1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ - از : لیاقت علی عاصم

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 14, 2010

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ

    تیرے دریاؤں میں مانجھیوں کی صدا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
    ساحلوں ساحلوں چاہتوں کی فضا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    تیرے جنگل جزیرے مہکتے رہیں ، تیرے مرجان موتی چمکتے رہیں
    تیرے سبزے کی چادر پہ بادِ صبا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    کوئی سچل ہو یا کوئی خوشحال ہو ، تیری مٹی پہ مستوں کا دھمّال ہو
    آستانِ محبت پہ روحِ وفا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    جنگ ہو ،امن ہو ، یا کوئی دَور ہو، سرحدوں کا تری رنگ ہی اور ہو
    طبل کی دھن پہ بھی فاختہ کی نوا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    تیرے صحراؤں میں تشنہ کامی نہ ہو ، کاروانوں میں وحشت خرامی نہ ہو
    ساربانوں کے نغموں کو سن کر گھٹا،رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    یادآتی رہے بچھڑے محبوب کی ، اک ملاقات کے منظرِ خوب کی
    تیرے کہسار پربادلوں کی ردا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    میں ترا شاعرِ خوش گماں خوش نظر جوبھی لکھوں ترے حسن کو دیکھ کر
    میرے ہاتھوں کے سائے میں فکرِ رسا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں

    شاعر ، مدیر اردو لغت بورڈ، ریسرچ اسکالر: لیاقت علی عاصم
    (آج پی ٹی وی ہوم پر یہ پروگرام نشر ہوا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تیرے صحراؤں میں تشنہ کامی نہ ہو ، کاروانوں میں وحشت خرامی نہ ہو
    ساربانوں کے نغموں کو سن کر گھٹا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
     
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ یہ پروگرام کچھ دیر میں دوبار ہ نشر ہوگا۔
     
  4. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جنگ ہو ،امن ہو ، یا کوئی دَور ہو، سرحدوں کا تری رنگ ہی اور ہو
    طبل کی دھن پہ بھی فاختہ کی نوا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت عمدہ ۔ شکریہ ۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ انتخاب ہے ۔۔شکریہ بیحد جناب محترم
     
  6. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ کاشفی اور طالوت صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر