خالد احمد دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے ۔۔۔ ۔۔۔ خالد احمد

نوید صادق

محفلین
غزل

دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے
اک شہر تھا، اس شہرِ مہ و سال سے آگے

اک دشتِ رضا تھا، اسی رستے کے کنارے
اے راست روو! اس رہِ پامال سے آگے


چھوڑا نہ کسی پل، تری یکتائی کا پیچھا
سوچا نہ گیا کچھ، تری تمثال سے آگے

اے زینہء دہلیزہء مستقبل و ماضی
اک سال، بہرحال تھا، ہر سال سے آگے

رنگِ رم و رفتارِ زمانہ نہیں بھولے
دیکھا نہ قدم بھر کے تری چال سے آگے

ہم معتکفِ دائرہ عشق تھے، ہم نے
رکھا نہ قدم سایہء مہ ۔۔ سال سے آگے

اے ماتمئ نائرہء ہائلہء دل
اک سانس تو چل! اس غمِ نَو سال سے آگے

کچھ ٹوٹ رہا تھا، کہیں کچھ پھوٹ رہا تھا
صورت گرئ عالمِ امثال سے آگے

ماضی کو جہنم کی طرح سر پہ اٹھائے
نکلیں تو ہم اس ہاویہء حال سے آگے

اے ماں! ترے بیٹے کہیں گونگے تو نہیں ہیں
ہر لفظ تھے غیر اب، ترے ہر لال سے آگے

انسان کی پستی کی کوئی حد نہ تھی لیکن
اُترا نہ کوئی تال میں پاتال سے آگے

یہ معجزہء حوصلہء دل زدگاں تھا
خالد یہ اڑانیں تھیں پر و بال سے آگے

شاعر: خالد احمد
 

مغزل

محفلین
دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے
اک شہر تھا، اس شہرِ مہ و سال سے آگے

اک دشتِ رضا تھا، اسی رستے کے کنارے
اے راست روو! اس رہِ پامال سے آگے

چھوڑا نہ کسی پل، تری یکتائی کا پیچھا
سوچا نہ گیا کچھ، تری تمثال سے آگے

رنگِ رم و رفتارِ زمانہ نہیں بھولے
دیکھا نہ قدم بھر کے تری چال سے آگے

ہم معتکفِ دائرہ عشق تھے، ہم نے
رکھا نہ قدم سایہء مہ ۔۔ سال سے آگے

کچھ ٹوٹ رہا تھا، کہیں کچھ پھوٹ رہا تھا
صورت گرئ عالمِ امثال سے آگے

ماضی کو جہنم کی طرح سر پہ اٹھائے
نکلیں تو ہم اس ہاویہء حال سے آگے

اے ماں! ترے بیٹے کہیں گونگے تو نہیں ہیں
ہر لفظ تھے غیر اب، ترے ہر لال سے آگے

انسان کی پستی کی کوئی حد نہ تھی لیکن
اُترا نہ کوئی تال میں پاتال سے آگے

یہ معجزہء حوصلہء دل زدگاں تھا
خالد یہ اڑانیں تھیں پر و بال سے آگے

نوید صادق بھائی ۔ آداب
آپ نے خالد احمد کا بہت خوبصور کلام پیش کیا ،ایک ایک شعر لاجواب ہے ۔
تشریح یا تفہیم کی کوشش کروں تو شاید لکھتے لکھتے گھنٹوں گزر جائیں ، مگر معانی و مفاہیم کا
ٹھاٹھیں مارتا سمندر کسی طور پرسکون نہ ہو ۔ اس وقت یہی کرسکتا ہوں کہ جناب(‌شاعر) کی خد مت میں
میرا فرشی سلام ، کورنش، آداب اور مبارکباد ۔ جو اشعار مجھے زیادہ متاثر کن لگے وہ میں نے اظہار کردیے ہیں
جناب ( آپ) کا بہت بہت شکریہ کہ اس قدر خوبصور ت اور فہم کشا کلا م یہاں پیش کیا ۔ ہوسکے تو شاعر کے
دیگر کلام کے علاوہ انکی شخصیت پر مبنی کچھ پیش کیجے کہ آنکھیں ٹھنڈی ہوسکیں ۔

دیگر یہ کہ میرا معاملہ کیا ہوا ۔ پرنٹ کے بعد کہیں ؟؟؟ :ghost:

والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
خالد احمد مشہور مزاحیہ شاعر "احمق پھپھوندوی" کے صاحبزادے ہیں۔ لیکن خود بہت سنجیدہ اور خوبصورت کلام لکھتے ہیں۔
 
Top