خالد احمد ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں - خالد احمد

فرخ منظور

لائبریرین
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں

حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر
بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں

ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے
وا کر سکا مگر لبِ گویا نہ تو نہ میں

نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تو نہ میں

جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھی
برگشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں

(خالد احمد)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب، حسن علوی اور ملائکہ - خالد صاحب سے حلقہء اربابِ ذوق میں اکثر ملاقات ہوتی رہتی ہے -
 

مغزل

محفلین
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں

حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر
بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں

ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے
وا کر سکا مگر لبِ گویا نہ تو نہ میں

نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تو نہ میں

جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھی
برگشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں

(خالد احمد)


بھئی سبحان اللہ ، کیا بات ہے یہ غزل تو بارہا پڑھی اور سنی مگر آج معلوم ہوا کہ یہ کلام خالد احمد کا ہے ۔
ایک ایک شعر لاجواب ایک ایک مصرع حیرت انگیز ( ماسوائے ’’ سمو ں ‘‘ کی ترکیب کے )
بہت شکریہ ’’ اچھا ہوں ‘‘ صاحب اتنا خوبصورت کلام پیش کرنے کو ۔
والسلام
 

زینب

محفلین
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں



شاندار سخنور بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یاز

محفلین
بہت عمدہ اور لاجواب غزل ہے فرخ بھائی۔
چار سال بعد اس غزل نے اردو محفل میں پوسٹ کرنے پہ مجبور کر ہی دیا۔
بہت شکریہ جناب۔
 

فلک شیر

محفلین
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں

حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر
بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں

ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے
وا کر سکا مگر لبِ گویا نہ تو نہ میں

نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تو نہ میں

جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھی
برگشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں

(خالد احمد)
خالد احمد ........سبحان اللہ
 
Top