نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو پھر ہوجائے تعارف۔۔۔
آئیے اور اپنے علاوہ دیگر اراکین محفل کا تعارف کروائیے۔۔۔ جیسا آپ کا دل کرے۔۔۔ مگر ان کے دل پر گراں نہ گزرے۔۔۔۔ ان سے مراد میری وہ محفلین ہیں نہ کہ وہ۔۔۔۔ بھئی بہت مسائل ہیں یہ اسم ضمیر کے بھی ۔۔۔۔ بلکہ پاکستان میں تو اب رہ ہی اسم ضمیر کے مسائل ہیں۔۔۔ ضمیر کے مسائل تو رہے نہیں۔۔۔ خیر یہ بات بہت قابل گرفت ہوگئی ہے۔۔۔ آپ سب احباب اس کو نظر انداز کریں۔۔۔۔ اور چلیں آگے آگے۔۔۔ گیت گاتے گنگناتے۔۔۔۔

چوپال سجی ہے۔۔۔ سبھی بیٹھنے والے بیٹھے ہیں۔۔۔ او رکھڑے ہونے والے کھڑے ہیں۔۔۔۔ کچھ ٹولیا ں بنا کر بیٹھے ہیں۔۔۔ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔۔۔ ایسا ان کے چہرے سے لگتا ہے۔۔۔ بخدا وگرنہ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہیں۔۔۔ کچھ عروضی ایک دوسرے پر بالٹی بھر بھر کر علم انڈیل رہے ہیں۔۔۔ سب توجہ کریں۔۔۔۔ ادھر دیکھیں۔۔۔ اور تعارف کے مطابق خوش آمدید کہتے جائیں۔۔۔۔ نہ بھی کہیں تو خیر ہے۔۔۔۔

پہلا تعارف پیش ہے۔۔۔۔ نبیل کا۔۔۔۔
نیرنگ خیال چوپال میں داخل ہوتے ہیں۔۔۔ ساتھ ایک چشمک نوجوان ہیں۔ دبلے پتلے لانبے سے۔۔۔ ۔نیرنگ کی آمد پر دو چار احباب وہیں سے پہلو بدل کر سلام کرتے ہیں۔۔۔ ایک آدھا اٹھ کر ملتا ہے۔۔۔ اورپوچھتا ہے کہ نیرنگ آپ کے ساتھ کون ہیں۔۔۔ نیرنگ کو اسی لمحے کا انتظار تھا۔۔۔۔ فورا سے پیشتر تعارف شروع کرتے ہیں۔
ارے بھئی! آپ ان کو نہیں جانتے۔ یہ بانی محفل جان محفل۔۔۔۔ جناب نبیل ۔۔۔ جن کی معروف ہے زنبیل۔۔۔۔ محفل مرمت سے لیکر محفلین مرمت کرنے تک کے تمام اوزار ہمہ وقت ان کی زنبیل میں موجود رہتے ہیں۔ بھئی کیا ہی مصروف طبع پائی ہے۔ ایک سے ایک شغل رکھتے ہیں۔ شام کو ہم عمروں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتے ہیں۔
نبیل آہستہ سے نیرنگ کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے۔ شام میں اکیلا گزارتا ہوں اپنے ساتھ۔
نیرنگ جوابی سرگوشی کرتے ہوئے۔ کیا آپ کے ہم عمر اب رہے نہیں؟
نبیل نے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا۔ نیرنگ دوسرے دوست کی طرف پلٹ کر تعارف آگے بڑھاتے ہوئے۔
ایک دو احباب کھسک کر نبیل کے لیے جگہ بناتے ہیں۔ نیرنگ کو جگہ نہیں مل رہی۔
ایک محفلین۔۔۔ نبیل! آپ کی کیا مصروفیات ہیں۔
نبیل: صبح سویرے منہ اندھیرے سے رات کی سیاہی تک ۔۔۔۔ زندگی کیا ہے سفر ہے۔۔ راستے سے راہی تک۔۔۔
نیرنگ: دوستو بے فکر رہیے۔۔۔ نبیل ذرا کم گو ہیں۔۔۔ تو ان کی مصروفیات بھی میں ہی بتاتا ہوں۔۔۔
نبیل (ذرا سخت لہجے میں):ایسا بھی کم گو نہیں ہو ں کہ آپ کو زحمت پر زحمت دیتا چلا جاؤں۔۔۔
نیرنگ چوپال سے غائب۔۔۔۔

نوٹ: آتے جائیں تعارف کراتے جائیں۔۔۔۔ تعارف سیل۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
بغیردھوئے ، مانجھے ،صاف اور صیقل کیے بھی نیرنگ کی تحریرمیں نیرنگِ خیال(وہی کتاب جس سے آزادمشہورہوئے ) کی سی چاشنی ہے ۔اب آئیے اِس لڑی کے اغراض و مقاصد کی طرف یعنی تعارف اور جان کاری ایکدوسرے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھئی ہماری تحریریں ہمارا تعارف ہیں ، ہمارے مراسلے ہمارے بارے میں وہ جان کاری دیتے ہیں کہ کسی اور ذریعے سے ہمارے بارے میں اتنا کچھ معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہٰذارسمی اور روایتی چیزو ں سے بچیں اور کم خرچ بالانشیں پر پختہ یقین رکھیں۔۔۔
شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خداحافظ!
 
سیما علی

لائبریرین
چوپال سجی ہے۔۔۔ سبھی بیٹھنے والے بیٹھے ہیں۔۔۔ او رکھڑے ہونے والے کھڑے ہیں۔۔۔۔ کچھ ٹولیا ں بنا کر بیٹھے ہیں۔۔۔ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔۔۔ ایسا ان کے چہرے سے لگتا ہے۔۔۔ بخدا وگرنہ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہیں۔۔۔ کچھ عروضی ایک دوسرے پر بالٹی بھر بھر کر علم انڈیل رہے ہیں۔۔۔ سب توجہ کریں۔۔۔۔ ادھر دیکھیں۔۔۔ اور تعارف کے مطابق خوش آمدید کہتے جائیں۔۔۔۔ نہ بھی کہیں تو خیر ہے۔۔۔۔
کیا کہنے اس چوپال کے ہم صد قے ہزار بار ۔۔اُنکے ۔بالٹی بھر بھر علم جو انڈیل رہے ہیں ۔۔۔شکر ہے نین بھیا بالٹی ہی بھری گھڑے نہیں بھرے ورنہ ٹوٹتے تو بڑی مشکل ہوتی ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بغیردھوئے ، مانجھے ،صاف اور صیقل کیے بھی نیرنگ کی تحریرمیں نیرنگِ خیال(وہی کتاب جس سے آزادمشہورہوئے ) کی سی چاشنی ہے ۔اب آئیے اِس لڑی کے اغراض و مقاصد کی طرف یعنی تعارف اور جان کاری ایکدوسرے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ب
صد فی صد درست شکیل بھائی ۔۔
نین بھیا ایسے ہی ہیں ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
۔بھئی ہماری تحریریں ہمارا تعارف ہیں ، ہمارے مراسلے ہمارے بارے میں وہ جان کاری دیتے ہیں کہ کسی اور ذریعے سے ہمارے بارے میں اتنا کچھ معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہٰذارسمی اور روایتی چیزو ں سے بچیں اور کم خرچ بالانشیں پر پختہ یقین رکھیں۔۔۔
شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خداحافظ!
شکیل بھائی ایک شاباش سے کام نہیں چلے گا نین بھیا کے نام ہزاروں شاباش ۔۔شکر ہے انکی نظرِ کرم ہوئی ۔۔اور خوب ہوئی ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
پہلا تعارف پیش ہے۔۔۔۔ @نبیل کا۔۔۔۔
نیرنگ خیال چوپال میں داخل ہوتے ہیں۔۔۔ ساتھ ایک چشمک نوجوان ہیں۔ دبلے پتلے لانبے سے۔۔۔ ۔نیرنگ کی آمد پر دو چار احباب وہیں سے پہلو بدل کر سلام کرتے ہیں۔۔۔ ایک آدھا اٹھ کر ملتا ہے۔۔۔ اورپوچھتا ہے کہ نیرنگ آپ کے ساتھ کون ہیں۔۔۔ نیرنگ کو اسی لمحے کا انتظار تھا۔۔۔۔ فورا سے پیشتر تعارف شروع کرتے ہیں۔
ارے بھئی! آپ ان کو نہیں جانتے۔ یہ بانی محفل جان محفل۔۔۔۔ جناب نبیل ۔۔۔ جن کی معروف ہے زنبیل۔۔۔۔ محفل مرمت سے لیکر محفلین مرمت کرنے تک کے تمام اوزار ہمہ وقت ان کی زنبیل میں موجود رہتے ہیں۔ بھئی کیا ہی مصروف طبع پائی ہے۔ ایک سے ایک شغل رکھتے ہیں۔ شام کو ہم عمروں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتے ہیں۔
واہ واہ کیا خوب انداز ہے ۔نکھرا نکھرا اُجلا اُجلا ایک ایک لفظ موتی کی طر ح آبدار ۔۔
جیتے رہیے اور ایسے آبدار و تابدار موتی بکھرتے رہیے۔۔
ڈھیروں دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ یہیں ٹھہرے رہیے گا ۔ میں آتا ہوں آپ کا تعارف کروانے ۔ بس ذرا اپنی خفیہ ایجنسیوں سےآج کی تازہ ترین معلومات لے لوں ۔
ویسے اس وقت گھڑی کی چھوٹی سوئی اپنا دائرہ پورا کرچکی۔ یعنی اس وقت یہاں کل ہوگیا ہے ،آج آج نہیں رہا ۔ اس لیے آج کی بات کو کل پر اُٹھا رکھتے ہیں ۔ پھر کہہ رہا ہوں کہ یہیں تھمے رہیے گا، خبردار جو کوچے میں گھسے آپ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
نبیل (ذرا سخت لہجے میں):ایسا بھی کم گو نہیں ہو ں کہ آپ کو زحمت پر زحمت دیتا چلا جاؤں۔۔۔
نیرنگ چوپال سے غائب۔۔۔۔

