کہانی کی کہانی از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 25, 2019

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    چونکہ یہ کوئی باقاعدہ تحریر نہیں ہے۔ اس لیے اس سے مایوس ہوا جا سکتا ہے۔ فلک شیر بھائی کے ایک کیفیت نامے پر میرا تبصرہ


    ہمارے روز مرہ میں جو کچھ بھی ہوتا ہے جو کچھ بھی چلتا ہے، اس میں بقاء صرف کہانی کی ہے۔ وہ واقعات، وہ حادثے، وہ قصے جو کہانیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں زندہ رہتے ہیں۔ باقی سب پر وقت دھول ڈال دیتا ہے۔ کہانی میں اہمیت کہانی سنانے والے کی ہے۔ ایک جنگ کی کہانی ہر سپہ سالار نہیں سنا سکتا۔ وہ کوئی کہانی سنانے والا ہی سنا سکتا ہے۔ قصہ گوئی فن ہے، حافظہ ہے، یادداشت ہے، نوٹ بک ہے ۔ ان رمزوں کی جو کسی نہ کسی طرح زندگی کے کئی پہلوؤں سے جڑی ہیں۔ اور کہانی ہے کیا۔ ایک تنقید ہےبیتے زمانے پر۔ ایک تعریف ہے گزرے لوگوں کی۔ ایک رہنما ہے موجودہ زمانوں کی۔ ہم نے بحثیت انسان جو چیز صدہا سال کے تجربات سے حاصل کی ہے وہ یہی ہے کہ غم کی عمر طویل ہے۔ ایک ہی لطیفہ بار بار نہیں سنایا جا سکتا۔ ایک ہی خوشی کئی بار نہیں منائی جا سکتی۔ لیکن ایک ہی غم کئی بار سنا جا سکتا ہے۔ سنا جاتا ہے۔ اور ہر بار یہ پیوستہ کہانی کے غم میں شامل ہو کر ایک نئی شدت اختیار کرتا ہے اور چلتا رہتا ہے۔بات اداس نسلوں کی نہیں ہے۔ بات خدا کی بستی کی نہیں ہے۔ بات ہے کہانی کی۔ اس کہانی کی جو آپ کو ایسے سنائی جائے کہ آپ کسی تار کو چھیڑ دے۔ آپ خود کو اس سے مربوط سمجھیں۔ ایسی کہانیاں صدیوں سنائی اور سنی جا سکتی ہیں۔ گاہ انسان ایسی کہانیوں سے خود کو جڑا نہیں سمجھتا۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ اس کہانی کی اثر انگیزی کم ہے۔ اس کی کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کبھی آپ اس کیفیت سے نہیں گزرے ہوتے جہاں قصہ آپ کو لے جاتا ہے اور آپ کو یہ کسی گزری دنیا کی داستاں لگتی ہے۔ اور کبھی آپ ذہنی طور پر اس قدر زرخیز نہیں ہوتے کہ کہانی کے منظر سے خود کو جوڑ کر سفر کر سکیں۔ نتیجتاً آپ تھکنے لگتے ہیں۔ یہ سفر آپ کو بوجھل اور نظارے آپ کو بار لگتے ہیں۔ اور کبھی کہانی متروک ہوجاتی ہے۔ جب قدریں بدل جائیں تو بھی کہانیاں متروک ہوجاتی ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے غم پر نہیں رو سکتے۔ کبھی کبھار رونے کو ہمیں دوسروں کا غم بھی چاہیے ہوتا ہے۔ اور یہ وہی غم ہے جو زندہ کہانیاں وجود میں لاتا ہے۔ ہمارے سفر کو صدیوں تک لے جاتا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,261
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    خووووووووبصووووووووورت!
    گہرا تجزیہ۔
    نیرنگ خیال! بہت زبردست سوچ ہے آپ کی لیکن تحریر کچھ ادھوری لگ رہی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت گہری بات کہ نینو کیا کہنے
    بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہوں گا کہ داستان گو کوکہنے کا سلیقہ آتا ہو تو داستان امر ہو جاتی ہے اس میں بنیادی اہمیت جزیات نگاری کردار سازی اور مکالمات کی ہے باقی داستان کا پلاٹ ہم روزمرہ کے تجربات سے ہی حاصل کرتے ہیں
    صد فیصد متفق اگر آپ کسی ایسے کردار کو دیکھ چکے ہوں جو داستان میں موجود ہے تو آپ اپنے آپ کو شعوری یا غیر شعوری طور پر داستان سے جڑا ہوا ہی سمجھیں گے
    جزوی اختلاف کروں گا، ایسی کہانیوں کی اثر انگیزی کم نہیں ہوتی ہاں محسوسات کے انداز بدل جاتے ہیں

    بہت خوب لکھا نینو
    سلامت رہیں
     
    آخری تدوین: ‏جون 25, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    زبردست تحریر ہے نین بھائی!

    اور کسی تحریر پر تبصرہ ہونے کے باوجود ایک مکمل تحریر معلوم ہوتی ہے۔ (y)(y)(y)
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی کافی کچھ ادھورا ہے۔ کافی کچھ بیان ہو سکتا تھا جس کو صرف اشارتاً کہہ کر جان چھڑا لی ہے۔ :)
    بہت نوازش
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس تفصیلی محبت پر آپ کا شکرگزار ہوں شاہ صیب۔۔۔ اختلاف کے بارے میں یہ کہوں گا کہ اوپری سطر میں اسی جانب ہی اشارہ کیا ہے جہاں محسوسات بدل جاتے ہیں۔ بات مبہم ہے لیکن بہرحال ہے سہی۔ آپ کی محبت اور شفقت تو ہمیشہ سے ہی ساتھ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ احمد بھائی! آپ سے داد وصول کرنا تو ہمارا حق ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ کی اسی دادا گیری کے تو ہم قتیل ہیں :)
     
    آخری تدوین: ‏جون 27, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شاہ جی! گنتی کے تو لوگ ہیں جن پر ہماری دادا گیری چل جاتی۔ :redheart:
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,184
    ہمیشہ کی طرح جو لکھا، دل سے لکھا آپ نے ۔۔۔! :) ویسے ہر کسی کے پاس اپنی کہانی ہوتی ہے چاہے ہر کوئی ایک ہی واقعہ سے ہی کیوں نہ گزرا ہو۔ کہانی صرف واقعات کا بیان نہیں ہوتی ہے بلکہ انسان کے اندر موجزن جذبات اور خواہشات، امنگوں اور احساسات کا پرتو بھی اس میں شامل ہو جاتا ہے۔ انسانی من کے ہزار ہا رنگ کہانی کو دل آویز بنا دیتے ہیں اور انسان وہ سب بھی کہنے لگ جاتا ہے جو اس پر کبھی بیتا ہی نہ ہو؛ وہ سب بھی بیان کرنے لگ جاتا ہے جو اس نے کبھی سہا ہی نہ ہو۔ صاحب! یہ کہانی جو ہوئی ۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں نے جانا گویا مرے دل میں ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بڑی بات ہے کہ ابھی تک دل سینے میں لیے پھرتے ہیں۔ :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,443
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    بابا جانی کے دل پر نظر نہیں رکھیں ، نہیں تو آنی نے آپ کی پٹائی کر دینی :پی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں تو ان کی شرافت پر حیرانی کا اظہار کر رہا تھا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  15. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,443
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    حیران کیوں نینوں بھائی۔۔۔۔۔۔ کوئی شک آپ کو :ڈی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیوں جی تسی ساڈی کیہڑی بدمعاشی ویکھی اے ؟ :waiting:
     
  17. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :):):)
     
  18. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دراصل خود ان کے دل میں چور ہے :p
     

اس صفحے کی تشہیر