نتائج تلاش

  1. ظفری

    ڈوبتے ہوئے دل کو تنکے کا سہارا بھی نہیں

    ڈوبتے ہوئے دل کو ، تنکے کا سہارا بھی نہیں کن اشاروں پر جیئوں ، کوئی اشارہ بھی نہیں میرا جیون ، کیا جیون ، اک لاش ہے چلتی پھرتی درد مجھے جو ملا ، اس درد کا چارہ بھی نہیں موت نے مجھ کو ٹھکرایا ، لگایا بھی نہ گلے سے مجھے کوئی بتا دے جاؤں کہاں ، کوئی ہمارا بھی نہیں
  2. ظفری

    اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم - ارمان

    ایک خاص Clip دوستوں کی نظر ہے ۔ تھوڑی ویڈیو گڑبڑ ہے ۔ اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔
  3. ظفری

    اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم - ارمان

    بہت خوب سرمد بھائی ۔۔۔۔ کیا خوبصورت نغمہ شئیر کیا ہے ۔ حمیرا چنا نے بہت اچھی کوشش کی ہے ۔ مگر مالا نے اس گانے کو جس خوبی سے گایا تھا اس کا جواب نہیں ۔ فرخ بھائی کدھر ہیں ۔۔۔ یہاں آئیے کہ بہت سی یادیں تازہ ہوگئیں ۔ بہت کم عمری میں یہ مووی دیکھی تھی ۔ بس اس کے بعد زیبا میری آئیڈیل بن گئیں ۔...
  4. ظفری

    ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے بانی پاکستان کی تصاویر ہٹادی گئیں

    متلون مزاجی اور ناعاقبت اندیشی کا مظاہرہ ہے ۔ سیاست اور حکومتی انتظام میں ان سب کی عقلی ، اخلاقی اور سیاسی بصیرت کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ اللہ پاکستان پر رحم فرمائے ۔ آمین
  5. ظفری

    کون کس کو مس کررہا ہے (6)

    خرم بھائی ، رضوان اور فاروق سرور بھائی کی آج کل بہت کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ تمام صاحبان اپنی اپنی ذات میں ایک مکمل ادارہ ہیں ۔ جن کی صحبت میں‌ سیکھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں ۔ آج کل یہ سلسلہ موقوف ہے ۔ اللہ تعالی ان اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کرے ۔ آمین
  6. ظفری

    درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 13

    اللّھم صلی علٰی سیدنا محمّدو علٰی آل سیدنامحمّد کما صلیت علٰی سیدنا ابراھیم و علٰی آل سیدناابراھیم انّک حمید مجید۝ اللّھم بارک علٰی سیدنا محمّدو علٰی آل سیدنا محمّد کما بارکت علٰی سیدنا ابراھیم و علٰی آل سیدناابراھیم انّک حمید مجید۝
  7. ظفری

    عورتوں‌کو سمجھنے کے لیئے ایک بہتریں کتاب !

    ساری کتاب پڑھی بہت دلچسپ کتاب تھی ۔ کسی کی ساری زندگی کا بھرپور تجربہ لگتا ہے ۔ ایک ایک صفحہ پڑھ ( دیکھ ) کر عورت کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوسکتی ہے ۔ مردوں کو اس کتاب سے مستفید ہونا چاہیئے ۔ خصوصاً ان مردوں‌کو جو عورت کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں ۔ ;)
  8. ظفری

    مبارکباد م م مغل کو شادی کی دوسری سالگرہ مبارک

    مغل بھائی ۔۔۔ میں نے سارے مراسلے پڑھے تو معلوم ہوا کہ آپ کی شادی کی دوسری سالگرہ ہے ۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارک باد ہو ۔ اللہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو ڈھیروں خوشیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  9. ظفری

    یونہی وابستگی نہیں ہوتی

    یونہی وابستگی نہیں ہوتی دور سے دوستی نہیں ہوتی جب دلوں میں غبار ہوتا ہے ڈھنگ سے بات بھی نہیں ہوتی چاند کا حسن بھی زمین سے ہے چاند پر چاندنی نہیں ہوتی جو نہ گزرے ، پَری وشوں میں کبھی کام کی زندگی نہیں ہوتی دن کے بھولے کو رات ڈستی ہے شام کو واپسی نہیں ہوتی (ق) آدمی کیوں ہے...
  10. ظفری

