اُردو

  1. کاشفی

    بشر سے ثنا کیا ہو حضرت ِعلی کی - شاہ اکبر داناپوری

    بشر سے ثنا کیا ہو حضرت ِعلی کی شاہ اکبر داناپوری بشر سے ثنا کیا ہو حضرت علی کی خدا جانتا ہے حقیقت علی کی طریقت میں ہے فرض الفت علی کی ہے ایمان عارف محبت علی کی بلا کر شب وصل حضرت کو حق نے دکھا دی سر عرش صورت علی کی جسے سراسر کہتے ہیں صوفی وہ ہے ابتدائے حقیقت علی کی ابھی لے اڑیں سب...
  2. کاشفی

    محبوبِ دوستانِ محمد علی علی - شیخ ابو سعید صفوی

    محبوبِ دوستانِ محمد علی علی (شیخ ابو سعید صفوی) محبوب دوستان محمد علی علی مطلوب عاشقان محمد علی علی کون و مکاں ز نور رخت گشت منور اے شمع شبستان محمدؐ علی علی اے باب و در علم نبوت ابو تراب سر چشمہ فیضان محمد علی علی فرمود مصطفیٰؐ بہ مقام غدیر خم مولائے غلامان محمد علی علی آں ساقیٔ کوثر کہ...
  3. کاشفی

    روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا - آلوک شریواستو

    غزل (آلوک شریواستو) روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا تیری نیندوں میں یوں خلل دوں گا میں نئی شام کی علامت ہوں خاک سورج کے منہ پہ مل دوں گا اب نیا پیرہن ضروری ہے یہ بدن شام تک بدل دوں گا اپنا احساس چھوڑ جاؤں گا تیری تنہائی لے کے چل دوں گا تم مجھے روز چٹھیاں لکھنا میں تمہیں روز اک غزل دوں گا
  4. کاشفی

    تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں - آلوک شریواستو

    غزل ( آلوک شریواستو) تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں محبت اتنی ملتی ہے کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں تبسم عطر جیسا ہے ہنسی برسات جیسی ہے وہ جب بھی بات کرتی ہے تو باتیں بھیگ جاتی ہیں تمہاری یاد سے دل میں اجالا ہونے لگتا ہے تمہیں جب گنگناتا ہوں تو راتیں بھیگ جاتی ہیں زمیں کی گود...
  5. کاشفی

    ہم اُردو بولیں گے

    ہم اُردو بولیں گے
  6. م

    آن لائن اُردو ٹائپنگ ٹییوٹر

    پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجہان کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ ہمارا پڑھا لکھا طبقہ اُردو میں پڑھنا لکھنا شروع کرے۔ رومن اُردو میں ہر دوسرے انسان کے سپیلنگ مختفلف ہیں۔ اس سلسلے میں میری ایک چھوٹی سے کاؤش۔ اُردو ٹائپنگ ٹیوٹر یہاں پر آپ باآسانی ۵ مرحلوں میں آپ اُردو...
  7. کاشفی

    ہم اُردو بولیں گے

    ہم اُردو بولیں گے
  8. کاشفی

    عدم ہنس ہنس کے جام جام کو چھلکا کے پی گیا - عبدالحمید عدم

    غزل (عبدالحمید عدم) ہنس ہنس کے جام جام کو چھلکا کے پی گیا وہ خود پلا رہے تھے میں لہرا کے پی گیا توبہ کے ٹوٹنے کا بھی کچھ کچھ ملال تھا تھم تھم کے سوچ سوچ کے شرما کے پی گیا ساغر بدست بیٹھی رہی میری آرزو ساقی شفق سے جام کو ٹکرا کے پی گیا وہ دشمنوں کے طنز کو ٹھکرا کے پی گئے میں دوستوں کے...
  9. کاشفی

    فنا نظامی کانپوری تو پھول کی مانند نہ شبنم کی طرح آ - فنا نظامی کانپوری

    غزل (فنا نظامی کانپوری) تو پھول کی مانند نہ شبنم کی طرح آ اب کے کسی بے نام سے موسم کی طرح آ ہر مرتبہ آتا ہے مہِ نو کی طرح تو اس بار ذرا میری شبِ غم کی طرح آ حل کرنے ہیں مجھ کو کئی پیچیدہ مسائل اے جانِ وفا گیسوئے پُر خم کی طرح آ زخموں کو گوارا نہیں یک رنگیِ حالات نِشتر کی طرح آ کبھی...
  10. کاشفی

