بہت شکریہ بابا جانی ، آپ کا مشورہ میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔
شکریہ زھرا بہن جیتی رہو۔شادوکامران رہو
بہت شکریہ زیف بھائی ۔ ’’زمین ‘‘ سے یہ تاثر ابھرا کہ پہلے کہیں اس ’’زمین ‘‘ میں شعر موجود ہیں ۔سراپا سپاس ہوں۔
یہ تو آپ کے حسنِ کرشمہ ساز کا معاملہ ے حضور، محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔...
بہت شکریہ فرخ بھائی ۔ برابر سے مراد ، دونوں طرح ہی ہے ۔ مسلسل کر تو دوں مگر قافیہ بدل جائے گا (برابر کے معانی لغت کے بقول : مسلسل،ہمیشہ، سدا، ہر و قت ،بار بار، اکثر۔پاس پاس، پہلو بہ پہلو، دوش بدوش۔مثل، طرح، مانند۔ختم، برباد، ضائع۔ہموار، مسطح، سپاٹ، چورس۔’’اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں...
بات واضح ہوچکی ہوگی صدیق صاحب کہ ’” حرامی ‘‘ ۔۔ خالصتاَ اردو ادب ۔۔ کا لفظ ہے ۔۔ٹھیک 30 سال پہلے تک ۔۔(تہذیبی گھرانوں میں آج تک)۔۔ بیٹے کو باپ یہ ۔۔ ’’ بڑا حرامی ہے ‘‘ کا جملہ نہ سننے کو ملے تو ۔۔اسے والد کے ناراض ہونے پر محمول کیا جاتاہے ۔۔ مزید یہ کہ ’’ انشائیہ ‘‘ ایک صنف ِ ادب ہے ۔ اور...
محفل کے رکن : عبدالعزیز راقم صاحب کا پیغام
(جو نیٹ ورک جام کی وجہ سے آج صبح کو موصول ہوا)
مغل بھائی!
’’ میں آپ ہی کی طرح اپنی قوم اور اپنے حکمرانوں سے نالاں اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتا تھا لیکن رہنے دیجے کوئی فائدہ نہیں ،یہ ہمارے ہی منتخب کردہ ہیں مظلوم بھی ہم ہیں اورقصور وار بھی ہم،...
زیف بھائی ۔۔ ماننا پڑے گا آپ کی نباضی کے کمال کی بابت ، یقیناً جیسا کہ اوپر فاتح بھائی کے مراسلے میں عرض گزار ہوچکا ہوں داخلی و وارداتی غزل ہے ، ہاں یہ اور بات کہ میرے علم میں نہیں ’’سنگلاخ زمین‘‘ سے آپ کا اشارہ کس طرف ہے(میں منتظر رہوں گا) ۔ اگر ایسا ہے تو میرے لیے سعادت ہے، میرے ذاتی نظریے میں...
بڑی محبت فاتح بھائی ، ۔ دشت زار سمندر بنا رہا ہے والا مصرع آپ کی زیادہ توجہ چاہتاہے ۔ فارسی گوئی کوئی ’’جور جبردستی‘‘ تھوڑی ہی آئی ہے۔ بس رو بنی اور ہوگیا۔اپنی اس غزل کی جو بات مجھے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ اس میں شعوری رو کا عمل دخل نہیں ۔ خالصتاً داخلی واردات ہے ۔رہی بات تقلید کی ۔۔ ہاہا۔۔...
شکریہ محمود احمد غزنوی صاحب۔ محبت ہے آپ کی ، ’’بحور ‘‘ کا تو میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتا،۔ بس ایک رو بنی اور ’’سوارگانِ خیال ‘‘ آتے چلے گئے ۔۔ یہی ’”مضامین‘‘ کی شکل میں ہمارے جدِ امجد غالب کے ہاں آیا کیے تھے۔ محبتوں پر سراپاسپاس ہوں ۔والسلام
غزل
ترا خیال سراسر بنا رہا ہے مجھے
یہ کون خاک سے بڑھ کر بنا رہا ہے مجھے
یہ کس کی یاد کی کِن مِن ہے کیسا موسِم ہے
کہ دشت زارسمندر بنا رہا ہے مجھے
اتر رہے ہیں مسلسل سوارگانِ خیال
ترا فراق پیمبر بنا رہا ہے مجھے
سنوارتا ہے خدو خال اپنی سانسوں سے
یہ کون مجھ سے بھی بہتر بنا رہا ہے مجھے
یہ...
قطعہ ِ تعلق
آپ خدارا ، اب یہ نغمہ بند کرو
جھوٹ ہے اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں
سبز ، سنہرا، لال ، گلابی، نارنجی
کس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ؟
از: عبدالحکیم ناصف
ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ
تیرے دریاؤں میں مانجھیوں کی صدا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
ساحلوں ساحلوں چاہتوں کی فضا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
تیرے جنگل جزیرے مہکتے رہیں ، تیرے مرجان موتی چمکتے رہیں
تیرے سبزے کی چادر پہ بادِ صبا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
کوئی سچل ہو یا...
آج کے دن میرا برقی مکتوب اردو محفل کے دیگر دوستوں کے نام:
’’ جشنِ آزادی یا محض تقسیم ہند ؟؟؟ ‘‘
’’ ٹکڑیوں میں بٹی قوم، بے حسی میں ڈوبے دانش وروں،تک بند شاعروں (جو نیرو کی بنسری کی طرح محض لفظوں کی جگالی کرتے ہیں)،بکاؤ لکھاریوں،عیاشی کرتی اشرافیہ (جسے بد معاشیہ کہنا حق ہے)،سیلاب پر ہنستے اور...