تیری طرح کوئی بھی، غمگسار ہو نہیں سکا
بچھڑ کے تجھ سے پھر ، کسی سے پیار ہو نہیں سکا
جو خونِ دل کے رنگ میں ، ٹپک پڑے تھے آنکھ سے
ان آنسوؤں کا مجھ سے ، کاروبار ہو نہیں سکا
وہی تھا وہ , وہی تھا میں , شکستِ دل کے بعد بھی
وہ مجھ سے اور میں اس سے ، شرمسار ہو نہیں سکا
سپاٹ خال و خد...
ابھی آگ پوری جلی نہیں , ابھی شعلے اونچے اٹھے نہیں
سو کہاں کا ہوں میں غزل سرا، مرے خال و خد بھی بنے نہیں
ابھی سینہ زور نہیں ہوا میرے دل کے غم کا معاملہ
کوئی گہرا درد نہیں ملا ، ابھی ایسے چرکے لگے نہیں
اس سیل نور کی نسبتوں سے میرے دریچے دل میں آ
میرے طاقچوں میں ہے روشنی، ابھی یہ...
کوئی بھی قوم جب اس مقام پر پہنچتی ہے تو ہر فرد کا اس میں انفرادی حصہ ہوتا ہے ۔ سیاستداں یا کوئی اور کرپٹ اس منظر میں ثانوی حیثیت رکھتا ہے ۔ میری قوم کے ہر شخص کی انفرادی حیثیت کا تعین کردیجیئے ، جواب مل جائے گا ۔
حجابِ فتنہ پرور ، اب اٹھا لیتی تو اچھا تھا
خود اپنے حسن کو ، پردہ بنا لیتی تو اچھا تھا
تیری نیچی نظر ، خود تیری عصمت کی محافظ ہے
تُو اس نشتر کی ، تیزی آزما لیتی تو اچھا تھا
ترے ماتھے کا ٹیکہ ، مرد کی قسمت کا تارا ہے
اگر تُو سازِ بیداری ، اٹھا لیتی تو اچھا تھا
تیرے ماتھے پہ یہ...
ظفر ۔۔۔۔رنگون میں آخری ایام ۔۔۔۔ اب پڑھیں مقطع کو اور دیکھیں کہ کیا بات صادق ہوتی ہے ۔ :(
روز معمورہء دنیا میں خرابی ہے ظفر
ایسی بستی کو تو ویرانہ بنایا ہوتا