اردو ادب

  1. فاتح

    داغ بزمِ دشمن میں نہ کھلنا گلِ تر کی صورت ۔ داغ دہلوی

    بزمِ دشمن میں نہ کھلنا گلِ تر کی صورت جاؤ بجلی کی طرح آؤ نظر کی صورت نہ مٹانے سے مٹی فتنہ و شر کی صورت نظر آتی نہیں اب کوئی گذر کی صورت سوچ لے پہلے ہی تو نفع و ضرر کی صورت نامہ بر تجھ کو بھلا دیں گے وہ گھر کی صورت کیا خبر کیا ہوئی فریاد و اثر کی صورت کہ ادھر کب نظر آتی ہے ادھر کی صورت...
  2. محمد علم اللہ

    بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

    ساتھیو! پچھلے کچھ دنوں سےہمارے دوستوں کے درمیان بلاگنگ اور ادب کو لے کر بحث ہو رہی ہے۔میرے ایک دوست کا کہنا ہےآج بلاگو ںمیں جو لکھا جا رہا ہے، وہ بیس ۔پچیس سال بعد بھی پڑھا جاتا رہے، تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ادب کہلانے کے قابل ہے یا نہیں۔جبکہ ایک اور دوست کا کہنا ہے یہ سوال ایسا ہی ہے...
  3. فاتح

    ساحر مادام (آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام) ۔ ساحر لدھیانوی

    ساحر لدھیانوی کی ایک شہرہ آفاق نظم مادام آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام؟ لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے نورِ سرمایہ سے ہے روئے تمدّن کی جِلا ہم جہاں ‌ہیں وہاں‌ تہذیب نہیں پل سکتی مفلسی حسِّ لطافت کو مٹا دیتی ہے...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو کی برقی کتابیں پر ہماری کتب

    جیون میں ایک بار آنا المانیہ، سنگاپور ( سفر نامے) غالب کے اُڑیں گے پُرزے ( پیروڈیز) قواعدِ عربی ایک مبتدی کی نظر سے مرے خواب ریزہ ریزہ ( مضامین) ہیری پوٹر اور بانگِ درا ( ڈرامے) (شکریہ جناب استادِ محترم اعجاز عبید صاحب)
  5. نگار ف

    اردو ميں الف ممدوده اور تنوين

    اردو ميں الف کو کس طرح لکهنا ہے؟ الف ممدودہ الف ممدودہ کا مسئلہ صرف مرکّبات ميں پيدا ہوتا ہے- يعني دل آرام لکھا جائے يا دلارام- ايسي صورت ميں اصول يہ ہونا چاہيے کہ معياري تلفّظ کو رہنما بنايا جائے اور مرکّب جيسے بولا جاتا ہو، ويسے ہي لکھا جائے- بغير مد کے: برفاب تيزاب سيلاب غرقاب سيماب...
  6. حیدرآبادی

    گھر سے مسجد ہے بہت دور - ندا فاضلی کا احتساب

    سہ ماہی "اثبات" (ممبئی) کے مدیر اشعر نجمی نے شمارہ نمبر (9) ، مئی-2011ء میں جو اداریہ تحریر فرمایا ہے ، اس کے کچھ اقتباسات (ذرا سے ردّ و بدل و اضافہ کیساتھ) ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔ *** گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیں کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے ندا فاضلی کے اس شعر کو انسان...
  7. محمداحمد

    کھڑکی ۔ اسد محمد خان

    کھڑکی اسد محمد خان دوسروں کو بہادری کا سبق دینے والوں پر بھی کبھی ایسا وقت آ جاتا ہے ۔ ایک کھڑکی کی کہانی جس کے پار بحران کے ایک لمحے کا حل تھا۔ افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور کہانی کار اسد محمد خان کی کہانی ۔جسے صرف وہی لکھ سکتے تھے۔ آپ کے اعلٰی ذوق کی نذر: میں نے پہلی بار اسے...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ہوا کے دوش پر۔ سائبر ادب

    ہوا کے دوش پر۔ سائیبر ادب محمد خلیل الرحمٰن میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ہوا کے دوش پر اڑنے کی خواہش نہ صرف زبیدہ خانم کو تھی، بلکہ فی زمانہ ہر شعبہ زندگی کی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے یہ دنیاء ہواؤں میں اڑی جارہی ہے۔ کیا کاروبار، لین دین، کیا دفتری معاملات، کیا علم و فن اور کیا تفریح۔ سب اسی ہوا...
  9. خواجہ طلحہ

    ادبی اقتباس۔

    از صاحبزادہ غلام نظام الدین۔
  10. سید محمد نقوی

    دانشگاہ تہران، میں اردو

    بسم اللہ الرحمن الرحیم دانشگاہ تہران، ایران کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہے۔ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس میں اردو کا شعبہ بھی ہے۔ اس وقت اس بارے میں معلوم ہوا، جب اردو محفل میں، یونس عارف صاحب سے آشنائی ہوئی۔ یونس عارف صاحب، ہمدان کے رہنے والے ہیں، اور علامہ اقبال سے متاثر ہو کر، اردو ادب...
  11. کاشفی

    اردو نثر پارے

    عورت عورت رنج میں ساتھ دیتی ہے اور راحت کو دوبالا کر دیتی ہے ۔ باعصمت عورت عموماً مغرور اور شوخ ہوتی ہے۔ کیونکہ اسے اپنی عصمت پرناز ہوتا ہے۔ عورت مرد کے لئے بیش بہا نعمت اور خدا ئی برکت ہے۔ عورت نہایت بے تکلفی کے ساتھ شوہر سے ان مشکلات کا شکوہ کرتی ہے جو اسے گھر میں پیش آتی ہے۔ لیکن اگر اُسے...
  12. کاشفی

    ہیر وارث شاہ - از: محمد صادق قریشی 1930

    ہیر وارث شاہ (از: محمد صادق قریشی ) سنایا رات کو قصّہ جو ہیر رانجھے کا تو اہلِ درد کو پنجابیوں نے لوٹ لیا (انشا) وارث شاہ پنجابی کا ہومر اور فردوسی ہوگزرا ہے۔ وہ ایک قادرالکلام شاعر اور فصیح و بلیغ سخنور ہونے کے علاوہ علم النفس انسانی سائیکالوجی کا ایک بہت بڑا ماہر تھا۔ کیونکہ اس...
  13. کاشفی

    اپنے دوست بنئیے - از: خوشی

    اپنے دوست بنئیے از: محترمہ خوشی صاحبہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کسی کو دوستوں کی ضرورت ہوتی ھے مگر دوستی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں ایسا سنا تھا مگر میں نہیں سمجھتی کہ انسان کبھی سوچتا ھے کسی سے دوستی سے پہلے۔ خیر میں جو بات کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ ہمیں اپنے آپ سے دوستی کرنی چاہیے...
  14. کاشفی

    اردو نثرپارہ : کاش!۔۔۔۔ ہم اپنوں سے جدا نہ ہوتے۔ خوشی

    اردو نثرپارہ کاش!۔۔۔۔ ہم اپنوں سے جدا نہ ہوتے۔ (خوشی - پیاری رکن اردو محفل فورم) ہماری زندگی میں کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ لگتا ہے سب ٹھہر سا گیا ہے ۔سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر انسان ایک جیسے واقعات ، حادثات، دکھ درد یا فرحت و انبساط پر ایک جیسے ردعمل کااظہار نہیں‌کرتا۔ کچھ لوگ...
  15. کاشفی

    ربابِ زیست - پروین شاکر : تحریرنصرت زہرہ

    ربابِ زیست (تحریرنصرت زہرہ) شاہ جہاں بادشاہ کے دربار میں ایک شاعرِ بے بدل بادشاہ کو رموزِ شاعری کی تعلیم دیا کرتا تھا۔مگر کون جانتا تھا کہ اس کی نسلوں میں ایک ایسی کلی جنم لے گی ادب جس پر نازاں ہوگا،اب وقت ایک دربار ہے اور مسلسل ایک اٹھ جانے والی ہستی سے فیض پارہا ہے اب بھی وادیء مہران کے...
  16. کاشفی

    زبان ہے تو جہان ہے - نادر خان سَرگِروہ - مقیم مکہ مکرمہ

    زبان ہے تو جہان ہے (نادِر خان سَر گِروہ ۔۔۔۔۔ مقیم مکہ مکرمہ) با ادب با محاورہ ۔۔۔ ہوشیار!!! آج ہم زبان پر کُچھ کہنے جا رہے ہیں۔۔۔ عجیب بات ہے نا۔۔ ۔ زبان سے یا تو کُچھ کہا جا سکتا ہے ۔۔۔ یا پھِر کسی زبان میں کُچھ کہا جا سکتا ہے۔اگر ہم زبان پر کچھ کہیں گے تو آپ زبان پر حرف لائیں گے۔ بات جب...
  17. کاشفی

    ابن انشا بھارت اور پاکستان - از: ابن انشاء

    بھارت تحریر: ابن انشاء یہ بھارت ہے، گاندھی جی یہیں پیدا ہوئے تھے، لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے، ان کو مہاتما کہتے تھے، چنانچہ مار کر ان کو یہیں دفن کر دیا اور سمادھی بنا دی، دوسرے ملکوں کے بڑے لوگ آتے ہیں تو اس پر پھول چڑھاتے ہیں، اگر گاندھی جی نہ مرتے یعنی نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان میں...
  18. کاشفی

    غالب کے انتقال کی پہلی خبر - اکمل الاخبار - دہلی

    غالب کے انتقال کی پہلی خبر (اکمل الاخبار، دہلی - 17 فروری 1869) مرزا غالب کے انتقال کی خبر سب سے پہلے دہلی کے اکمل الاخبار میں شائع ہوئی تھی اور پھر سارے ملک میں پھیل گئی تھی۔۔۔یہ خبر غالب کے انتقال کی بھی تھی اور ان کے حضور خراجِ عقیدت بھی ! ذیل میں یہ پوری خبر مع عنوان دی جارہی ہے۔۔۔۔اس...
  19. کاشفی

    اونٹ پہاڑ ے کے نیچے - نادِر خان سَرگِروہ، مقیم مکہ مکرمہ

    طنز و مزاح۔۔۔۔۔چند محاوروں کو اپنے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔ اونٹ پہاڑ ے کے نیچے (نادِر خان سَرگِروہ ۔۔۔مقیم مکہ مکرمہ) دو اےکم دو ، دو دُونی چار ، دو تِیا چھ ، دو چوک۔۔۔۔کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں۔(یوں بھی میں کبھی کبھی ہی سوچتا ہوں) کہ ہمیں یہ پہاڑے کیوںکر رٹائے جاتے...
  20. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    واردات منشی پریم چند (اشاعتِ اولیں 1937ء) ۔
Top