نتائج تلاش

  1. حسان خان

    چیچنستان کی روزمرہ زندگی پر ایک نظر

    عکاس: دیانا مارکوسیان منبعِ تصاویر (چیچنیا کے لیے فارسی میں اور ترک زبانوں میں چیچنستان رائج ہے۔ اس لیے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اردو میں بھی چیچنستان استعمال کیا جانا چاہیے۔) چیچن نوجوان دارالحکومت گروزنی کے ایک اسنوکر کلب میں حقہ پی رہے ہیں۔ اس اسلامی ریاست میں اب حقے پر پابندی لگائی جا چکی...
  2. حسان خان

    چیچنستان کا دارالحکومت گروزنی: ایامِ جنگ کے دوران اور اب

    عکاس دیانا مارکوسیان چیچن دارالحکومت گروزنی میں اس تبدیل شدہ شہر کی تبدیلیوں کی عکس بندی کرنے گئی تھیں۔ ان تصاویر کی مدد سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے شہر کی سڑکیں اور عمارتیں ۱۹۹۴-۱۹۹۶ کی پہلی چیچن روسی جنگ کے دوران تباہی کا شکار ہوئیں تھیں اور اب شہر کی کثیر پیمانے پر نوسازی کے بعد وہی سڑکیں...
  3. حسان خان

    ترکمنستان کے صوبے 'مرو' کے بلوچ

    ('مرو' افغانستان اور ایران کی سرحد پر واقع علاقے کا نام ہے جو تاریخی خراسانِ بزرگ کا جز مانا جاتا تھا۔ اس علاقے کی تاریخی حیثیت مسلّم ہے اور قرونِ وسطیٰ کی کئی اہم شخصیات نے اسی علاقے میں اپنی آنکھیں کھولی اور بند کی ہیں۔ اس صوبے کے مرکز کا نام بھی 'مرو' ہی ہے جسے یونیسکو نے اپنی تاریخی حیثیت کی...
  4. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    ۱) أستیْقِظُ کلَّ یومٍ في الساعة السابعة صباحاً. ۲) أستحِمُّ صباحَ کلِّ یومٍ. 'کُل' جملۂ اول میں منصوب اور جملۂ ثانی میں مجرور کیوں ہے؟
  5. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    فرہنگ یہ لفظ معاصر اردو میں عام طور پر محض 'قاموس و لغت' کے معنی میں مستعمل ہے۔ لیکن فارسی میں یہ لفظ 'لغت' کے علاوہ 'ثقافت' کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال دیکھیے: "می‌خواهم با فرهنگِ تاجیکان آشنا شوم." ترجمہ: میں تاجکوں کی ثقافت سے آشنا ہونا چاہتا ہوں۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) از درگهت ای رسولِ یثرب مسکن معذورم اگر به یادم آمد رفتن نگذاشت مروت که ز گَردِ حرمت عطری نرسانم به گریبانِ وطن (ناظم هروی) اے مدینے میں مقیم رسول! اگر مجھے آپ کی درگاہ سے جانے کی یاد آ گئی تو میں معذور ہوں۔۔۔ کیونکہ میری مروت نے گورا نہیں کیا کہ میں آپ کے حرم کی خاک سے ذرا سا عطر اپنے...
  7. حسان خان

    عبدالرحمٰن جامی کی شناخت میں دارا شکوہ کی 'سفینۃ الاولیاء' کا مقام

    ادبیاتِ فارسی کے بے نظیر چہروں میں سے ایک عبدالرحمٰن جامی ہیں جنہوں نے گراں مایہ ادبی و عرفانی تصنیفات کی تخلیق سے شہرت پیدا کی ہے۔ اس حکیمِ فرزانہ، عارف و شاعرِ بے نظیر اور معلمِ اخلاق کی شناخت میں متبحر عالم، نکتہ سنج دانشمند اور صاحبِ مکتب متن شناس اعلا خان افصح زاد کا حصہ قابلِ قدر ہے۔...
  8. حسان خان

    تاشقند میں مولانا جامی کا چھ سو سالہ جشن

    ۲۶ نومبر کو دوشنبہ میں واقع دانشگاہِ ملیِ تاجکستان میں مولانا جامی کے چھ سو سالہ جشن کی مناسبت سے جو محفل منعقد ہوئی تھی، اُس میں پاکستانی سفارت کے نمائندے نے بھی شرکت کی تھی۔ ماخذ
  9. حسان خان

    تاشقند میں مولانا جامی کا چھ سو سالہ جشن

    مولانا جامی نے 'اربعین' کے نام سے ایک رسالہ لکھا تھا جس میں چالیس احادیثِ نبوی کا منظوم ترجمہ کیا گیا تھا۔ یہ قطعہ اُسی رسالے سے مقتبس ہے۔ آپ نے اس کا بہت عمدہ اردو ترجمہ کیا ہے۔
  10. حسان خان

