امام حسین علیہ السلام

  1. سیما علی

    مبارکباد 3 شعبان ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام تمام اہلِ اسلام کوبہت بہت مبارک ہو♥️🌹❤️🌹❤️

    3 شعبان ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام تمام اہلِ اسلام کوبہت بہت مبارک ہو♥️🌹❤️🌹❤️ اے جوشؔ خوش ہو تیرا کہا ہوگیا امر🌺 ‏ہر قوم کہہ رہی ہے ہمارا حسینؑ ہے🌸 ‏ڈاکٹر ریحان اعظمی❤ حُسینؑ مِنی وَاَنا مِن الحُسَین ‏(فرمانِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
  2. م

    میرے حسین تجھے سلام نعت خواں حافظ احمد رضا عطاری

    میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام السلام یا حسین السلام یا حسین السلام یا حسین کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام السلام یا حسین السلام یا حسین جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا جس کو بیٹھے...
  3. فاخر رضا

    اصلاحِ سخن: وہ آخری لمحے

    اصلاح کی غرض سے پیش کررہا ہوں محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے کمال مہربانی سے اصلاح کی ہے مگر اب حکم ہے کہ اساتذہ سے مزید رہنمائی لی جائے اگر غلط لڑی میں لگ جائے تو صحیح لڑی میں پھیر دیجیے گا الف عین نظر فرمائیے گا
  4. وجاہت حسین

    سیدنا امام حسین علیہ السلام و کربلا سے متعلق چند اشعار

    حاصلِ کربلا اے طالبِ حق، گر تو سمجھ لے اک رازِ حق سے،کرتا ہوں آگاہ اس رازِ حق سے وحشت زدہ ہیں جاگیر دار و تاج و شہنشاہ پیغامِ شبیرؑ، ماتم نہ زنجیر پیغامِ حیدرؑ ،گدی نہ درگاہ صفین و کربل کا ہے یہ حاصل الملک للہ ، الارض لله قوم و بادشاہت ذات تری، زباں تری، رنگ ترا، وطن ترا، قوم کی اصل یہ ہیں...
  5. فاخر رضا

    ولادت امام حسین علیہ السلام مبارک ہو

    دہر میں بن کے وہ آیات جلی آئے ہیں گلشن زہرا میں با مثل کلی آئے ہیں لو آج ہوگئی تکمیل پنجتن ضیغم جہاں میں آج حسین ابن علی آئے ہیں تین شعبان امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت تمام عالم انسانیت کو مبارک ہو
  6. ا

    مصداق حرفِ آیہ ء تطہیر ہیں حسین - شہزاد مجددی

    مصداق حرفِ آیہ ء تطہیر ہیں حسین مرآۃ لا الہ کی تنویر ہیں حسین آئنیہ استعانت صبر و صلوٰۃ کا آیات بینات کی تفسیر ہیں حسین مظہر ہیں سر آیہ ء ذبحِ عظیم کا اک لازوال خواب کی تعبیر ہیں حسین سیرت میں خُلق سرورِ کونین کی شبیہ صورت میں بھی حضور کی تصویر ہیں حسین ریحان و رَوحِ گلشن سلطان دو جہاں...
  7. ا

    آنکھوں میں نور دل کا اُجالا حسین ہیں - عزیز الدین خاکی

    آنکھوں میں نور دل کا اُجالا حسین ہیں سرکارِ دوجہاں کا حوالہ حسین ہیں قربان راہِ حق میں بہتر کو کر دیا یوں جان دی کہ آج بھی زندہ حسین ہیں تسکینِ قلب مولیٰ علی ان کی ذات ہے نورِ نگاہِ فاطمہ زہرا حسین ہیں صرف ایک حر کی ذات سے ثابت یہ ہوگیا گرتے ہووں کو جس نے سنبھالا حسین ہیں صد ہا سلام تم پہ...
  8. عبدالقدیر 786

    محرم الحرام کے دن کی بڑی فضیلت ہے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ ساڑھے آٹھ بجے لائیو ہونگا اِس لنک پر صبح

  9. فاخر رضا

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    آنکھوں کے ساحلوں پہ ہے اشکوں کا اک ہجوم شاید غم حسین (ع) کا موسم قریب ہے
  10. فاخر رضا

    مرثیہ نسیم امروہوی : مسند نشین بزم طہارت ہیں فاطمہ

    نسیم امروہوی نے یہ مرثیہ ۱۹۳۷ میں لکھا تھا اور یہ ان کی مرثیے کی کتاب میں موجود ہے۔ انٹرنیت پر یہ مرثیہ عکس کی شکل میں پی ڈی ایف فائل میں موجود ہے۔ میں یہاں اس کو انپیچ میں ٹائپ کرکے شامل کررہاہوں۔ ہوسکتا ہے ایک دفعہ میں نہ ہوسکے لیکن آہستہ آہستہ کردوں گا۔ مجھے ذاتی طور پر یہ مرثیہ بہت پسند...
  11. حسن محمود جماعتی