    شہزاد احمد جو شجر سوکھ گیا ہے وہ ہرا کیسے ہو - شہزاد احمد

    ایک مشہورِ زمانہ غزل ۔۔۔۔ جو شجر سوکھ گیا ہے وہ ہرا کیسے ہو میں پیمبر تو نہیں میرا کہا کیسے ہو دل کے ہر ذرے پہ ہے نقش محبت اس کی نور آنکھوں کا ہے آنکھوں سے جدا کیسے ہو جس کو جانا ہی نہیں اس کو خدا کیوں مانیں اور جسے جان چکے ہیں وہ خدا کیسے ہو عمر ساری تو اندھیرے میں نہیں کٹ سکتی...
  11. ظفری

    کبھی ان سے کبھی خود سے بھی غافل ہو گیا ہوں میں

    کبھی ان سے کبھی خود سے بھی غافل ہو گیا ہوں میں دیارِ بیخودی میں اب تیرے قابل ہو گیا ہوں میں سرِ محفل بہ اندازِ تغافل دیکھنے والے تیری بے اعتنائی کا بھی قائل ہو گیا ہوں میں بگولوں کی طرح اڑتا پھرا ہوں شوقِ منزل میں مگر منزل پہ آ کے خاکِ منزل ہو گیا ہوں میں میری ساحل نشینی انتظارِ سیلِ...
  12. ظفری

    یہ سوچ کر کہ تیری جبیں پر بل نہ پڑے

    میں‌ نے فراز اور دیگر مشہور شاعروں کو بہت بعد میں پڑھا ۔ مگر جس کو سب سے پہلے پڑھا اور ان جیسا بننے کی کوشش بھی کی ( جو کہ ایک ناکام کوشش تھی ) وہ شہزاد احمد تھے ۔ سب سے پہلے ان کی شاعری پڑھ کر ہی مجھے شاعری کا شوق چرایا ۔ بعد میں رہی کسر ، عشق نے پوری کردی ۔ شہزاد احمد کی ایک غزل یادوں کے...
  13. ظفری

    حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے

    جانے کیوں یہ غزل محترم وارث بھائی اور محترم مغل بھائی کے نام یہاں پیش کرنے کا جی کرتا ہے ۔ امید ہے انہیں بھی یہ غزل پسند آئے گی ۔ حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے وہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے یوں تو ہر چیز سلامت ہے میری دنیا میں ایک تعلق ہے جو ٹوٹا ہوا لگتا ہے میں نے...
  14. ظفری

    رات پھیلی ہے ترے سرمئی آنچل کی طرح

    تمام احباب کا شکریہ کہ انہوں نے میری اس شئیرنگ کا پسند کیا ۔
  15. ظفری

    فلسفے عشق میں پیش آئے سوالوں کی طرح

    یہ غزل میری یادوں کی دریچوں سے ایک بازگشت سی تھی ۔ مجھے علم نہیں‌ تھا کہ یہ غزل رفیع صاحب نے بھی گائی ہے ۔ شکریہ فرخ بھائی کا کہ انہوں‌ نے یہ کلپ یہاں شئیر کیا ۔ مگر مجھے حیرت ہے کہ میں‌ نے دو دہائیوں کے بعد بھی صرف حافظے کی بنیاد پر یہ غزل صحیح پیرائے میں یہاں پوسٹ کردی ۔ شکریہ سب پسند کرنے...
  16. ظفری

    کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

    السلام علیکم
  17. ظفری

    کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

    الحمداللہ سرمد بھائی ۔۔۔۔۔ لگتا ہے فجر کی نماز کے لیئے نکل گئے ۔
  18. ظفری

    برج اور شخصیت‏

    محترمہ ۔۔۔ آپ کے اسٹار کا عنصر ( Element ) پانی ہے ۔ اور پانی میں کبھی بھی Stability نہیں رہتی ۔ لہذا حوت والے زندگی کے ہر معاملے میں ڈانو ڈول رہتے ہیں‌ ۔ ;)
  19. ظفری

    کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

    السلام علیکم کیا حال احوال ہیں ؟
  20. ظفری

    پیپلزپارٹی یوکے کا عظیم سیاہ ستدان

    یہ سوچ بہت ہی عامیانہ قسم کی ہے ۔ جو بات میں نے کہی ہے ۔ وہ آپ کی منفی رحجان سے بہت مخلتف ہے ۔ سب سے پہلے قوم میں یہ احساس اجاگر ہونا چاہیئے کہ تعلیم بہت ضروری ہے ۔ جس کے ذریعے شعوری ، عقلی اور اخلاقی تربیت ممکن ہوسکے ۔ ( اگر ایسا ہوگا تو انسان تعلیم سے پیدا ہونے صلاحیتوں کے بل بوتے روزگار کے...
Top