    تاشقند میں مولانا جامی کا چھ سو سالہ جشن

    ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ۲۸ نومبر ۲۰۱۴ء کو مشرق زمین کے معروف و خوش کلام شاعر و مصنف مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کے چھ سو سالہ جشن کی مناسبت سے ایک ادبی و ثقافتی محفل منعقد ہوئی۔ جمہوریۂ ازبکستان کے بین الاقوامی ثقافتی مرکز کے اساسی ایوان میں برپا ہونے والی اس محفل میں اہلِ علم و...
  11. حسان خان

    "جامی خراسان اور ماوراءالنہر کے درمیان حلقۂ وصل تھے"

    تاجکستان میں واقع جمہوریۂ اسلامیِ افغانستان کے سفارت خانے میں عبدالرحمٰن جامی کے چھ سو سالہ جشن کی مناسبت سے ایک محفل منعقد ہوئی جس میں ادیبوں، نقادوں، روزنامہ نگاروں اور ملکی دارالحکومت دوشنبہ میں مقیم افغانستان، تاجکستان اور ایران کے دانشوروں نے شرکت کی۔ آغاز میں قاری مرزائی نے کلامِ مجید سے...
  12. حسان خان

    اردو ویکیپیڈیا - تازہ مضامین

    ابھی بابا فغانی شیرازی پر لکھا مضمون اردو ویکی پیڈیا پر شامل کیا ہے: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7_%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86%DB%8C_%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B2%DB%8C اس کے علاوہ میں گذشتہ ایام میں یہ مضامین اردو ویکی پیڈیا پر محفوظ کر چکا ہوں: منیر لاہوری ادیب پشاوری...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر شب کواکب کم کنند از روزیِ ما پاره‌ای هر روز گردد تنگ‌تر سوراخِ این غربال‌ها (صائب تبریزی) ہر رات ستارے ہماری روزی میں سے کچھ حصہ کم کر دیتے ہیں؛ ہر روز ان چھلنیوں کے سوراخ مزید تنگ ہو جاتے ہیں۔ شاعر نے آسمان کو چھلنی اور ستاروں کو اُس چھلنی کے سوراخوں سے تشبیہ دی ہے۔ عشقت گرفت کِشوَرِ دل عقل...
  14. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    دریا ایرانی فارسی میں دریا سمندر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اردو والے دریا کو ایران میں رُود یا رُودخانہ کہا جاتا ہے۔ مثلاً بحیرۂ عرب اور دریائے سندھ کے لیے ایران میں بالترتیب دریای عرب اور رودِ سند رائج ہیں۔ دوسری طرف، افغانستان اور ماوراءالنہر کے فارسی لہجوں میں اردو والے دریا کو دریا ہی...
  15. حسان خان

    جامی اور حافظ میں مماثلتیں - محمد علی عجمی

    مولانا عبدالرحمٰن جامی! یہ نام ہمیشہ ہماری آنکھوں کے سامنے ایک ایسے مرد کو لاتا ہے جو ہمیشہ زہد کی حالت میں رہنے والا عارف، اور مسلسل سجدے کرتے رہنے والا شیخ ہو۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ جس وقت اُن کے آثار کا بہ دقتِ تمام مطالعہ کیا جائے، تو ایسی کاملاً متفاوت چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں کہ جو ان مردِ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سیلِ دریا دیده هرگز برنمی‌گردد به جوی نیست ممکن هر که مجنون شد دگر عاقل شود (صائب تبریزی) سمندر دیکھ لینے والا سیلاب ہرگز نہر کی طرف واپس نہیں لوٹتا؛ جو شخص بھی مجنوں ہو جائے اُس کا دوبارہ عاقل بننا ممکن نہیں ہے۔
  17. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    جمع کردہ کتب کی کُل تعداد ۲۰۸۸ ہو گئی ہے۔
  18. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو یادگارِ صاحبین معاصرین اقبال کی نظر میں - محمد عبداللہ قریشی عرب اور اہلِ عرب - رچرڈ ایچ سینگر (اردو ترجمہ) فرزانہ اور دیگر ڈرامے - یوسف حسن یورپ سولہویں صدی عیسوی میں - اے ایچ جانسن (اردو ترجمہ‌) تاریخِ مللِ قدیمہ (اردو ترجمہ) کلیدِ باب الحج - سید انور علی عاجز دستِ شام - عبدالعزیز...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محسن علی رضوی صاحب، آپ کی شراکتوں کے لیے شکریہ۔ لیکن میں یہ عرض کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ یہ دھاگا فارسی یا اردو شاعری کے لیے نہیں، بلکہ فارسی شعراء کے منتخب کلام کو اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنے کے لیے ہے تاکہ فارسی سیکھنے والے یا فارسی ادب میں دلچسپی رکھنے والے اردو داں لوگ مستفید ہو سکیں۔ mohsin...
Top