    رضائے رب العلا کو دیکھا حسین لکھا

    رضائے رب العلا کو دیکھا حسین لکھا سوار شانئہ شہ کو دیکھا حسین لکھا صحیفئہ کربلا کو دیکھا حسین لکھا سناں پہ حق کی صدا کو دیکھا حسین لکھا سوال دیں کے معیں سے پوچھا تو وہ بولے کہ دین میں دیں پناہ کو دیکھا حسین لکھا حسن محمود جماعتی
  12. حسن محمود جماعتی

    حفیظ تائب شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہوں

    شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہو شایانِ ذوالفقار پہ لاکھوں سلام ہو جِس دوش پر نجاتِ دو عالم کا بار ہے اُس دوش کے سوار پہ لاکھوں سلام ہو گُلہائے دیں کو رنگ ملا جس کے خون سے اُس نازشِ بہار پہ لاکھوں سلام ہو شامل رہا جو سبطِ پیمبر کی فوج میں ہر اُس وفا شعار پہ لاکھوں سلام ہو بیمار پر سلام ،...
  13. کاشفی

    مناقب و مدحت اہلِ بیت

    جب خدا کو پکارا علی آگئے (پروفیسر سبطِ جعفر شہید)
  14. نگار ف

    قرآن اور امام حسين علیہ السلام

    اگر قرآن سيد الکلام ہے (1) تو امام حسين سيد الشہداء ہيں (2) ہم قرآن کے سلسلے ميں پڑھتے ہيں، ''ميزان القسط'' (3) تو امام حسين فرماتے ہيں،''امرت بالقسط'' (4) اگر قرآن پروردگار عالم کا موعظہ ہے،''موعظة من ربکم''(5) تو امام حسين نے روز عاشورا فرمايا ''لا تعجلوا حتيٰ اعظکم بالحق'' (6) (جلدي نہ کرو...
  15. ا

    نصیر الدین نصیر اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی --- نصیر الدین نصیر

    جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے ہر نفس میں انشراحِ صدر کی خوشبو لیے منزلِ حق کی مجسم جستجو سجدے میں ہے کیسا عابد ہے یہ مقتل کے مصلی پر کھڑا کیا نمازی ہے کہ بے خوف ِ عدو سجدے میں ہے اے حسین ابن علی تجھ کو مبارک یہ عروج آج تو اپنے خدا کے...
  16. حسن نظامی

    سروِ گلستانِ رسول - از سید شاکر القادری

    سروِگلستانِ رسول شاکرالقادری جانشین حیدرِ کرار و شاہ مشرقین فخر اسماعیل و جانِ مصطفی یعنی حسین شاہِ ارباب ہمم ، سروِ گلستانِ رسول مصحفِ ناطق، امام العصر، دلبندِ بتول عارف ذات و صفات حق کریم ابن کریم صدر بزم کائنات و بحرِ الطافِ عمیم شمعِ عرفاں، شارعِ دین ہدا، فخر ملل مصلح سوءِ مزاجِ...
  17. ا

    سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

    چرچا ہے جہاں میں تری تسلیم و رضا کا زیبا ہے لقب تجھ کو امام الشہدا کا نازِ بشریت ہے ترا سجدہ ء آخر رخ پھیر دیا جس نے زمانے کی ہوا کا نذرانہء جاں پیش کیا دین کی خاطر تو باب نیا کھول گیا صدق و صفا کا ہر عہد میں خوشبو ہے تری موجِ نفس کی ہر عصر میں جلوہ ہے ترے رنگِ قبا کا حق گوئی و ثابت قدمی...
  18. کاشفی

    جہاں سے نقشِ ظلمت کا مٹانا کس کو آتا ہے - گل بخشالوی

    منقبت (گل بخشالوی) جہاں سے نقشِ ظلمت کا مٹانا کس کو آتا ہے چراغ دین کا دنیا میں جلانا کس کو آتا ہے رضائے رب کی خاظر گھر لُٹانا کس کو آتا ہے قضا کی چھاؤں میں بھی مسکرانا کس کو آتا ہے زمینِ کربلا آواز دے گی یہ قیامت تک خدا کے نام پر قربان جانا کس کو آتا ہے وہ منظر دیکھ کر ماتم...
  19. کاشفی

    زندگي نامہ حضرت امام حسين عليہ السلام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ”لاالہ الااللہ محمد حبیب اللہ علی ولی اللہ وفاطمتہ امتہ اللہ والحسن والحسین صفوتہ اللہ ومن ابغضہم لعنہ اللہ“ خداکے سواکوئی...
Top