔۔ تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی

    نعت تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی تو نے کچلے ہوئے لوگوں کا شرف لوٹایا عدل کے ساتھ ہی احسان کی دولت لکھی سرحدِ رنگ بہ عنوانِ اخوت ڈھائی ورقِ دہر پہ ہر سطر محبت لکھی تو نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا تو نے ہر قطرے میں اِک بحر کی وُسعت لکھی حسنِ آخر...
  4. محمداحمد

    یار خالد احمد، کیا یہ واقعی تم ہو؟ ---- عطاءالحق قاسمی

    بشکریہ جنگ۔
  5. Saraah

    خالد احمد پسِ الفاظ-خالد احمد

    بس اتنا سوچ کر چپ ہیں پسِ اظہار کیا ہوگا کہ جب ہم دار پر ہونگے ترا کردار کیا ہوگا اگر ہم ! حال بھی دے ڈالیں مستقبل بچانے کے لیے ۔۔۔۔۔۔تو؟ شمع گُل کر دیں اگر سورج جلانے کے لیے تو ؟ اپنی پہنائے کہ ہاتھوں گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں آسمان اب مل بھی جائے سر چھپانے کے لیے تو؟ زندگی کا زہر...
  6. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔ اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا ۔۔خالد احمد

    خالد احمد غزل اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا اور بادیہ پیما ایک مستِ بادہ تھا حسنِ کم نگاہی پر عمر بھر نہ کھل پایا دل کی بند مٹھی میں ایک حرف سادہ تھا عمر بھر کے غم لے کے چشم نم اُمڈ آئے وجہ ِ گرم بازاری اک غلام زادہ تھا ہرمحل پہ سایہ تھا کچھ دراز پلکوں کا خواب خواب آنکھوں...
  7. نوید صادق

    نئے لہجے نئی فرہنگ والا درویش شاعر۔ (حمید نسیم)

    نئے لہجے نئی فرہنگ والا درویش شاعر۔ خالد احمد (حمید نسیم) خالد احمد نے اب تک اپنے شعری سفر میں جو منزلیں طے کی ہیں اور جو رفعتیں کرب شعور کی اور وجدانی سرخوشی کے جو ہمہ سوز، ہمہ ضو مقامات ان کے منتظر ہیں ان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنی کچھ کوتاہیوں اور بے سرو سامانیوں کا صراحت سے اعتراف...
  8. نوید صادق

    خالد احمد دل بھر آئے تو سمندر نہیں دیکھے جاتے ۔۔ خالد احمد

    غزل دل بھر آئے تو سمندر نہیں دیکھے جاتے عکس ، پانی میں اتر کر نہیں دیکھے جاتے دیکھ اے سست روی ، ہم سے کنارا کر لے ہر قدم ، راہ کے پتھر نہیں دیکھے جاتے وہ چہک ہو کہ مہک ، ایک ہی رخ اڑ تی ہے بَر سرِ دوش ہوا ، پَر نہیں دیکھے جاتے دیکھ ، اے سادہ دِل و سادہ رُخ و سادہ جمال ہر...
  9. نوید صادق

    خالد احمد شکل شکل زندانی، سحرِ بے رخی کی ہے ۔۔۔ خالد احمد

    غزل شکل شکل زندانی، سحرِ بے رخی کی ہے آزروں کی بستی میں، دھوم سامری کی ہے چپ کا زہر پی لینا، غم کے ہونٹ سی لینا مصلحت نہیں یارو، بات بے حسی کی ہے راہ راہ دیواریں، گام گام بے گاریں شہرِ سنگ میں کیوں کر میں نے زندگی کی ہے چند سردمہروں نے، چاند چاند چہروں نے آفتاب سے بڑھ کر دل میں...
  10. نوید صادق

    خالد احمد رات لبوں پر کیا کیا برسا ابر تری مہمانی کا ۔۔۔ خالد احمد

    غزل رات لبوں پر کیا کیا برسا ابر تری مہمانی کا پیاس کا جھولا جھول رہا تھا ایک کٹورا پانی کا آنکھ میں نیند کا کاجل بھر کے، کھینچ کے خوابوں کے ڈورے تھپک تھپک کے بھوک سلا دی، جوڑ کے تار کہانی کا کتنے سیہ فاقوں کے جلو میں کتنی صدیاں بیت گئیں لیکن پرجا بھول نہ پائی قصہ راجا رانی کا...
  11. مغزل

    نوید صادق صاحب کی تصویر

    نوید صادق صاحب کی تصویر دائیں سے بائیں ۔۔ محترمی نوید صادق، خورشید رضوی اور امجد اسلام امجد کے ہمراہ
  12. نوید صادق

    خالد احمد رنگ کہتے ہیں کہانی میری ۔۔۔ خالد احمد

    غزل رنگ کہتے ہیں کہانی میری کس کی خوشبو تھی جوانی میری کوئی پائے تو مجھے کیا پائے کھوئے رہنا ہے نشانی میری کوہ سے دشت میں لے آئی ہے دشمنِ جاں ہے روانی میری کِھل رہی ہے پسِ دیوارِ زماں خواہشِ نقل مکانی میری سرِ مرقد ہیں سبھی سایہ کشا کوئی حسرت نہیں فانی میری تپشِ رنگ جھلس...
  13. نوید صادق

    خالد احمد دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے ۔۔۔ ۔۔۔ خالد احمد

    غزل دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے اک شہر تھا، اس شہرِ مہ و سال سے آگے اک دشتِ رضا تھا، اسی رستے کے کنارے اے راست روو! اس رہِ پامال سے آگے چھوڑا نہ کسی پل، تری یکتائی کا پیچھا سوچا نہ گیا کچھ، تری تمثال سے آگے اے زینہء دہلیزہء مستقبل و ماضی اک سال، بہرحال تھا، ہر سال سے...
  14. نوید صادق

    خالد احمد وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے ۔۔۔ خالد احمد

    غزل وہ چرچا، جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے کہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے وہ مصرع تھا کہ اک گل رنگ چہرہ ابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے ہم اُن آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیں یہ ہاتھ، اس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے یقینی ہے اب اس دل کی تباہی یہ قریہ، راہ سے بھٹکا ہوا ہے گلہ اُس کا کریں کس دل سے خالد...
  15. فرخ منظور

    خالد احمد ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں - خالد احمد

    ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے وا کر سکا مگر لبِ گویا نہ تو نہ میں نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے کھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تو نہ میں...
Top