1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

چودہویں سالگرہ محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر تاخیری خطاب۔۔۔۔۔

نیرنگ خیال نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 23, 2019

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سب سے پہلے تو شکریہ فرقان۔۔۔ مجھے دعوت کلام کے لیے۔۔۔ اب ذرا شور کم کروا دیجیے۔۔۔ یہ سامنے کی قطار میں لوگوں سے کہیے آرام سے بیٹھیں۔ یہ پنکھوں کی آواز کم کروا دیں، یا پھر اس مائیک کا والیوم بڑھا دیں۔ بہرحال کچھ کیجیے۔ ہاں شروع کر تے ہیں۔۔۔ دھیرج دھیرج۔۔۔

    السلام علیکم محفلین!
    مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں اس موقع پر تاخیر سے آیا ہوں۔ یہ بات میں جانتا ہوں۔ ظاہر ہے جو آدمی تاخیر سے آیا ہے کیا اس کو نہیں معلوم کہ وہ تاخیر سے آیا ہے۔ تو آپ یہ بات بتا کر کون سا تیر مار رہے ہیں۔ اور نہ ہی اس سے میری معلومات میں کوئی اضافہ ہو رہا ہے۔ بہرحال اب چونکہ میں آگیا ہوں۔ اور آیا بھی سیدھا ڈائس پر ہوں۔ تو ظاہر ہے رسم رہ و دنیا نباہنے کو مجھے کچھ باتیں کرنی پڑیں گی۔ اور عین اسی رسم دنیا نباہنے کو آپ کو وہ باتیں سننی پڑیں گی۔ اب آپ یقینی طور پر سمجھ گئے ہوں گے کہ میں جو چند باتیں کرنے جا رہا ہوں،وہ صرف باتیں نہیں، "تاخیری خطبات" کی نئی قسط ہیں۔ خیر یہ کدھر نکل گیا میں۔ ہاں تو میں بات کر رہا تھا کہ گزشتہ برس میں کافی غیر فعال رہا۔ عمومی زندگی کی بات نہیں کر رہا بئی۔ اور نہ ہی گھر کی بات کر رہا ہوں۔ بلکہ محفل کی بات کر رہا ہوں۔ ہاں تو اس غیر فعالیت کے دور میں میرا قیاس یہ ہے کہ صرف میں ہی نہیں، باقی سب بھی اسی بھنگ کے پیالے سے بچا کھچا پی کر سو رہے۔ مجال ہے جو کوئی قابل ذکر لڑائی نظر آئی ہو۔ جن لوگوں نے اپنی زباندانی سے کئی میراتھن ریسیں جیتی ہیں، وہ بھی سو سو میٹر والی ریس میں ہانپتے نظر آئے۔ خیر میرا مقصد آپ سب کی سستی اور کاہلی پر انگلیاں اٹھانا نہیں ہے بلکہ یہ بتانا ہے کہ یہ غیر فعال رہنے کا میرا ارادہ بہت پرانا تھا۔ اور میں مدت العمر سے اس بادشاہ کی طرح گوشہ نشیں ہونا چاہتا تھا، جو تخت و تاج کسی اچھے وارث کے حوالے کر کے جنگل کا رخ کر سکے۔

    کھنکار کر گلا صاف کرتے ہوئے۔۔۔ ذرا پانی پلانا۔۔۔ محفل سے دور کیا ہوا، بولنا ہی بھول گیا ہوں۔ یوں بھی آپ احباب جانتے ہیں کہ ایک شادی شدہ بندہ گھر میں کتنا بول سکتا ہے۔

    ہاں تو دوستو! میں بات کر رہا تھا کہ اردو محفل کو دنیائے فورمز (وہی اردو والے) میں ایک امتیازی حثیت حاصل رہی ہے۔ لیکن چونکہ میں کچھ عرصہ ویلا رہا ہوں۔ اور ویلے رہنے سے انسان کی سوچ کے در کھلتے ہیں۔ سکون و آرام انسان کی سوچ میں وسعت لاتا ہے۔ سو اسی وسعت کے وسیلے میرے ذہن میں بھی کچھ کام گردش کر رہے ہیں۔ آپ کو پتا ہے کہ وہ زمانے گئے جب لوگ کلر سکرین والا موبائل لیکر شوخیاں مارا کرتے تھے اور کال آنے پر رنگ برنگی ایریل لائٹ دکھا کر غرور سے سر اونچا کرتے تھے۔ جن چیزوں کو لوگ حیرت سے تکتے تھے ، آجکل بچے وہ چیزیں تکیوں نیچے رکھ کر سوتے ہیں۔ میں خلیل خان اور فاختاؤں کی مثال نہیں دینا چاہتا، کیوں کہ خلیل خان تو آج بھی اتنا ہی ویلا ہے، لیکن فاختائیں درختوں کی کمیابی کے سبب کوچ کر گئی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ مثال میں کچھ گڑ بڑ کر دی ہے میں نے۔ تمام محفلین اس بات کو نظر انداز کر دیں۔ منتظم یہ سطریں لائیو ٹیلی کاسٹ سے کاٹ دو۔

