1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ایک ’’ بے ادبی ‘‘ لطیفہ

مغزل نے 'علمی و ادبی لطیفے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 24, 2008

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک ’’ بے ادبی ‘‘ لطیفہ
    محترم قارئین !
    آداب وسلام مسنون !
    مجھے ایکسپریس کی اعزازی کاپی ایک اخبار فروش سے ملتی ہے۔ آج جناب کہنے لگے میاں تمھارے لیے ایک خاص خبر ہے۔۔
    پڑھ کر مجھے بتانا کیسی خبر ہے۔۔۔ یہ کہہ کر انہوں نے مسکراتے ہوئے مجھے ایک اخبار مزید تھمادیا۔۔
    خیر یہ قصہ تو الگ ویسے کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف معروف شعراءکہاں کہاں سکونت اختیار کیے رہے۔۔
    نہیں جانتے ؟؟۔۔۔۔۔۔ واقعی نہیں جانتے ؟؟۔۔۔ جو جانتے ہیں وہ بھی کیا جانتے ہونگے۔
    لیجئے آپ کی مشکل کو آسان کیا ہے کراچی سے شائع ہونے والے ایک “بدنام “ اخبار نے۔
    اخبار کے صفحہ نمبر2 پر مختلف شعراءکرام کے منتخب اشعار موجود تھے۔۔ ساتھ ہی جائے سکونت بھی۔
    ملاحظہ کیجئے !!

    داغ دہلوی ------ (بنارس ، اورنگی ٹاؤن کراچی)
    ابنِ انشا ء ------- ( شاہ فیصل کالونی ،کراچی)
    سید ضمیر (بدایونی)------- ( عزیز آباد، کراچی)
    سراج الدین ظفر ----- ( گلشنِ اقبال، کراچی)
    بشیر بدر ----------- ( نارتھ کراچی، جہاں عمار رہتے ہیں)
    ناصر کاظمی --------- ( اورنگی ٹاؤن ،کراچی)
    احمد فراز ----------- ( نیو کراچی)
    لیاقت ------------ (لسبیلہ،کراچی)
    فیض احمد فیض -------- (پٹیل پاڑہ ، نزد گرومندر،کراچی)
    احمد فراز ------------ ( اس بار بنارس اورنگی ٹاؤن کراچی)
    احسان دانش ------- (لیاقت آباد،کراچی)
    عزیز حامد مدنی ------ (کلفٹن، کراچی)
    حکیم مومن خاں -----( پاک کالونی، نزد جیل چورنگی،کراچی)
    پروین شاکر --------- ( شاہ فیصل کالونی ، شاہراہ فیصل ، کراچی)
    جگر مراد آبادی ------ ( عزیز آباد، کراچی)
    استاد قمر جلالوی ------ (لیاقت آباد،کراچی)
    احمد ندیم قاسمی ------------( کلفٹن،کراچی)
    مجاز ---------- (گلشنِ اقبال،کراچی)
    میر تقی میر -------- ( نارتھ کراچی،کراچی)
    منیر نیازی ---------( اورنگی ٹاؤن ، کراچی)
    حید ر علی آتش ------ ( نیو کراچی، کراچی)
    عبدالحمید عدم ------ ( پٹیل پاڑہ، نزد گرومندر، کراچی)
    طارق عزیز --------( کھوکھرا پار)


    امید ہے آپ کو آج کا لطیفہ پسند آئے گا۔
    بہت بہت شکریہ
    والسلام
    م۔م۔مغل
    (24 دسمبر 2008)


    (اخبار کا عکس یہاں ملاحظہ کیجئے )[/COLOR]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
  2. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    مگر یہ لطیفہ کیسے ہوا ؟
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    ہاہاہاہا کیا لطیفہ ہے بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سلیمان جاذب

    سلیمان جاذب محفلین

    مراسلے:
    553
    اچھا اس بھی لطیفہ لیہتے ہیں؟
    کیا بات ھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    چلیے جناب ۔۔ جن احباب کے نزدیک لطیفہ ہے وہ خوش ہو لیں
    اور جو احباب اسے لطیفہ نہیں مانتے وہ منھ بسورے بیٹھے رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    ہاہاہاہا جن احباب کو یہ لطیفہ نہیں‌لگتا انکیلئے بھی ہاہاہاہا :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہاں بھئی بتائیے انہیں یہ لطیفہ ہی نہیں لگتا ۔۔
    لگتاہے غور سے پڑھا نہیں ہے ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    طارق عزیز کو کراچی سے کیوں نکال دیا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    ہاہاہاہا ۔ دوستو یہ لطیفہ لطیفہ سمجھنے کیلئے آپکو اخبار کا عکس ملاحظہ کرنا ہوگا ۔ ہاہاہاہا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    بھئی اسے پڑھ کر میں تو پہلے شاک کی حالت میں آگیا پھر عنوان دیکھا تو مسکرانا لازم تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    :grin: :grin: :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہوا یوں کہ موصوف کمپوزر نے جلد بازی میں شاعر کا نام لکھا اور آگے پسند یا انتخاب کرنے والے کا نام لکھنے کے بجائے صرف اس کی رہائش لکھ چھوڑی۔ یوں وہ رہائش کا پتا انتخاب کرنے والے کے بجائے شاعر کا ہوگیا۔ ہاہاہا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  13. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888


    آپ کو سمجھ آ گیا لطیفہ۔۔۔۔ :):)




    :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    دراصل ہمارا تعلق چونکہ کمپوزنگ کے شعبے سے ہے اس لیے ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ہم قبیلہ لوگ کس کس نوعیت کی سنگین غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    مگر یہ تو رنگین غلطی ہے۔۔۔۔۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جی ہاں، کمپوزنگ والے ہمارے بھی قریب ہی ہوتے ہیں۔
    کبھی کوفی عنان کو صوفی منان لکھ دیتے ہیں اور کبھی
    بڑی بڑی سنگین غطلیاں اخبارات میں بھی شائع ہوجاتی ہیں‌۔
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888

    اور ایک بار کلاس نہم میں بیالوجی کی ایسی کتاب دیکھی جس میں "مینڈل کے قوانینِ وراثت" کے بجائے "مینڈک کے قوانینِ وراثت" لکھا ہوا تھا۔۔۔۔۔ :):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  18. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک بار یہاں‌کوئٹہ کے ایک بہت بڑے اخبار میں ایک رپورٹر نے خبر بنائی اور اس کے نیچے مذاقا کچھ غلط الفاظ لکھ لیئے یہ چیک کرنے کے لیے نیوز ایڈیٹر اور پروف ریڈر اس غلطی کو پکڑتے ہے یا نہیں لیکن اگلے دن وہ غلطی ایسی ہی شائع ہوگئی ۔

    کبھی کبھی اخبارات میں‌پروف ریڈر بھی بے چارے سوئے ہوئے ہوتے ہیں‌
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  19. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جیا پتہ چل گیا کہ کس کس کو لطیفہ ایک دن بعد سمجھ آتا ہے ۔:blush::laugh:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888

    مجھے تو ابھی بھی سمجھ نہیں آیا۔۔۔۔۔ :blush::blush:







    :laugh::laugh::laugh:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر