نیرنگ کے قلم سے

  1. نیرنگ خیال

    ایک صحتمند مباحثہ (از قلم نیرنگ خیال)

    منظر: ایک وسیع و عریض کمرے میں ایک بڑی سی میز کے گرد چند کرسیاں ترتیب سے لگی ہیں۔ کمرے میں ہلکی ہلکی نیلگوں روشنی ماحول کو کسی بھی گفتگو کے لیے سازگار بنا رہی ہے۔ چھت پر لگے اے سی یونٹ کمرے کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ لوگو ں کے درجہ حرارت کا ذکر ابتدائی منظر میں غیر مناسب حرکت ہے۔...
  2. نیرنگ خیال

    تھل دا شباب تے میں (نیرنگ خیال)

    ایک پرانی نکی جئی کوشش۔۔۔۔ تھل دا شباب تے میں دِسدے سراب تے میں راتی دیر تک بیٹھے رئے آں اوہدا جواب تے میں کچی واٹ تے وسدا مینہ عمراں دا حساب تے میں اک دوجے نوں تکیا ہس پئے ٹوٹیا رباب تے میں اوکھے لفظاں دی سوکھی تفسیر شیو دی کتاب تے میں نیرنگ خیال (ذوالقرنین)
  3. نیرنگ خیال

    پندرہویں سالگرہ بلاوجہ۔۔۔۔۔

    اگر میں گذشتہ دہائی پر نظر کروں تو مجھے بہت کچھ بلاوجہ نظر آتا ہے۔مثال لیجیے کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ہوں؟ یا پھر میں فیس بک پر گھنٹوں کیا کرتا رہتا ہوں؟ یہ انسٹاگرام کیا بلا ہے؟ اور چلویہ تو مان لیا کہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں، لیکن یہ دیکھتا کون ہے؟ ان سب باتوں کا ایک ہی جواب ہے۔ "بلاوجہ"۔ یہ...
  4. نیرنگ خیال

    دو باتیں از قلم نیرنگ خیال

    دو باتیں کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں طوطے پکڑنے والے ایک سادہ سا طریقہ استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ دو درختوں کے درمیان ایک رسی باندھ دیتے۔ اور پھر اس رسی پر چھوٹی چھوٹی لکڑیاں اَڑا دیتے تھے۔ طوطے ان لکڑیوں پر آکر بیٹھتے ۔ ان کے وزن سے لکڑی الٹ جاتی، اور طوطا اس لکڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش میں لگا...
  5. نیرنگ خیال

    اوئے پاگل!

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں جوہر ٹاون ای ٹو میں قیام پذیر تھا۔ گھر کی گلی کے اختتام پر بائیں ہاتھ ایک پان کی دکان تھی جو رات دیر گئے تک کھلی رہتی تھی۔ میں یوں تو پان نہیں کھاتا لیکن کبھی کبھار میٹھے یا سونف الائچی والے پان سے منہ کا ذائقہ بدل لیتا ہوں۔بوتل اور ڈبوں کے جوس وغیرہ بھی برائے...
  6. نیرنگ خیال

    چودہویں سالگرہ محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر تاخیری خطاب۔۔۔۔۔

    سب سے پہلے تو شکریہ فرقان۔۔۔ مجھے دعوت کلام کے لیے۔۔۔ اب ذرا شور کم کروا دیجیے۔۔۔ یہ سامنے کی قطار میں لوگوں سے کہیے آرام سے بیٹھیں۔ یہ پنکھوں کی آواز کم کروا دیں، یا پھر اس مائیک کا والیوم بڑھا دیں۔ بہرحال کچھ کیجیے۔ ہاں شروع کر تے ہیں۔۔۔ دھیرج دھیرج۔۔۔ السلام علیکم محفلین! مجھے یہ بتانے کی...
  7. نیرنگ خیال