    یہ کس فضا میں نامِ خدا جا رہا ہوں میں - مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی

    غزل (مُنشی بشیشور پرشاد منوّر لکھنوی) یہ کس فضا میں نامِ خدا جا رہا ہوں میں مانندِ جبرئیل اُڑا جا رہا ہوں میں منزل مری کہاں ہے، مجھے کچھ خبر نہیں دریا ہوں اپنی رَو میں بہا جا رہا ہوں میں پردے سے لاؤں کیا تمہیں باہر نکال کر اپنی نظر سے آپ چھپا جا رہا ہوں میں نو واردانِ محفلِ ہستی، خوش آمدید...
  11. کاشفی

    رواںؔ کس کو خبر عنوان آغاز جہاں کیا تھا - جگت موہن لال رواںؔ

    غزل (جگت موہن لال رواںؔ) رواںؔ کس کو خبر عنوان آغاز ِجہاں کیا تھا زمیں کا کیا تھا نقشہ اور رنگِ آسماں کیا تھا یہی ہستی اسی ہستی کے کچھ ٹوٹے ہوئے رشتے وگرنہ ایسا پردہ میرے اُن کے درمیاں کیا تھا ترا بخشا ہوا دل اور دل کی یہ ہوسکاری مرا اس میں قصور اے دسگیر عاصیاں کیا تھا اگر کچھ روز زندہ رہ کے...
  12. کاشفی

    ساغر صدیقی جب سے دیکھا پَری جمالوں کو - ساغر صدیقی

    غزل (ساغر صدیقی) جب سے دیکھا پَری جمالوں کو مَوت سی آ گئی خیالوں کو دیکھ تشنہ لبی کی بات نہ کر آگ لگ جائے گی پیالوں کو پھر اُفق سے کِسی نے دیکھا ہے مُسکرا کر خراب حالوں کو فیض پہنچا ہے بارہا ساقی تیرے مستوں سے اِن شوالوں کو دونوں عالم پہ سرفرازی کا ناز ہے تیرے پائمالوں کو اس اندھیروں کے عہد...
  13. کاشفی

    چاند آہیں بھرے گا، پھول دل تھام لیں گے

    چاند آہیں بھرے گا، پھول دل تھام لیں گے حُسن کی بات چلی تو، سب تیرا نام لیں گے
  14. کاشفی

    بکھرا کے زلفیں چمن میں نہ جانا

    بکھرا کے زلفیں چمن میں نہ جانا
  15. کاشفی

    سیّاں چھوڑ دے بیّاں، موری پتلی کلیّاں مُڑ جائے گی

    سیّاں چھوڑ دے بیّاں موری پتلی کلیّاں مُڑ جائے گی
  16. محمود اقبال

    اُردو پروگرامنگ

    السلام علیکم، ایک عرصہ بعد میں اُردو محفل پر واپس آیا ہوں، اور یہاں کا ما حول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ مجھے اتنی گاڑھی اُردو پڑھنے میں بھی بہت مشکل ہو رہی ہے مگر کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھی اُردو لکھ سکوں۔ انگریزی الفاظ کے استعمال پر معذرت۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس فورم پر کیا کُچھ ہو رہا ہے، کس نے...
  17. کاشفی

    مزاحیہ شاعری - پاپولر میرٹھی

    مزاحیہ شاعری (پاپولر میرٹھی)
  18. کاشفی

    مُلا جی کی بیوی کا جواب

    مُلا جی کی بیوی کا جواب
  19. کاشفی

    اُردو ہے میرا نام - اقبال اشہر

    اُردو ہے میرا نام (اقبال اشہر)
  20. کاشفی

    میں سمجھا تھا محبت پھر محبت ہے مزا دے گی - فاضل کاشمیری

    غزل (فاضل کاشمیری) میں سمجھا تھا محبت پھر محبت ہے مزا دے گی یہ کیا معلوم تھا ظالم شبِ فُرقَت رُلا دے گی وہ گھڑیاں گِن رہا ہے موت کی اے واے ناکامی جو کہتا تھا محبت زندگی میری بنا دے گی غلط ہے یہ وہ آئیں گے، نہ آئے ہیں، نہ آئیں گے بتا اے شامِ غَم کب مجھ کو پیغامِ قضا دے گی مجھے بَس دیکھ لو...
Top