نوٹ: آتے جائیں تعارف کراتے جائیں۔۔۔۔ تعارف سیل۔۔۔۔
خبردار جو کوچہ آلکساں کا رخ بھی کیا 🤨پتہ ہے نہ !!!!!!!!آپا کو غصہ بھی آتا ہے ۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
"صاحبان! میں۔۔۔۔" میں نے کھنکار کر جیسے ہی بات شروع کی۔
ایک چوپالی نے ٹوکا "او بھائی، بیٹھ جا، پہلے بڑوں کی بات پوری ہو لینے دے، پھر شوق سے بولتے رہنا"۔
ایک معمر شخص نے اُس شخص کی بات کاٹتے ہوئے کہا " نہیں، انہیں بات کرنے دو"
پھر میری طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا، جی فرمائیے! ہم سن رہے ہیں۔
میں نے پھیکی پھیکی سی ہنسی ہنس کر دوبارہ اپنی بات شروع کی۔ "صاحبان! میں جس شخصیت کا تعارف کرانے جا رہا ہوں، وہ ہیں۔۔۔۔۔"۔
ایک اور چوپالی نے ٹوکتے ہوئے کہا "او بھائی کسی اور کا تعارف کرانے سے پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ ہیں کون؟؟؟"
چوپال میں موجود ہر شخص کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں تیرنے لگیں۔
میں کچھ لمحے توقف سے (ہلکے سے تبسم کے ساتھ) "دوستو! آپ سب مجھ سے تو بخوبی واقف ہوں گے۔۔۔۔"
ایک طرف سے آواز آئی، " کیسے؟ کیا تم کوئی منتظم یا مدیر ہو؟"
دوسری طرف سے کوئی بولا کہ "منتظم یا مدیر ہوتا تو یہاں کہاں سے آتا، کہیں گوشہ نشین ہوتا نا!!!"
پوری چوپال قہقہوں سے گونج اٹھی۔ ۔۔
دوبارہ اسی معمر شخص نے اپنے دونوں ہاتھوں کے اشارے سے سب چوپالیوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کر کے میری طرف متوجہ ہوا۔ لیکن مجھے کچھ بھی نہ سوجھ رہا تھا۔
"بھائیو! میں ایک چوپالی ہوں، میرا نام عبدالرؤف ہے"
چوپال ایک بار پھر قہقہوں میں ڈوب گئی۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
میرا نام عبدالرؤف ہے"
یعنی اس وقت یہاں کل ہوگیا ہے ،آج آج نہیں رہا ۔
جیتے رہیے اور ایسے آبدار و تابدار موتی بکھرتے رہیے۔۔
مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے
کیسے کیسے رنگ کیسے کیسے جھرنے
کیسے کیسے ۔۔گلشن کیسے کیسے سپنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیس کے دامن میں دیکھوں تو پھر سجدے میں گر جاؤں
میری آنکھوں میں یہ نظارے، مجھ کو قوت دیں یہ نظارے
دیس کی جس وادی۔۔۔، جس بستی سے میں ہو کے گزر جاؤں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے کیسے رنگ کیسے کیسے جھرنے
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
