جانے کیوں یہ لڑی یاد آگئی اور میں چلا آیا۔ غیر حاضری کی بہت سی وجوہات تھیں۔ کچھ باقی ہیں کچھ تحلیل ہوگئیں ہیں۔ بہت سے دوست اور بزرگوں سے شرمندہ بھی ہوں ۔ بعض اوقات ستارے اس طرح گردش میں آتے ہیں کہ کوئی جائے مفر نہیں ہوتی۔ بہت سے وعدے ہوجاتے ہیں جو مکمل نہیں ہوپاتے ۔ بعض اوقات خفت اور شرمندگی...
سنا ہے
لوگ کہتے ہیں
کہ !!
میں مٍحفل میں آیا ہوں
اگر محفل میں آیاہوں
تو یہ چاروں طر ف بے نام سی
تنہائیاں کیوں ہیں ؟
بہت ممکن ہے میں عجلت میں ہوں
اور بزم کو تنہائی پر محمول کر بیٹھوں !!
سنا ہے لوگ کہتے ہیں
کہ میں !!!
ممکن ہے کہ ایسا ہو۔ مگر ان دنوں حسین مجروح کراچی میں نہیں وہ ہوتے ہیں تو راشد پر گفتگو دیدنی و شنیدنی ہوتی ہے ۔
میں کوشش کر رہا ہوں کہ راشد کو بالاستیعاب پڑھ سکوں ۔ بس اسی کوشش میں یہاں آگیا تھا۔ :)
بہت شکریہ خاور صاحب۔ آپ کی وساطت سےمحسن صاحب مرحوم کی زندگی کے کئی گوشے ہم پر عیاں ہوئے ۔ محسن صاحب کے شاگرد عزیز عظیم راہی (امین سفونا) کے لیے یہ مضمون آپ کے شکریہ کے ساتھ پرنٹ لے لیا ہے ۔ انشا اللہ آج ہی پہنچا دوں گا۔ والسلام