لطائف

  1. خرد اعوان

    حقیقی لطائف

    امریکہ کے مشہور فلم اسٹار گریگوری پیک کا کہنا ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے نصیحت کی کہ میں سگریٹ نوشی چھوڑ دوں ۔ جب میں نے وعدہ کیا کہ میں آج ہی سے سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا تو ڈاکٹر بولا ، " چونکہ تم سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہو ، اس لیے مناسب ہوگا کہ اپنے سونے کا سگریٹ لائٹر تحفے کے طور پر مجھے دے دو ۔"
  2. خرد اعوان

    بشیر بدر

    راجندر سنگھ بیدی کی باتیں بہت دلجسپ اور بے ساختہ ہوتی تھیں ۔ ایک بار دہلی کی ایک محفل میں بشیر بدر کو کلام سنانے کے لیے بلایا گیا تو بیدی صاحب نے جو میرے برابر بیٹھے تھے ۔ اچانک میرے کان میں کہا ۔ " یار ! ہم نے دربدر ، ملک بدر اور شہر بدر تو سنا تھا یہ بشیر بدر کیا ہوتا ہے ؟" (مجتبیٰ حسین...
  3. طالوت

    " مقامِ شکر "

    شوہر کتاب پڑھتے ہوئے ، "بیگم ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ بعض اوقات باپ کی ذہانت بیٹے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے" بیگم " شکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہمارے ببلو کی راہ میں ایسی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی" ------------ وسلام
  4. مغزل

    ایک ’’ بے ادبی ‘‘ لطیفہ

    ایک ’’ بے ادبی ‘‘ لطیفہ محترم قارئین ! آداب وسلام مسنون ! مجھے ایکسپریس کی اعزازی کاپی ایک اخبار فروش سے ملتی ہے۔ آج جناب کہنے لگے میاں تمھارے لیے ایک خاص خبر ہے۔۔ پڑھ کر مجھے بتانا کیسی خبر ہے۔۔۔ یہ کہہ کر انہوں نے مسکراتے ہوئے مجھے ایک اخبار مزید تھمادیا۔۔ خیر یہ قصہ تو الگ ویسے کیا آپ...
  5. قیصرانی

    سکھوں کے لطائف، اقتباس

    میرے چند دوست بمبئی گئے۔ چونکہ نوجوان تھے، اس لئے لاابالی ہونا لازمی امر ٹھہرا۔ سائٹ‌سیئنگ کے لئے ایک ٹیکسی کو دن بھر کے لئے کرائے پر لے لیا۔ ڈرائیور ایک بوڑھا سکھ تھا۔ اسے چڑانے کے لئے نوجوانوں نے سکھوں کے لطائف شروع کر دیئے۔ انہیں امید تھی کہ جلد ہی سکھ برداشت کا دامن چھوڑ دے گا۔ تاہم ان کی...
  6. فاروقی

    لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاھئیے ؟

    سوال۔ لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاھئیے ؟ جواب ۔ شادی سوال ۔ اس سے کیا زندگی لمبی ھو جاتی ھے ؟ جواب ۔ نہیں، پر زندگی لمبی لگنے لگتی ھے۔
  7. محمد وارث

    آشنا

    "ایک شخص نے آپ (شاہ عبدالعزیز فرزند شاہ ولی اللہ) سے مسئلہ پوچھا کہ مولوی صاحب، یہ طوائف یعنی کسبی عورتیں مرتی ہیں تو انکے جنازے کی نماز پڑھنی درست ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ جو مرد انکے آشنا ہیں، انکی نمازِ جنازہ پڑھتے ہو یا نہیں؟ اس نے عرض کیا کہ ہاں پڑھتے ہیں۔ حضرت نے کہا تو پھر انکی بھی پڑھ...
  8. شمشاد

    سوغات کیا کیا

    سوغات کیا کیا کسی مشاعرے میں نوح ناروی غزل پڑھ رہے تھے، جس کی زمین تھی " حالات کیا کیا، آفات کیا کیا۔ جب وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے ایک شعر کا یہ مصرعہ اولٰی ارشاد فرما رہے تھے : یہ دل ہے، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ تو پنڈت ہری چند اختر جھٹ بول اٹھے : قصائی لایا ہے سوغات کیا کیا
  9. شمشاد

    بھیا، ابھی چلتا ہوں ذرا رائتہ کھا لوں۔

    رائتہ ایک مشاعرے میں دعوت خورد و نوش کا اہتمام تھا ۔ دیگر شعراء تو کھانے سے فارغ ہو کر پنڈال میں پہنچ رہے تھے لیکن اسرار الحق مجاز اور معین احسن جذبی ابھی مصروف تھے۔ منتطمین میں سے ایک نے آ کر جذبی سے چلنے کی درخواست کی۔ جذبی نے کہا : " بھیا، ابھی چلتا ہوں ذرا رائتہ کھا لوں۔" اور مجاز...
  10. محمد وارث

    شاعر اور چور

    کنور مہندر سنگھ بیدی جن دنوں دہلی کے مجسڑیٹ تھے، ان کی عدالت میں چوری کے جرم میں گرفتار کئے گئے ایک نوجوان کو پیش کیا گیا۔ کنور صاحب نے نوجوان کی شکل دیکتھے ہوئے کہا۔ "میں ملزم کو ذاتی طور ہر جانتا ہوں، ہتھکڑیاں کھول دو، یہ بیچارہ تو ایک شاعر ہے، شعر چرانے کے علاوہ کوئی اور چوری کرنا اسکے بس...
  11. محمد وارث