بغیردھوئے ، مانجھے ،صاف اور صیقل کیے بھی نیرنگ کی تحریرمیں نیرنگِ خیال(وہی کتاب جس سے آزادمشہورہوئے ) کی سی چاشنی ہے ۔اب آئیے اِس لڑی کے اغراض و مقاصد کی طرف یعنی تعارف اور جان کاری ایکدوسرے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھئی ہماری تحریریں ہمارا تعارف ہیں ، ہمارے مراسلے ہمارے بارے میں وہ جان کاری دیتے ہیں کہ کسی اور ذریعے سے ہمارے بارے میں اتنا کچھ معلوم نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہٰذارسمی اور روایتی چیزو ں سے بچیں اور کم خرچ بالانشیں پر پختہ یقین رکھیں۔۔۔
شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خداحافظ!
آپ کی شفقت اور کرم نوازی ہے۔۔۔ مراسلوں سے جان کاری۔۔۔ پھر تو میں مارا گیا۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ کیا خوب انداز ہے ۔نکھرا نکھرا اُجلا اُجلا ایک ایک لفظ موتی کی طر ح آبدار ۔۔
جیتے رہیے اور ایسے آبدار و تابدار موتی بکھرتے رہیے۔۔
ڈھیروں دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ آپا۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ یہیں ٹھہرے رہیے گا ۔ میں آتا ہوں آپ کا تعارف کروانے ۔ بس ذرا اپنی خفیہ ایجنسیوں سےآج کی تازہ ترین معلومات لے لوں ۔
ویسے اس وقت گھڑی کی چھوٹی سوئی اپنا دائرہ پورا کرچکی۔ یعنی اس وقت یہاں کل ہوگیا ہے ،آج آج نہیں رہا ۔ اس لیے آج کی بات کو کل پر اُٹھا رکھتے ہیں ۔ پھر کہہ رہا ہوں کہ یہیں تھمے رہیے گا، خبردار جو کوچے میں گھسے آپ ۔
یہ آج کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہی گھر گیا وہ۔۔۔ میرا مطلب کوچے میں گیا وہ۔
ویسے لگتا ہے بھابھی نے دال چاول لینے بھیج دیا ہے۔۔۔ جو کل کے گئے ابھی تک نہیں واپس آئے۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
"صاحبان! میں" میں نے کھنکار کر جیسے ہی بات شروع کی۔
ایک چوپالی نے ٹوکا "او بھائی، بیٹھ جا، پہلے بڑوں کی بات پوری ہو لینے دے، پھر شوق سے بولتے رہنا"۔
ایک معمر شخص نے اُس شخص کی بات کاٹتے ہوئے کہا " نہیں، انہیں بات کرنے دو"
پھر میری طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا، جی فرمائیے! ہم سن رہے ہیں۔
میں نے پھیکی پھیکی سی ہنسی ہنس کر دوبارہ اپنی بات شروع کی۔ "صاحبان! میں جس شخصیت کا تعارف کرانے جا رہا ہوں، وہ ہیں"۔
ایک اور چوپالی نے ٹوکتے ہوئے کہا "او بھائی کسی اور کا تعارف کرانے سے پہلے یہ تو بتائیں کہ آپ ہیں کون؟؟؟"
چوپال میں موجود ہر شخص کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں تیرنے لگیں۔
میں کچھ لمحے توقف سے (ہلکے سے تبسم کے ساتھ) "دوستو! آپ سب مجھ سے تو بخوبی واقف ہوں گے۔۔۔۔"
ایک طرف سے آواز آئی کیسے؟ تم کوئی منتظم یا مدیر ہو؟
دوسری طرف سے کوئی بولا کہ منتظم یا مدیر ہوتا تو یہاں کہاں سے آتا، کہیں گوشہ نشین ہوتا نا!!!
پوری چوپال قہقہوں سے گونج اٹھی۔ ۔۔
دوبارہ اسی معمر شخص نے اپنے دونوں ہاتھوں کے اشارے سے سب چوپالیوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کر کے میری طرف متوجہ ہوا۔ لیکن مجھے کچھ بھی نہ سوجھ رہا تھا۔
"بھائیو! میں ایک چوپالی ہوں، میرا نام عبدالرؤف ہے"
چوپال ایک بار پھر قہقہوں میں ڈوب گئی۔۔۔۔۔
واہ روفی بھائی۔۔۔۔ کمال
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم بھی چوپال میں سب سے پیچھے ایک کونے میں بیٹے تعارفی محفل کا لطف لینے بیٹھے تھے تھوڑا اس طرح بیٹھے کہ فورا نظر نہ پڑے ۔۔
آگے کی ساری نشستیں باکمال ہستیوں سے پُر ہو چکی تھیں ۔ ۔۔۔نیرنگ بھائی مصرعہ طرح دے چکے تھے اب غزل کے اشتیاق میں ہم ہمہ تن گوش تھے۔۔
ظہیر بھائی ایک جھلک دکھلا کر جا چکے تھے باقی سیما باجی بھی تھیں انہیں ہمارے آنے کا پتہ نہیں تھا کیونکہ ان کی توجہ ساری آگے کے محفلین کی طرف تھی اور وہ کیا تعارف کرواتیں وہ تو خود آپ ہی اپنا تعارف تھیں ۔۔اور ہم کچھ اور نامی گرامی لوگوں کے تعارف کو ایک نئے طور سے تعارف سننے کے مشتاق تھے۔۔
روفی بھائی انکساری کے ریکارڈ توڑ چکے تھے کیونکہ انہیں پتہ تھا نام ہی کافی ہے اُنکا پھر اچانک ہمارے ذہن میں آیا اگر کسی کی نظر ہم پر پڑ گئی اور کسی نے چھیڑنے کے طور پر ہی ہمیں
دعوت ِتعارف دے ڈالی تو ہم کیا کہیں گے ۔ ۔ طوطی کی آواز میں بھی شاید کچھ دم ہوگا ہم تو سوچ کر ہی بے دم ہوئے جار ہے تھے ہم آخر کہیں گے کیا شاید کچھ لوگ سوچیں لو جی
اب یہ یا تو کوئی مذہبی بحث شروع کردینگے یا پھر شکوے شکایتوں کا پنڈورا کھول دینگے یا پھڈے بازیوں کے قصے جو اُردو محفل میں مشہور ہیں مگر بہرحال جو سمجھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں سانو کی۔۔۔ اب کس کس کو صفائیاں دیں ہم ۔۔ خیر ہوگئی ۔۔۔نیک نے نیک سمجھا بد نے بد جانا مجھے --جس کا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے۔۔۔۔
خیر ہم اور دبک کے بیٹھ گئے کہ بس آواز آتی رہے اور ہم لطف اندوز ہوتے رہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دعوت ِتعارف دے ڈالی تو ہم کیا کہیں گے ۔ ۔ طوطی کی آواز میں بھی شاید کچھ دم ہوگا ہم تو سوچ کر ہی بے دم ہوئے جار ہے تھے
شمعِ محفل مع مائیک اکمل زیدی صاحب کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
اب کھل کر بولیں۔ طوطی کی آواز تو چھوڑیں اب آپ کی آواز صورِ اسرافیل کی طرح گونجے گی۔ 🙂
 
اکمل زیدی

محفلین
شمعِ محفل مع مائیک اکمل زیدی صاحب کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
اب کھل کر بولیں۔ طوطی کی آواز تو چھوڑیں اب آپ کی آواز صورِ اسرافیل کی طرح گونجے گی۔ 🙂
روفی بھائی تھوڑا سا ذرا ماحول بننے دیں ۔۔۔کہیں میرے سامنے رکھنے سے شمع وقت سے پہلے نہ پگھل جائے ۔ ۔ ۔ :laugh:
 
Top