نصیر الدین نصیر اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی --- نصیر الدین نصیر

الف نظامی

لائبریرین

جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے
آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے

ہر نفس میں انشراحِ صدر کی خوشبو لیے
منزلِ حق کی مجسم جستجو سجدے میں ہے

کیسا عابد ہے یہ مقتل کے مصلی پر کھڑا
کیا نمازی ہے کہ بے خوف ِ عدو سجدے میں ہے

اے حسین ابن علی تجھ کو مبارک یہ عروج
آج تو اپنے خدا کے روبرو سجدے میں ہے

جانبِ کعبہ جھکا مولودِ کعبہ کا پسر
قبلہ رو ہو کر حسینِ قبلہ رو سجدے میں ہے

ابنِ زہرا اس تیری شانِ عبادت پر سلام
سر پہ قاتل آچکا ہے اور تو سجدے میں ہے

اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی
جیسے خود ذاتِ پیمبر ہو بہ ہو سجدے میں ہے

تھا عمل پیرا جو " كَلَّا لَا تُطِعْهُ " پر وہ آج
بن کے " وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ "کی آرزو سجدے میں ہے

یہ شرف کس کو ملا تیرے علاوہ بعدِ قتل
سر ہے نیزے کی بلندی پر ، لہو سجدے میں ہے

محوِ حیرت ہیں ملائک، دم بخود ہے کائنات
آج مقتل میں علی کا ماہرُو سجدے میں ہے

سر کو سجدے میں کٹا کر کہہ گیا زہرا کا لال
کچھ اگر ہے تو بشر کی آبرو سجدے میں ہے

کون جانے ، کو ن سمجھے ، کون سمجھائے نصیر
عابد و معبود کی جو گفتگو سجدے میں ہے

(سیدنصیر الدین نصیر)​
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
بہت خوب خراج عقیدت
یہ شرف کس کو ملا تیرے علاوہ بعدِ قتل​
سر ہے نیزے کی بلندی پر ، لہو سجدے میں ہے​
سر کو سجدے میں کٹا کر کہہ گیا زہرا کا لال
کچھ اگر ہے تو بشر کی آبرو سجدے میں ہے​
 
سر کو سجدے میں کٹا کر کہہ گیا زہرا کا لال
کچھ اگر ہے تو بشر کی آبرو سجدے میں ہے
واہ واہ لاجواب انتخاب ہے۔
یہ تو نہ کہہ سکے کہ شہ مشرقین ہوں
مولا نے سر جھکا کے کہا میں حسین ہوں۔
 
حسان خان

لائبریرین
تسبیحِ فاطمہ جو ادا کی امام نے​
جاسوس نے خبر یہ کہی آ کے سامنے​
کی سیر گھاٹ گھاٹ کی اِس دم غلام نے​
آبِ رواں بھی بند کیا فوجِ شام نے​
فوجِ خُدا کو نہر سے دوری نصیب ہے​
شہ بولے، کیا مضائقہ کوثر قریب ہے
(میر انیس)​
 
مہ جبین

محفلین
اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی
جیسے خود ذاتِ پیمبر ہو بہ ہو سجدے میں ہے
سبحان اللہ
سیدالشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور تمام شہدائے کربلا پر لاکھوں کروڑوں درودو سلام
جزاک اللہ الف نظامی بھائی
 
الشفاء

لائبریرین
سر کو سجدے میں کٹا کر کہہ گیا زہرا کا لال
کچھ اگر ہے تو بشر کی آبرو سجدے میں ہے
کون جانے ، کو ن سمجھے ، کون سمجھائے نصیر
عابد و معبود کی جو گفتگو سجدے میں ہے
واہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
شاہ صاحب کا بہت پیارا کلام شیئر کرنے کا شکریہ۔۔۔
 
سلمان امین

محفلین
یہ شرف کس کو ملا تیرے علاوہ بعدِ قتل
سر ہے نیزے کی بلندی پر ، لہو سجدے میں ہے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
 
مطلع شامل نہیں فرمایا؟ نیز فیضِ نسبت (مجموعہِ منقبت از نصیر الدین نصیر میں یہ اشعار بھی ہیں)

جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے
آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے

بانیازِ بندگی اللہ کا اِک عبدِ خاص
حسبِ حُکمِ فاعْبُدُوہُ وَاسْجُدُو سجدے میں ہے

محوِ حیرت ہیں ملائک، دَم بخود ہے کائنات
آج مقتل میں علی کا ماہرو سجدے میں ہے

یہ شعر فیضِ نسبت کا جو ایڈیشن میرے پاس ہے، اس میں نہیں ہے،

جانبِ کعبہ جھکا مولودِ کعبہ کا پسر
قبلہ رو ہو کر حسینِ قبلہ رو سجدے میں ہے
 
میں نے مقطع پہ تضمین کی کوشش کی ہے، پیش ِ خدمت ہے،

کس سے پوچھوں کون ہے جو تجھ کو بتلائے نصیر
کس طرح وہ کیفیت الفاظ میں لائے نصیر
اے اویؔس اب جاننے کوکس جگہ جائے نصیر
کون جانے کون سمجھے، کون سمجھائے نصیر
عابد و معبود کی جو گفتگو سجدے میں ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
مطلع شامل نہیں فرمایا؟ نیز فیضِ نسبت (مجموعہِ منقبت از نصیر الدین نصیر میں یہ اشعار بھی ہیں)

جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے
آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے

بانیازِ بندگی اللہ کا اِک عبدِ خاص
حسبِ حُکمِ فاعْبُدُوہُ وَاسْجُدُو سجدے میں ہے

محوِ حیرت ہیں ملائک، دَم بخود ہے کائنات
آج مقتل میں علی کا ماہرو سجدے میں ہے

یہ شعر فیضِ نسبت کا جو ایڈیشن میرے پاس ہے، اس میں نہیں ہے،

جانبِ کعبہ جھکا مولودِ کعبہ کا پسر
قبلہ رو ہو کر حسینِ قبلہ رو سجدے میں ہے
بہت شکریہ ابو المیزاب اویس
یوٹیوب پرموجودایک ویڈیو سے سن کریہ کلام یہاں لکھا تھا۔ مزید اشعار فراہم کرنے کا بہت شکریہ!
 
الف نظامی

لائبریرین
میں نے مقطع پہ تضمین کی کوشش کی ہے، پیش ِ خدمت ہے،

کس سے پوچھوں کون ہے جو تجھ کو بتلائے نصیر
کس طرح وہ کیفیت الفاظ میں لائے نصیر
اے اویؔس اب جاننے کوکس جگہ جائے نصیر
کون جانے کون سمجھے، کون سمجھائے نصیر
عابد و معبود کی جو گفتگو سجدے میں ہے
واہ بہت خوب!!!
کس طرح وہ کیفیت الفاظ میں لائے نصیر
 
Top