    حالی اور ہالی

    ایک مرتبہ مولانا حالی سہارنپور گئے اور وہاں کے ایک معزز رئیس زمیندار کے پاس ٹھہرے۔ گرمی کے دن تھے اور مولانا کمرے میں لیٹے ہوئے تھے۔ اسی وقت اتفاق سے ایک کسان آگیا تو رئیس نے اسے کہا کہ جو بزرگ آرام کر رہے ہین ان کو پنکھا جھلو۔ وہ پنکھا جھلنے لگ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کسان نے رئیس سے پوچھا کہ...
  12. محمد وارث

    برہمن، حضرت عیسٰی کا گدھا اور مکہ

    مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کو اپنی بیٹی زیب النساء کیلئے استاد درکار تھا۔ یہ خبر سن کر ایران اور ہندوستان کے مختلف علاقوں سے بیسیوں قادر الکلام شاعر دہلی آگئے کہ شاید قسمت یاوری کرے اور وہ شہزادی کے استاد مقرر کر دیئے جائیں۔ ان ایام میں دہلی میں اس زمانہ کے نامور شاعر برہمن اور میر ناصر علی...
  13. محمد وارث

    پونے تین شاعر

    میر تقی میر سے لکھنو میں کسی نے پوچھا۔ "کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے۔" میر صاحب نے کہا۔ "ایک تو سودا ہے اور دوسرا یہ خاکسار، اور پھر کچھ تامل سے بولے، آدھے خواجہ میر درد۔" اس شخص نے کہا، "حضرت، اور میر سوز؟" میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا۔ "میر سوز بھی شاعر ہیں؟" اس نے کہا۔ "آخر بادشاہ...
  14. محمد وارث

    وکیل اور قانون کی کتاب

    جوش ملیح آبادی ایک دفعہ علامہ اقبال کی خدمت میں حاضر ہوئے، ملاقاتی کمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ علامہ اقبال کے سامنے قرآن پاک رکھا ہے اور وہ زار و قطار رو رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر جوش نے بڑی معصومیت سے کہا۔ "علامہ صاحب، کیا کوئی وکیل قانون کی کتاب پڑھتے ہوئے بھی روتا ہے۔" یہ سن کر علامہ ہنس پڑے۔
  15. محمد وارث

    جوش کی منافقت

    ایک مشاعرہ ہو رہا تھا۔ اس میں جوش ملیح آبادی، گوپی ناتھ امن اور دوسرے مشہور شعراء کے ساتھ غیر معروف اور نو مشق شعراء بھی پڑھ رہے تھے۔ ایک نو مشق شاعر کی باری آئی تو اس نے اپنا غیر موزوں کلام سنانا شروع کیا، جسے سن کر بیشتر شعراء نے آدابِ محفل کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خاموشی اختیار کیئے رکھی۔...
  16. محمد وارث

    شعر کی خامی

    جگر مراد آبادی کے ایک شعر کی تعریف کرتے ہوئے ایک زندہ دل نے ان سے کہا۔ "حضرت، آپ کی غزل کے ایک شعر کو لڑکیوں کی ایک محفل میں پڑھنے کے بعد میں بڑی مشکل سے پٹنے سے بچا ہوں۔" جگر صاحب ہنس کر بولے۔ "عزیزم، میرا خیال ہے کہ شعر میں کوئی خامی رہ گئی ہوگی، وگرنہ یہ کسی طرح ممکن نہ تھا کہ آپ کو...
  17. محمد وارث

    پٹھان اور سکھ

    ایک محفل میں شبیر حسن خان المعروف جوش ملیح آبادی اپنی نظم سنا رہے تھے تو کنور مہندر سنگھ بیدی سحر نے (جو کہ جوش کے قریبی دوست تھے) حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ "دیکھیے کم بخت پٹھان ہو کر کیسے عمدہ شعر پڑھ رہا ہے۔" جوش صاحب نے فورا جواب دیا۔ "اور دیکھو، ظالم سکھ ہو کر کیسی اچھی داد دے رہا...
  18. محمد وارث

    خوشی

    سعادت حسن منٹو کے ایک دوست نے ایک دن ان س کہا۔ "منٹو صاحب، پچھلی بار جب آپ سے ملاقات ہوئی تھی تو آپ سے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی تھی کہ آپ نے مے نوشی سے توبہ کرلی ہے، لیکن آج مجھے یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ہے کہ آج آپ نے پھر پی ہوئی ہے۔" منٹو نے جواب دیا۔ "بھئی تم درست کہہ رہے ہو، اُس دن اور آج...
  19. محمد وارث

    وطن کی بہنیں

    اخبار "وطن" کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خان کے علامہ اقبال سے دوستانہ تعلقات تھے، اور وہ علامہ کی اس دور کی قیام گاہ واقع انار کلی بازار لاہور اکثر حاضر ہوا کرتے تھے، اس دور میں انارکلی بازار میں گانے والیاں آباد تھیں۔ انہی دنوں میونسپل کمیٹی نے گانے والیوں کو انارکلی سے نکال کر دوسری جگہ منتقل...
  20. محمد وارث

    برجستگیٔ کلام

    مولانا ظفر علی خان اپنے دور کے قادر الکلام شاعر تھے۔ ایک محفل میں مولانا ظفر علی خان اور مولانا ابوالکلام آزاد اکٹھے تشریف فرما تھے۔ مولانا آزاد نے کسی کو پکار کر پینے کیلئے پانی طلب کیا، فورا ہی ایک سفید ریش بزرگ نے بڑی عقیدت سے مولانا کی خدمت میں پانی پیش کیا۔ مولانا آزاد نے پانی کا گلاس ہاتھ...
Top