    اصل میں، میرا مطلب یہ ہے کہ دنیا بہت آگے نکل گئی ہے۔ اتنی آگے نکل گئی ہے کہ دنیا سے ہی آگے نکل گئی ہے۔ اب جو لوگ دنیا میں ہیں، وہ اصل میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ وہ زمانے گئے ، جب چوپالیں سجتی تھیں، اور سب بڑے بوڑھے، بچے جوان ایک جگہ مذہب و سیاست اور کبڈی پر سیر حاصل گفتگو کیا کرتے تھے۔ وہیں کسی کونے میں کوئی شام کو اکتارہ لیکر بیٹھ جاتا تھا اور منچلوں کی ٹولی تاش کھیل لیتی تھی۔ اب ہر کسی کو اپنا کمرہ چاہیے۔ پرائیویسی بڑی ضروری ہے۔ چیزیں گھل مل نہیں سکتیں۔ آپ سب سمجھ رہے ہیں نا۔۔۔ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔ اوہ سر تو ہلاؤ۔۔۔ پتا چلے۔۔۔ اچھا چلو چھوڑو ان باتوں کو۔۔۔ کمروں کو، عمارتوں کو۔۔۔۔ پھر کریں گے بات۔۔۔ ابھی کیک شیک کھاؤ۔ خوشیاں مناؤ۔۔۔ بھنگڑے پاؤ۔۔۔

    روٹی کھول دیو۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 13
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دیر آئے، درست آئے

    یہ مطبخ کی ٹیم ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • متفق متفق × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہاں۔۔۔ کھانا شانا ان کے ذمے ہے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    وہ آیا اور اُس نے محفل فتح کر لی! :) کیا پہلی بار؟ نہیں، ہرگز نہیں! :) سلامت رہیں، محترم! :)
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہاہاہا۔:D:LOL::p:ROFLMAO:
    نیرنگ کے تاخیری رنگ۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اللہ ہمیشہ شاد و آباد، ہنستا بستا رکھے۔ آمین!
    اضحک اللہ سنک!
    آمین!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اررے وا۔۔۔ زبردست:)
    او۔۔۔بولو تے سہی، بولدے نہیں او۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    تشریف لے آئیے، محترم! :) آپ کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 23, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    صاحب! جو سر تک نہیں ہلا رہے، وہ زبان کو کاہے کو تکلیف دیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ!

    ہم جیسے قنوطیوں کو ناسٹلجیا میں مبتلا ہونے کا اچھا خاصا سامان کر دیا ہے آپ نے۔ :)
    :idontknow:

    :bee:
    :atwitsend:
    :applause::applause::applause:

    یہ بڑا اچھا کیا آپ نے ۔ کہ عوام کو روٹی شوٹی میں لگا دیا۔ :thinking::roll:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,268
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    روٹی کے ساتھ فاتح کو چکن سٹیک بھی ملے گا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت نوازش فرقان بھائی۔۔۔۔۔ :bighug:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک طرف مخدوم ہمیں "خالی رنگین" کہتے ہیں۔ دوسری طرف اتنے رنگ۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک لطیفہ تھا۔۔۔ سردار جی دھون تے ہلاؤ۔۔۔ سردار جی نے دھون جو ہلائی تے او تھلے ڈگ پئی۔۔۔ :devil:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میرا خیال ہے کہ محفل پر آپ اپنی طرز کے اکلوتے قنوطی ہیں۔۔۔ کیوں دوسروں کو ساتھ گھسیٹ رہے ہیں۔۔۔ کسی نے بےمروتی سے انکار کر دیا تو۔۔۔۔ :nerd:

    ہوہوہوہوہوہوہو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  17. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    223
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت اچھا خطاب فرمایا ہے آپ نے، نیرنگ صاحب!
    ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے آپ کی خدمات حاصل کرے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. افتخاررحمانی فاخر

    افتخاررحمانی فاخر محفلین

    مراسلے:
    664
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Buzzed
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب بات کہی ہے ۔ مزاح میں آپ نے وہ وہ بات کہی ہے جوشاید فلسفیانہ فکر کے ساتھ کہی جاسکتی ہو ۔ سچ کہا آپ نے :’ دنیا بہت آگے نکل گئی ہے۔ اتنی آگے نکل گئی ہے کہ دنیا سے ہی آگے نکل گئی ہے‘‘۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ آپ کی سخن فہمی کی علامت ہے کہ ذوالقرنین بھائی کا اندازِ تحریر آپ کو فوراً سمجھ آ گیا۔ ورنہ ہم جیسے ہونقوں کی طرح سوچ رہے ہوتے ہیں کہ یہ بندہ کہنا کیا چاہتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    223
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ میں نے آپ کی پہلی تحریر پڑھی ہے۔ بہت اچھی لگی!
    اتنی اچھی لگی کہ میں نے آپ کی اقتدا شروع کر دی لیکن پھر خبروں کی فیڈ آپ کی ہی سرگرمیوں سے بھر گئی تو میں نے عدم اقتدا کر دی۔
    کیا ایسا ممکن نہیں ہے کہ جن کی ہم اقتدا کریں، خبروں کی فیڈ صرف ان کی نئی شروع کردہ لڑیاں دکھائے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر