1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

یونہی وابستگی نہیں ہوتی

ظفری نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 27, 2009

  1. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,551
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question

    یونہی وابستگی نہیں ہوتی
    دور سے دوستی نہیں ہوتی

    جب دلوں میں غبار ہوتا ہے
    ڈھنگ سے بات بھی نہیں ہوتی

    چاند کا حسن بھی زمین سے ہے
    چاند پر چاندنی نہیں ہوتی

    جو نہ گزرے ، پَری وشوں میں کبھی
    کام کی زندگی نہیں ہوتی

    دن کے بھولے کو رات ڈستی ہے
    شام کو واپسی نہیں ہوتی

    (ق)
    آدمی کیوں ہے وحشتوں کا شکار
    کیوں جنوں میں کمی نہیں ہوتی

    اک مرض کے ہزار ہیں نباض
    پھر بھی تشخیص ہی نہیں ہوتی

    ( اسرار ناروی )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    بہت خوب جناب ظفری صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    واہ واہ ابنِ صفی کی کیا بات ۔۔۔۔ بہت شکریہ پوسٹ کرنے کا۔۔۔ دل خوش ہوا اپنے پسندیدہ مصنف کی غزل پڑھ کر۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,159
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ واہ لاجواب، انتہائی خوبصورت غزل ہے، شکریہ ظفری بھائی شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ

    خوبصورت غزل ہے۔
     
  6. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ واہ۔ کیا ندرتِ خیال ہے۔ شراکت کا شکریہ جناب۔
     

اس صفحے کی تشہیر