    کہانی کی کہانی از قلم نیرنگ خیال

    چونکہ یہ کوئی باقاعدہ تحریر نہیں ہے۔ اس لیے اس سے مایوس ہوا جا سکتا ہے۔ فلک شیر بھائی کے ایک کیفیت نامے پر میرا تبصرہ ہمارے روز مرہ میں جو کچھ بھی ہوتا ہے جو کچھ بھی چلتا ہے، اس میں بقاء صرف کہانی کی ہے۔ وہ واقعات، وہ حادثے، وہ قصے جو کہانیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں زندہ رہتے ہیں۔ باقی سب پر...
  8. نیرنگ خیال

    محفلی کافر سے ملاقات

    چونکہ اس دھاگے کا عنوان مجھے پسند نہیں آیا۔ سو میں نے اپنی لڑی الگ بنا لی۔ اگر منتظم اس دھاگے کا عنوان بدلیں، تو میری یہ روداد بھلے ہی اس میں ضم کر دیں۔۔۔۔ :devil3: محفلی کافر سے ملاقات گاہ یوں ہوتا ہے کہ انسان گوشہ نشینی کے دن گزار رہا ہوتا ہے۔ بیرونی دنیا سے اس کا رابطہ برائے نام رہ جاتا ہے۔...
  9. نیرنگ خیال

    یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال)

    یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں کبھی یوں بھی ہوا کہ آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ایک زمانہ آپ کے درمیان حائل ہوگیا ہے۔ یا پھر ایسا کہ آپ کوئی کام نہیں کرنا چاہتے اور معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو اتنا آسان ہے۔ ہر آدمی آپ کی مدد کرنے پر تیار ہے اور آپ بس ہاتھ لگائیں گے تو...
  10. نیرنگ خیال

    لمّی اُڈیک (نیرنگِ خیال)

    میری ایک چھوٹی جیہی پنجابی نظم لمّی اُڈیک دل دی سخت زمین اندر خورے کنّے ورھیاں توں کئی قسماں دیاں سدھراں دبیاں اکّو سٹ اُڈیکن لگیاں کتّھے وجّے، کجھ تے پُھٹّے 28 جنوری 2019 نیرنگ خیال
  11. نیرنگ خیال

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی (از قلم نیرنگ خیال)

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی عمر رسیدہ اور جہاندیدہ لوگوں کی باتیں سن کر میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ ان سب کو مصنف ہونا چاہیے۔ کتنا اچھا بولتے ہیں۔ دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کے پاس خیالات و الفاظ کی کتنی فراوانی ہے۔ کتنی سہولت سے یہ واقعات بیان کرتے چلے جاتے ہیں۔ میں ایسا کیوں نہیں...
  12. نیرنگ خیال

    نہ قاصد سے بیاں ہو گی نہ قاصد سے بیاں ہو گا از قلم نیرنگ خیال

    شمارندی آغوشیے (لیپ ٹاپ) کے مسائل حل ہو چکے تھے۔ راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا۔ ہر چیز اپنی جگہ پر بہت خوبصورتی سے چل رہی تھی اور ہمیں یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ زندگی اب ان بدرنگ، بدہیئت اور بدصورت شمارندی آغوشیوں سے آگے نکل چکی ہے۔ لیکن ہماری یہ خوشی دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔ نہیں نہیں آپ بالکل غلط...
  13. نیرنگ خیال

    خرگوش جادوگر ( از قلم نیرنگ خیال)

    کامران سعید نے ایک بار یہ تصویر شئیر کی تھی اور کہا تھا اس پر کہانی لکھیں۔ میں نے اس وقت بچوں کے لیے ایک کہانی (اپنی پہلی کہانی بچوں کے لیے) لکھی۔ مگر بوجوہ شائع کرنے سے گریزاں رہا۔ لیکن آج ہمت کر کے اس کو یہاں لگا رہا ہوں۔ خرگوش جادوگر چنا اور منا بہت شرارتی بھائی تھے۔ یوں تو ان کی شرارتیں سب...
  14. نیرنگ خیال

    تیرہویں سالگرہ ملاقاتیں، رودادیں، وارداتیں، خاکے، محفلین اور محفل

    اس لڑی کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ محفلین نے آج تک اگر محفلین کے خاکے لکھے ہیں یا ان سے ملاقات کا احوال یہاں محفل میں شریک کیا ہے۔ یا محفل اور محفلین کے متعلق کچھ دھاگے شروع کیے ہیں، تو اس دھاگے میں شامل کریں۔ ساتھ مناسب سمجھیں تو تھوڑا بہت سرسری سا جائزہ بھی پیش کر دیں۔ میں اپنے چند خاکوں اور...
  15. نیرنگ خیال

    تیرہویں سالگرہ کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند

    اس بار سالگرہ پر جتنے دھاگے کھولے گئے ہیں شاید پہلے کبھی اتنے دھاگے نہیں کھولے گئے۔ یہ میرا ذاتی اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ مگر آج سب دھاگوں کی فہرست پر نظریں دوڑاتے ہوئے بھی مجھے کہیں کسی یاد کی کھڑکی کھلی نظر نہیں آئی۔ کہیں پگھلتی برف ، کہیں کوئی بہتا جھرنا، کوئی پرانا منظر، کوئی گلہ،...
  16. نیرنگ خیال

    جیڈے تیرے پیر او بیلی (پیروڈی از قلم نیرنگ خیال)

    فلک شیر بھائی کی ایک پنجابی غزل کی پیروڈی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق (یعنی ہر طرح کے وزن سے آزاد) پیش خدمت ہے۔ اصل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جیڈے تیرے پیر او بیلی کھا کے مر جا زہر او بیلی والاں دے وچ تیل چنبیلی "مینوں لگدا زہر او بیلی" سیلفی لیندا ٹریا جاندا ڈگ پیا وچ نہر او بیلی روزے...
  17. نیرنگ خیال

    ایجنڈا برائے سوشل میڈیا دوران رمضان (از قلم نیرنگ خیال)

    ضروری اعلان: اگر آپ اس کو کوئی منطقی ایجنڈا سمجھ کر پڑھ رہے ہیں تو آپ صریحا غلطی پر ہیں۔ اگر آپ اس کے بعد کوئی سخت تبصرہ فرمانا چاہتے ہیں تو بھی آپ غلطی پر ہیں۔ یہ ایک بےتکی سی تحریر ہے جو کہ ابھی ابھی معرض وجود میں آئی ہے۔ یقینی طور پر بےتکی اور منتشر ہوگی۔ لیکن سردست اس کو اصل اور اصیل حالت...
  18. نیرنگ خیال

    تتلیاں از قلم نیرنگ خیال

    یہ تحریر لکھی تو یکم جنوری 2018 کو ہی تھی۔ لیکن محفل پر آج پیش کر رہا ہوں۔ اگر آپ سمجھ رہے تھے کہ اس سال آپ کی جان چھوٹ گئی ہے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ تتلیاں ہمارے گھر کے باہر کافی کثیر تعداد میں درخت اور پودے موجود تھے۔ انہی پودوں اور پھولوں پر رنگ برنگی تتلیاں منڈلایا کرتی تھیں، اور ہم...
  19. نیرنگ خیال

    لو آج کی شب بھی سو چکے ہم (از قلم نیرنگ خیال)

    لو آج کی شب بھی سو چکے ہم شہر اقتدار سے دانہ پانی اٹھنے کے بعد ہم نے زندہ دلوں کے شہر کا رخ کیا۔ جس دوست کو بھی یہ خبر سنائی، اس نے قہقہہ لگا کر ایک ہی بات کی۔ “جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی”۔ ان دنوں دو باتوں پر ہماری زبان سے ہر وقت شکر ادا ہوتا تھا۔ ایک کہ یہ محاورہ مذکر نہیں۔ دوسرا اہلِ...
  20. نیرنگ خیال

    آزادی مبارک (از قلم نیرنگ خیال)

    "صرف مشترکہ کوششوں اور مقدر پر یقین کے ساتھ ہی ہم اپنے خوابوں کے پاکستان کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔" (محمد علی جناح) میں جانتا ہوں کہ آپ سب کو لفظ آزادی کے مفہوم کی تجدید کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں اسی خوش گمانی کو قائم رکھنا چاہتا ہوں کہ تمام افرادِ پاکستان آزادی کے تصور اور اس کی قدر و قیمت...
Top